Sunday, 24 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Shams Malik
  4. Bharat Mata Masoom Hai

Bharat Mata Masoom Hai

بھارت ماتا معصوم ہے

ہمیں بتایا جاتا ہے کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے 65 کی جنگ میں ڈی ایچ اے والوں نے اس کو چاروں شانے چت کر کے انڈیا کی کھیوٹ اور کھتونیاں بدل دی تھیں 71 کی جنگ میں بھارت نے حساب برابر کرتے ہوئے ہم سے پورا موضعہ ہی ہتھیا لیا۔

کارگل کا رزلٹ ابھی تک آؤٹ نہیں ہوا کچھ لوگوں کے بقول اگر نواز شریف رعایتی نمبر دے دیتا تو کارگل کا پیپر پاس ہو جاتا۔ پاس ہو یا فیل ہمیں اس سے کیا لینا دینا ہمارا ساہیوال سرگودھا روڈ کی تکمیل ہو جائے ہمارے لئے یہی شاہراہِ قراقرم ثابت ہو گی۔

بات ہو رہی تھی انڈیا کی کہ اس کے ساتھ ہمارا شریکا ہے اور یہ ہمیں ہر وقت نقصان پہنچانے کے درپے رہتا ہے اور ہمیں اس سے بچنا ہےاس مقصد کے لئے ہمارے بڑوں نے ایٹم بھی بنا لیا، بہت اچھا کیا۔۔

اس کو چلانے والا بٹن بھی بنا دیتے تو شاید ہم اب تک سری نگر کی سیر بھی کر چکے ہوتے۔ کشمیر کی آزادی بہت ضروری ہو چکی ہے کیونکہ ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا رش حد سے تجاوز کر گیا ہے مری کے ہوٹل مافیا کو نکیل ڈالنے کے لئے کشمیر کی آزادی جلد از جلد ہو جانی چاہیے۔

بات پھر کہیں کی کہیں نکل گئی، اصل معاملہ ہمارا اور انڈیا کی دشمنی کا زیر بحث تھا یہ بات یاد رکھیں کہ دشمن ہمیشہ نقصان ہی پہنچاتا ہے تو میرے ملک کے وہ باسی جو ملاوٹ ذدہ تاریخ کا جام پی کر مدہوش ہیں وہ سن لیں کہ جتنا نقصان موجودہ حکومت ریاست کا کر چکی ہے شاید اتنا نقصان بھارت ماتا اپنے پتا کے ساتھ مل کر اگلے سو سال بھی نہیں کر سکتی تھی، بھارت ماتا کو چاہیے کہ عمران خان کے چرن چھوئے اور ہاتھ جوڑ کر بنتی کرے کہ مہاراج اگلے پانچ سال کے لئے بھی کسی پیرنی شیرنی کا ترلہ کرو تاکہ ہر پاکستانی گاؤ ماتا کا ماس کھانا چھوڑ کر گاندھی جی کے لباس میں نظر آئے۔

Check Also

Khyber Pakhtunkhwa Ka Jahannam

By Najam Wali Khan