Sunday, 24 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Shair Khan
  4. Mujhe Hai Hukam e Azan

Mujhe Hai Hukam e Azan

مجھے ہے حکم اذاں

تحریک پاکستان کا بنیادی نعرہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ اللہ تھا، آج غیر سنجیدہ اقدامات کے نتیجے میں یہ نعرہ ناکام ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اس نعرے کی اہمیت ختم ہوتی نظر آرہی ہے، اس کے زمدار وہ کرپٹ حکمران اور ان کے حواری ہیں۔ جنہوں نے اپنے زاتی مفادات کیلئے اس نعرے کی قدر کھو دی ہے۔ اس نعرے کی اہمیت کھو دی ہے جو کہ نہایت تکلیف دہ ہے۔

لا الہ اللہ اللہ ہی انسانت کے اندر غیرت پیدا کرتا ہے، جزبہ پیدا کر دیتا ہے، شعور پیدا کرتا ہے، نیز یہ نعرہ اسلام دشمنوں پر لرزہ طاری کرتا ہے اور ایٹم بن کر دشمنوں اور بے ایمانوں بکے دل میں تیر کیطرح پیوستہ ہوتا ہے یہ نعرہ للکار ایمان والوں کا غیر ایمان والوں کے لئے۔ ہمارا ہمسایہ اسلامی ملک ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے، ہم ہیں ہم اپنی بجلی تک پیدا نہیں کر سکے یہ ہمارے لئے غور و فکر کا مقام ہے۔

ایسا کیوں ہے اللہ کی تمام نعمتیں چار موسموں کی صورت میں زرخیز زمین کی صورت میں، زیر زمین چھپے معدنیات کی صورت میں، دریاؤں اور پہاڑوں کی صورت میں، سوئی گیس کے زخائر کی صورت میں کیا کچھ نہیں ہمارے ملک میں اگر کمی ہے تو دیانت دار ایماندار حکمرانوں کی اچھے سسٹم کے نہ ہونے کی، عدل و انصاف کے نہ ہونے کی ہے۔

ہماری طرز حکمرانی سوائے اپنے زاتی مفاد اور اپنے رشتداروں کی خیر خواہی مقصود ہے، پیسہ اور جائیدادیں بنانا مقصود ہے، اپنی انا مقصود ہے، اگر نہیں ہے تو اپنے ملک کی ترقی مقصود نہیں ہے، ہمارے حکمرانوں نے دیمک کی طرح اس ملک کو چانٹ لیا ہے کوئی کسر باقی نہیں رہنے دی یہ تو اللہ کا بڑا فضل و کرم ہے کہ یہ ملک ابھی بھی دنیا کے نقشے میں موجود ہے ورنہ ہمارے حکمرانوں نے تو ایسی کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

کہ یہ دنیا کے نقشے میں نظر آئے۔ کسی بزرگ نے کہا تھا، پاکستان نور ہے اور نور کو کبھی زوال نہیں یہی کرامات الٰہی ہیں۔ آج پاکستان اپنی آن اور شان کے ساتھ کھڑا ہے اور انشاء اللہ تاقیامت اپنی اس آن و شان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ کوئی مائی کا لعل اس کو ختم نہیں کر سکتا، اپنوں کی روپ میں چھپے دشمن جو مرضی کر لیں پاکستان روز اول کی طرح ہر وقت ہر آنے والے دنوں میں دمکتا چمکتا نظر آئے گا۔

ایک آدمی سچ کہتا تھا یہ سارے اپنے لئے این آر ٹو کیلئے متحد ہوئے ہیں ورنہ نہ ان کی سوچ ایک جیسی نہ نظریہ ایک جیسا اگر کوئی چیز سانجھی ہے تو وہ ہیں ان کے اپنے اپنے مفادات جس کے لئے برسوں کے دشمنوں کی دشمنی دوستی میں بدل گئی چاہے وہ عارضی ہو یا ابدی بس ان پارٹیوں کو اپنا اپنا مقصد تحفظ عزیز ہے یعنی NRO 2 پس یہ سارے اس مقصد میں کامیاب ہو گئے۔

شطرنج کے کھلاڑی نے اپنی غلطی سے عمران خان کو بھی سچا ثابت کر دیا، یہ آٹھ سال سے کہہ رہے تھے یہ لوگ این آر او لینا چاہتے ہیں اور یہ شطرنج کے کھلاڑیوں کی ضد نے یہ ثابت کر دیا یہ شخص ٹھیک کہہ رہا تھا، ۔ عمران خان تین ماہ سے یہ بھی کہہ رہا تھا یہ لوگ اپنے مقدمے بند کرانے کے لیے اقتدار میں آئے، انہوں نے یہ ترامیم کر کے اسے اس ایشو پر بھی سچا ثابت کر دیا، انہوں نے نیوٹرل کو بھی نیوٹرل ہونے کی سزا دے دی۔

یہ بھی آج سوچ رہے ہوں گے ہم نے نیوٹرل ہو کر غلطی کر دی، حکومت صرف اپنا سیاسی اور مالی فائدہ دیکھ رہی ہے اور آپ نے عدلیہ کو بھی دوبارہ سوچنے پر مجبور کر دیا، مجھے محسوس ہوتا ہے سپریم کورٹ ان ترامیم کو منسوخ کر کے انھیں واپس پارلیمنٹ میں بھجوا دے گی اور یہ فیصلہ اس کم زور حکومت کے لیے بڑا کیل ثابت ہو گا اور حکومت نے عوام کوبھی یہ پیغام دے دیا حکومت کے پاس ڈالر۔

مہنگائی اور پٹرول کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے وقت نہیں، یہ معیشت پر بھی بڑے فیصلے نہیں کر پا رہی، لیکن اس کے پاس اپنے کیس معاف کرانے کے لیے بے تحاشا وقت ہے اور یہ لوگ اس کام کے لیے دن رات ایک کر دیتے ہیں۔

Check Also

Khyber Pakhtunkhwa Ka Jahannam

By Najam Wali Khan