Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Sana Shabir
  4. Imtihanat To Ache Hote Hain

Imtihanat To Ache Hote Hain

امتحانات تو اچھے ہوتے ہیں

تاندلیانوالہ فیصل آباد کی تحصیل ہے۔ وہاں پر حکومت پنجاب نے سینٹر آف ایکسیلنس بوائز (دانش) تاندلیانوالہ میں بنایا۔ سینٹر آف ایکسیلنس بوائز (دانش) تاندلیانوالہ نے اپنے پہلے جماعت نہم کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

اس سال کل 146 طلباء نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 119 طلباء نے A اور A+ گریڈ حاصل کرکے ادارے اور اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ امتحانات زندگی میں اہم ہیں کیونکہ وہ سخت مطالعہ اور تیاری کے عمل کے ذریعے علم کی منظم تشخیص، نظم و ضبط کو فروغ دینے، ٹائم مینجمنٹ اور اعتماد فراہم کرتے ہیں۔ وہ سیکھنے کی ترغیب کے طور پر کام کرتے ہیں، طاقتوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرنے کے لیے خود تشخیص کے لیے ایک ٹول اور قابلیت فراہم کرکے تعلیمی اور کیریئر کے اہداف کو حاصل کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ مزید برآں، امتحانات افراد کو دباؤ کی تقلید کرکے اور مسائل کو حل کرنے کی مہارتوں کی جانچ کرکے مستقبل کے چیلنجوں کے لیے تیار کرتے ہیں، ترقی کی ذہنیت اور ناکامیوں کے دوران لچک پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

اسی طرح ھمارے سکول کی یہ عظیم کامیابی دراصل محترم رئیسِ ادارہ پرویز اختر صاحب کی بصیرت افروز قیادت، وسیع تجربے اور وژن کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔ ان کے ایک استاد جناب اظہر ریاض جو کہ انگریزی کے استاد ہیں اور خوش قسمتی سے میرے شوہر ہیں۔ میں نے انکو دن رات اس سکول اور طلباء کے لیے محنت کرتے دیکھا ہے۔ ا نکا رزلٹ نوے فیصد تھا۔ میں بھی استاد ہوں پر شاید جناب اظہر جیسی نہیں۔ ایسے ہی باقی استاتذہ اکرام نے بھی محنت کی اصل میں یہ ایک ٹیم ورک ہے۔ اگر ایسے محنتی ہو سب استاد تو ایک دن تاندلیانوالہ کی طر ح بہت سی جگہوں کے طلباء نام روشن کرے گے۔ کامیابی کے لیے طلباء کا محنتی ہونا بھی ضروری ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ اس ادارے کے فارغ التحصیل طلباء مستقبل میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی قابلیت اور صلاحیت کا لوہا منوائیں گے۔ امتحانات طلباء کو علم کے خلا اور بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرکے، انہیں زیادہ مؤثر طریقے سے مطالعہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں اور مضامین میں مہارت حاصل کرکے اعتماد پیدا کرتے ہیں۔ معلمین کے لیے، امتحانات تدریس کی تاثیر کو ظاہر کرتے ہیں اور ایسے مضامین کو نمایاں کرتے ہیں جن کے لیے مزید وسائل کی ضرورت ہوتی ہے۔ امتحانات صحت مند مسابقت کو بھی فروغ دیتے ہیں، معروضی تشخیص فراہم کرتے ہیں اور اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے لیے اسکالرشپ اور کالج میں داخلے جیسے مواقع کے دروازے کھولتے ہیں۔

سینٹر آف ایکسیلنس بوائز (دانش) تاندلیانوالہ سے ہم پُرعزم ہیں کہ اس کامیابی کو مزید آگے بڑھائیں گے اور اس ادارے کو نہ صرف اس علاقے بلکہ پورے ضلع فیصل آباد کا نمایاں تعلیمی مرکز بنائیں گے۔

Check Also

Dil e Nadan Tujhe Hua Kya Hai

By Shair Khan