Petrol Kam Istemal Kaise Karen?
پٹرول کم استعمال کیسے کریں؟
چند طریقے آپ سے شئیر کرتا ہوں جو purely فزکس کے اصولوں پہ کام کرتے ہیں اور اس سے آپ کے پٹرول کا خرچ دس سے پندرہ فیصد کم ہو سکتا ہے۔ انڈسٹری میں بارہ سال کا تجربہ رکھنے پر مجھے یہ باتیں سمجھ آئی ہیں جہاں روزانہ 26 ہزار لیٹر تیل استعمال ہوتا ہے۔ آپ نے چار پانچ باتوں کا خیال رکھنا ہے اور یقین کیجئے حالیہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے آپ کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
پہلا کام:
گاڑی کا پٹرول صبح چھ سے اٹھ بجے کے بیچ میں فُل کروائیں۔ تمام پٹرول پمپ کا ٹینک انڈر گراؤنڈ ہوتا ہے اور صبح کے وقت دن کے مقابلے میں درجہ حرارت چھ سے دس ڈگری کم ہوتا ہے۔ اگر آپ شام کو پٹرول فل کروائیں اور اگلی صبح چیک کریں تو ٹمپریچر گرنے کی وجہ سے پٹرول سکڑ کر کم ہو جاتا ہے۔ یہ density کی وجہ سے ہوتا ہے۔
دس ڈگری پہ ایک لیٹر 843 گرام ہوتے ہیں جبکہ تیس ڈگری پر وہی ایک لیٹر پٹرول وزن کم کر کے 829 گرام رہ جاتا ہے۔ تو شام کے وقت پٹرول بھروانے والے صبح والوں کے مقابلے صرف ٪98 پٹرول لے پاتے ہیں۔ موجودہ ریٹ کے مطابق دیکھا جائے تو صبح پٹرول لینے والے شام والوں کی نسبت چار روپے فی لیٹر سستا پٹرول خرید رہے ہوتے ہیں۔
دوسرا کام:
گاڑی کا ٹینک کبھی خالی نہ ہونے دیں۔ آدھا خالی ہونے پر فوراً فل کروائیں۔ پٹرول ہوا کے ساتھ بہت تیزی سے ملتا ہے اسے diffusion process کہتے ہیں۔ فیول ٹینک میں جتنی کم ہوا ہو گی اتنا ہی کم پٹرول ہوا میں ضائع ہو گا۔ بھرا ہوا ٹینک بہت کم diffusion رکھتا ہے۔ اس کے برعکس ٹینک عموماً آدھے سے کم رکھنے والوں کا فیول زیادہ diffuse ہوتا ہے۔ ایک فیصد پٹرول کا گھاٹا دو روپے فی لیٹر پڑتا ہے اسے بچایا جا سکتا ہے۔ انڈسٹریل ٹینکس میں تیل پر تیرتی ہوئی چھت ہوتی ہے جو ہوا اور تیل کا آپسی ربط کم سے کم رکھتی ہے۔
تیسرا کام:
پٹرول ڈلوانے والے لیور ہینڈل پہ تین طرح کی سپیڈ ہوتی ہے۔ ہمیشہ پمپ پر لیور ہینڈل کو سب سے سست رفتار پر رکھنے کی تاکید کریں۔ تیز رفتاری سے بھروانے کے دو نقصان ہوتے ہیں۔ پٹرول لائن کے اندر تیز رفتاری سے بخارات جو پمپ کے مین ٹینک میں واپس جاتے ہیں مگر اس سے میٹر بیک نہیں ہوتا۔ دوسرا نقصان یہ ہے کہ تیزی سے لیکویڈ گزرنے سے پمپ کی calibration میں عموماً فرق آتا ہے۔ یہاں لوکل پمپس کی منٹیننس پر زیادہ بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔ سلو سپیڈ سے ایک سے ڈیڑھ فیصد پٹرول بچایا جا سکتا ہے۔
چوتھا کام:
ہر بار ٹینک فل کرنے پر گاڑی کے سپیڈ میٹر میں نصب distance meter کو زیرو کر دیا کریں اور اگلی بار فیول ڈلوانے پر لیٹر اور کلومیٹر کو کیلکولیٹ کریں۔ اپنی گاڑی کی ایوریج بہتر بنانے کے لئے انجن نوزل اور انجن آئل کے ساتھ ساتھ چلانے کے طریقے پر دھیان دیں۔ مائلیج بہتر ہونے سے پٹرول چار سے دس فیصد تک بچایا جا سکتا ہے۔
یہ تمام طریقے ہر consumable لیکوئیڈ کے لئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ تمام کیمیکلز اور dyes کی قریب قریب یہی پراپرٹیز ہوتی ہیں۔ گوگل سے کروڈ آئل کا ریٹ لیتے رہا کریں۔ جب تک یہ 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے نہیں جاتا زندگی عذاب رہے گی۔ تب تک احتیاط کر لیں۔
تیل بچانے کی عادت بنا لیں کیونکہ یہ تیل ہزاروں صدیوں قبل کے جانداروں کی لاش کا صدقہ ہیں۔