Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Sondas Jameel
  4. Netflix

Netflix

نیٹ فلکس

نیٹ فلکس کی آخری بہترین پروڈکٹ "ڈارک" تھی۔ باقی سب ایورج سا کونٹینٹ آتا رہا، چلتا رہا اور گم ہوتا گیا اثر دار، ٹھہر جانے والی چیز دیکھنے کو نہیں ملی۔ نیٹ فلکس کونٹینٹ بنوانے کے معاملے میں ان دنوں کورین پروڈکشنز کو ترجیح دے رہا ہے۔ کورین سینما کی آب و ہوا تازہ ہے۔ امریکن پروڈکشن ہاؤس باسی ہو چکے ہیں۔ دکھانے کے، بنانے کے پیش کرنے کے زاویے کورین سینما میں نئے اور خستہ ہے۔

کورین فلموں اور سیزن کے ساتھ مسئلہ جو مجھے نظر آتا ہے وہ یہ ہے کہ یہ اپنی کہانی اسکرپٹ میں امریکن یا دیگر کسی انڈسٹری کے اداکاروں کو کاسٹ کرنے کا تجربہ نہیں کر رہے۔ یہ ربط بڑا سود مند ثابت ہوگا۔ تمام کورین اداکاروں کے چہروں کا ناک نقشہ انیس بیس کے فرق سے ایک جیسا ہی ہے جو کریکٹر کی رینج اور فرق جاننے میں اکثر کنفیوژن پیدا کرتے ہیں۔ چہروں کی اس یکسانیت نے اکثر کورین فلم دیکھتے ہوئے الجھن پیدا کی۔

نیٹ فلکس کے ڈاؤن فال کی باتیں قدرے قبل از وقت ہیں۔ نیٹ فلکس ایلون مسک جیسے مسخرے کے ہاتھوں کنڑول نہیں ہوتا اس کی منیجمنٹ نہایت ذہین فیصلے کرتی ہے جو قطعاََ impulsive نہیں ہوتے۔ سکویڈ گیم اس کی ایک جاوداں مثال ہے۔ ایک ایسا انٹرسٹنگ اسکرپٹ جسے کسی پروڈکشن ہاؤس نے یس نہیں کروایا تو نیٹ فلکس نے رسک لیا اور نتیجہ سب نے دیکھا۔

نیٹ فلکس اپنی اوریجنل پروڈکشن میں قدرے ٹھنڈا ہے۔ سوائے ہاؤس آف کارڈز کے کوئی شہرہ آفاق کام نہیں کیا۔ مانگے تانگے میں جو بھی لایا خوب لایا اور یہی نیٹ فلکس کا کام ہے اور بیس ہے۔

نیٹ فلکس کا موازنہ ایمازون سے بنتا نہیں ہے۔ ایمازون میں قدرے نیٹ فلکس سے زیادہ پیسہ اور سورسز ہیں بات حیران کن ہے مگر یہی ہے۔ ایمازون کی اپنی پروڈکشن نیٹ فلکس کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے اور دیگر پروڈکشن ہاؤس سے لیا کونٹینٹ بھی ہیوی ہے۔ نیٹ فلکس ایمازون کو اپنا مخالف نہیں سمجھتا ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی نیٹ فلکس کی سبسکرپشن ختم کر کے محض ایمازون پہ شفٹ ہو جائے۔ یہ نیٹ فلکس کا سحر ہے جو فی الحال قائم ہے اور نعمت ہے۔

پاکستان کو نیٹ فلکس پہ انٹری کرتے وقت لگے گا۔ یہ بات سراسر غلط فہمی ہے کہ پاکستان میں کونٹینٹ بنانے والوں کا فقدان نہیں۔ پاکستان میں گھٹیا کونٹینٹ بنتا ہے۔ کامیڈی میں جان نہیں، کوئی ایک سلیقے کا اسٹینڈ اپ کامیڈین نہیں کوئی فینٹسی، سسپنس رائٹر نہیں۔ جو ٹی وی کا کونٹینٹ ہے وہ اس قابل نہیں کہ اس پر نیٹ فلکس رسک لے۔

نیٹ فلکس کی حالیہ ریلیز Wednesday دیکھ کر بتائیں کہ پاکستان میں ایسی پروڈکشن نہ سہی ایسا فینٹسی رائٹر کہاں سے ملے گا۔

Check Also

2025 Kya Lekar Aaye Ga?

By Muhammad Salahuddin