Sunday, 24 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Sondas Jameel
  4. Oscar Awards 2024

Oscar Awards 2024

آسکر ایوارڈز 2024

پچھلے سال فلمیں دیکھی مگر وال پر کچھ لکھا نہیں، دیکھا ہوا مانند پڑتا گیا اور نیا سال آ گیا کل آسکر کی تقریب ہے جس کا آغاز آج سے ہوچکا۔

آسکر ایوارڈ ونرز کی پیشن گوئی اب قدرے آسان ہے۔ کونٹینٹ میں ورائٹی بہت معمولی سی نظر آتی ہے بڑے پردے پر کہانی سے زیادہ کاسٹیوم، میک آپ ایجنڈے اور پرموشن پہ دھیان دیا جاتا ہے اور آسکر جیوری بھی اس چیز کو بڑا امپیکٹ فکٹر مان کر چلتی ہے۔ ساٹھ سیکنڈ کی ریلز نے سینما میں تین گھنٹے کی بنی فلم دیکھنے کی طاقت اور عادت چھین لی ہے مستقبل میں جس کا اثر مزید گہرا ہوگا۔ کانٹینٹ میں مقابلے اور موازنے کا رجحان بڑھا ہے مگر کوالٹی کے فقدان کا بحران ساتھ لایا ہے، کونٹینٹ پر بڑا کڑا وقت ہے۔

کرسٹوفر نولن کی اوپن ہائمر کے علاوہ آسکر میں اس دفعہ مقابلے کے لیے کوئی ایسا حریف نہیں جسے کانٹے کا کہہ سکیں۔ آسکرز کی کیٹگری میں فلموں کا چلن وہی ہے جو پہلے ہوتا آیا ہے۔ غیر ملکی فلم انٹری میں ایک ہولو کاسٹ پر مبنی فلم عین یقینی ہے، میوزیکل بائیو گرافیک میں بریڈلی کوپر کی مسٹرو اور کورین کی جانب سے اس دفعہ وہ سپارک نہیں جسے پیراسائٹ کہا جائے۔

کل اس وقت تک آسکر جیتنے والے وننگ اسپیچ دے چکے ہوں گے مگر رزلٹ سے پہلے چند اہم کیٹگریز میں ونرز کی پیشنگوئیاں بطور ادنی سینما شائق کی جانب سے ملاحظہ فرمائیں۔

یہ اندازے ذاتی پسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ آسکر جیوری کے چند پیرامیٹرز اور ناظرین کی مجموعی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم کیے گئے ہیں۔

بیسٹ پکچر Oppenheimer، بیسٹ ڈائیریکٹرChristopher Nolan for Oppenheimer، بیسٹ ایکٹر لیڈنگ رول Cillian Murphy in Oppenheimer، بیسٹ ایکٹریس لیڈنگ رول Lily Gladstone in Killer of the Flower moon، بیسٹ ایکٹر سپورٹنگ رول Robert Downey Jr. In Oppenheimer، بیسٹ ایکٹریس سپورٹنگ رول Da'Vine Joy Randolph in Holdovers۔

اوریجنل اسکرین پلے Anotomy of a fall، اڈاپٹڈ اسکرین پلے American Fiction، انٹرنیشنل فیچر فلم The Zone of Interest، پروڈکشن ڈیزائن Poor Things، سینماٹو گرافی Oppenheimer، اوریجنل بیک گراؤنڈ سکور Oppenheimer، ساؤنڈ Oppenheimer، فلم ایڈیٹنگ Oppenheimer، اوریجنل سانگ Barbie.

اوپن ہائمر تیرہ کیٹیگریز میں نامزد ہے اور رات کے اختتام پر سب سے زیادہ آسکر جیتنے والی مووی ٹھہرے گی۔ کچھ سرپرائز ایلیمنٹ ہے نہیں مگر ایک حق تلفی جو ہوگی وہ بیسٹ ایکٹریس کی کیٹیگری کا ایوارڈ اناٹمی آف اے فال میں ہلا دینے والی ایکٹنگ کرنے والی جرمن ایکٹریس سانڈرا ہلر کی بجائے لیلی گلیڈسن کے نام ہوگا جس کی اداکاری اور رول میں خاص بات صرف اسکا بطور پہلی مقامی امریکن ایکٹریس آسکرکے لیے نامزد ہونا ہوگا۔

ذاتی طور پر فلم امریکن فکشن بے حد پسند آئی جس کا علیحدہ سے ریویو پھر سہی۔ ریڈلی اسکاٹ کی نپولین نے ایکٹنگ پلاٹ اور اسکرین پلے گو کے ہر لیول پہ بہت مایوس کیا اور آسکر کی کسی بڑی کیٹیگری میں جھوٹے منھ بھی جگہ نہ ملی بڑے نام کی چھوٹی فلم یہ ڈیزرو بھی کرتی تھی۔

کل آسکرز کی تقریب کیلین مرفی اور کرسٹوفر نولن کی شدید پذیرائی کی رات ثابت ہوگی۔

Check Also

Itna Na Apne Jaame Se Bahir Nikal Ke Chal

By Prof. Riffat Mazhar