Monday, 25 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Saqib Ur Rehman
  4. Bharosa Na Karen

Bharosa Na Karen

بھروسہ نہ کریں

سال 2013 تھا اور کینیڈا میں ایک کرپٹو ایکسچینج کی شروعات ہوئی۔ اس کا نام QuadrigaCX تھا جسے گیری کوٹن نامی شخص نے بنایا۔ یہ کینیڈا کی کامیاب ترین ایکسچینج بنی۔ سال 2019 میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اسے استعمال کرتے تھے۔ گیری کاٹن اس ایکسچینج کو اپنے لیپ ٹاپ سے چلاتا تھا۔ اس کے پاسورڈ اور کرپٹو private keys اس نے کسی سے شئیر نہیں کی۔

سن 2018 میں گیری دنیا گھومنے نکل پڑا اور دسمبر 2018 میں انڈیا پہنچا جہاں اسے شدید ڈائریا ہوا اور وہ مر گیا۔ اس کا کوئی پوسٹ مارٹم نہیں ہوا۔ اور اتنی بڑی بات ایک مہینے بعد پبلک کی گئی۔ ڈھائی سو ملین کینیڈین ڈالر جو اس وقت ساڑھے23 ارب روپے بنتے تھے وہ اچانک غائب ہو گئے۔ لاکھوں لوگوں کا سرمایہ ضائع ہو گیا۔ گیری کی بیوی تک نہیں جانتی تھی کہ اس کے لیپ ٹاپ کا پاسورڈ کیا تھا اور اس کے والٹ کی پرائمری key کیا تھی۔

آج تک کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ زندہ ہے لیکن تمام تر ثبوت یہی بتاتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں ہی ساری رقم ٹریڈنگ میں اور جوئے میں ڈبو چکا تھا۔ اس نے جب چاہا لوگوں کا پیسہ نکال کر بے دردی سے استعمال کیا۔ گیری جیسے لوگ ایک دو نہیں ہیں سو دو سو بھی نہیں ہیں یہ لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔ دو ہفتے پہلے luna نامی کوائن میں لوگوں نے اپنے لاکھوں، کروڑوں روپے ضائع کئے۔

دس سے زائد لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ یہ کوائن بہت گر چکا ہے کیا اسے خریدنا چاہئے؟ میں نے سب کو بتایا کہ یہ جوا ہے۔ اسے کھیلنا ہے تو زیادہ سے زیادہ چالیس پچاس ڈالر کا خرید لیں یا دس گنا بڑھ جائیں گے یا زیرو ہو جائیں گے۔ آج وہ زیرو ہے۔ اسی کوائن میں دو دلعزیز دوستوں نے بہت نقصان کیا۔ ان کا مشترکہ نقصان چھ ہزار ڈالر یعنی بارہ لاکھ روپے کے قریب تھا۔ یہاں آپ کو بہت سے کرپٹو گرو ملیں گے جو آپ کو راتوں رات کروڑ پتی بنانے کے وعدے کریں گے۔

آپ کو انٹرنیٹ سے کچھ اتفاقی کامیاب لوگوں کی مثالیں دیں گے۔ آپ ان پر بھروسہ کریں تو کچھ عرصے میں آپ کی تمام تر رقم اینٹھ لیں گے۔ آپ نہ کوئی قانونی چارہ جوئی کر سکیں گے نہ ہی کوئی دوسرا راستہ اختیار کر سکیں گے۔ کسی پر بھروسہ نہ کریں۔ اپنے ہاتھ سے لاکھ گنوانا بہتر ہے دوسرے کے ہاتھ سے ہزار لٹانا بھی افسردہ کرتا ہے۔ اپنے مال کی حفاطت کریں اور ایسے کسی trap میں نہ آئیں۔ کلیہ یاد رکھیں کہ

.There is no easy money there

Check Also

Qasoor To Hamara Hai?

By Javed Ayaz Khan