Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Sana Ullah Kakar
  4. Iran Ke Parosi Kya Soch Rahe Hain?

Iran Ke Parosi Kya Soch Rahe Hain?

ایران کے پڑوسی کیا سوچھ رہے ہیں؟

امریکہ نے آپریشن "میڈ نائٹ ہمیر"کے ذریعے ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کی جانب سے آفیشلی جوہری تنصیبات کو نقصانات کے حوالے سے کوئی بیان نہیں آیا۔ امریکہ کی میڈ نائٹ ہمیر آپریشن کا جواب دیتے ہوئے ایران نے قطر اور عراق میں امریکی ائیر بیسس پر میزائل فائر کیے۔ یہ حملہ خطے کے لئے ایک اور ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ امریکی ائیر بیس کو کتنا نقصان پہنچا ہے پوری خبر حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔

امریکی ائیر بیس پر حملہ خطے میں مذید جنگیں جس میں پراکسی وار اور رجیم کی تبدیلی کے لیے امریکی حکومت ایران کے پڑوسی ممالک پاکستان، افغانستان اور عراق کے سٹرانگ شخصیات سے مشاورت کریں گے۔ پاکستان حکومت ساؤتھ ایشیا سے جنگی ماحول کا خاتمہ چاہتی ہے یا امریکی پراکسی کا حصہ بنے گی؟ افغانستان اور عراق حکومت کونسا راستہ اپنے لئے بہتر سمجھیں گی۔

ساؤتھ ایشیا کی جنگی ماحول میں افغانستان کے لئے بھی پاکستان جیسی مواقع موجود ہے۔ امریکہ کی طرف سے افغانستان پر اقتصادی پابندیاں عائد ہے۔ افغانستان کی حکومت کس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مند کرے گی۔ افغانستان اور عراق اپنے گھر کو آگ سے کیسے بچا پائیں گے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں اور غیر متوقع حرکات نے ہمیں کنفیوژن میں رکھا ہے۔

امریکی حکومت پاکستان اور افغانستان سے مدد مانگنے کے لیے پہلے ہاتھ بڑھائیں گے، پاکستان اور افغانستان کی طرف سے ہاتھ دینے کا فیصلہ کافی پیچیدہ ہے کیونکہ افغانستان اور پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان ممالک کے اپنے گھروں میں مزاحمت کرنے والے لوگ کروڑوں کی تعداد میں موجود ہے۔ مزاحمت کاروں سے نمٹنا آسان نہیں ہے۔ مذہبی سوچ رکھنے والے لوگ ایران کے ساتھ اظہارِ یکجتی کے لئے ہر قدم اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔

اس ساری صورتحال میں پراکسی جنگ چھیڑنے کا امکانات کم دیکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان بشمول افغانستان اور عراق صورتحال کو بہت نزدیک سے اور بدلتے ہوئے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے لئے بہترین راستے کے تلاش میں ہے۔ امریکی ائیر بیس پر حملے کے بعد صورتحال مزید خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ہم ہر بدلتے لمحات سے باخبر رہنے ہوگا۔

Check Also

Dil e Nadan Tujhe Hua Kya Hai

By Shair Khan