PTI ke Followers Ke Sath Hath Hua Hai
پی ٹی آئی کے فالورز کے ساتھ ہاتھ ہوا ہے
ایک امریکی یونیورسٹی میں کوکا کولا والوں نے اپنی مشین لگائی۔ جہاں آپ سکہ ڈال کر کوک کا ٹن پیک لے سکتے ہیں۔ اس کی روزانہ کی سیلز بہت کم تھی۔ فرض کریں یہ سو کین تھی۔ کچھ مہینوں بعد وہاں پیپسی والوں نے بھی اپنی مشین لگا دی۔ جہاں پہلے کوکا کولا کی سیلز ہی نہ تھی ایک اور مشین لگنے سے آپ کا کیا خیال ہے؟ کوکا کولا کی سیل کم ہوگئی ہوگی؟ نہیں بلکہ دوسری مشین لگنے سے اب دونوں کی سیلز ہزار ہزار ٹن پر پہنچ گئی۔ یہ کیسے ہوا؟ اس کیلئے آپ انسانی نفسیات کو سمجھیں۔
ایک مشین کو دیکھنے والا اپنے آپ سے سوال کرتا تھا کیا میں کوکا کولا خریدوں یا نہیں؟ کیا مجھے ضرورت ہے؟ اس میٹھے زہر سے بہتر نہیں میں پانی پی لوں؟ لیکن دوسری مشین نے ذہن سے وہ سوال نکال دئیے اور اب دیکھنے والے کا ذہن یہاں اڑ گیا۔ پیپسی بہتر ہے یا کوک؟ یہ مارکیٹنگ کی دنیا ہے۔ جہاں سٹور میں ایک اچھی لیکن قیمتی چیز کے ساتھ ریک پر ایک متبادل سستی چیز رکھ دی جاتی ہے۔
آپ کا ذہن یہ نہیں سوچتا کہ مجھے سستی اور مہنگی چھوڑ، ضرورت بھی ہے یا نہیں؟ لیکن مہنگی کے ساتھ سستی چیز ہمیں نفع لگنا شروع ہوجاتا ہے۔ سٹور والے کی اصل کمائی بھی اسی سستی چیز میں ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی کے دوستوں کے ساتھ یہی ہاتھ ہوا ہے۔ انہیں چار سال بعد بھی عمران کی کوئی کارکردگی نظر نہیں آتی تو وہ ن لیگ کو گالیاں نکال کر خوش ہو جاتے ہیں۔ انہیں عمران ریاست مدینہ کا چورن بیچتا ہے تو وہ یہ سوچ کر خوش ہو جاتے ہیں کہ مولانا فضل بھی تو یہی کرتا ہے۔
آج یوتھیے اس بات کو سوچ تک نہیں سکتے کہ عمران اس ملک کے لئے بہتر ہے یا بدتر ہے۔ وہ صرف اتنا ہی سوچ سکتے ہیں کہ عمران دیگر لوگوں سے بہتر ہے یا بدتر۔ یوتھیے عجیب لوگ ہیں۔ ان کا بنیادی سوال یہی ہے کہ کیا دیگر لوگ ملک کو راتوں رات ترقی دلوا سکتے ہیں۔ ان کا یہ سوال ہی غیر سنجیدہ اور انتہائی بچگانہ ہے۔ ریاست کی ترقی کبھی بھی راتوں رات نہیں ہوتی۔
یہ ایک لانگ ٹرم معاملہ ہوتا ہے۔ یوتھیے اگر جی ڈی پی اور ڈالر کا گراف دیکھ لیں تو ان کی انکھیں کھل جائیں۔ مگر ان کو یہ افیون کھلا دی گئی ہے کہ عمران راتوں رات ترقی دلوائے گا اور جو تباہی ہو رہی ہے وہ گزشتہ حکومتوں کی وجہ سے ہے۔ یہ نااہل انسان اقتدار میں رہا تو آنے والے دس سال یہی راگ الاپتا رہے گا۔ باقی یوتھیوں کی مرضی، جیسے چاہے چ بنتے رہیں۔ ان کو پیپسی دکھا کر عمران نے کوکا کولا بیچ دی ہے اور ان کو کوک کے نقصانات بتائیں جائیں تو فوراً کہتے ہیں کہ "ہماری کوک پیپسی سے بہتر ہے"۔