1.  Home
  2. Blog
  3. Samera Sajid
  4. Sun Shines Club

Sun Shines Club

سن شائن لائنز کلب

سیالکوٹ سن شائن لائنز کلب کا سفر 1995 میں شروع ہوا اور 2022 میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آج بھی سیالکوٹ میں سب سے ایکٹیو کلب سے پہچان بنائے اور برقرار رکھے ہوئے ہے۔

انٹرنیشنل لائنز کلب نے بہترین کارکردگی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ گورنر کا انتخاب سیالکوٹ سن شائن لائنز کلب سے کیا جو کہ کسی بھی کلب کے لیے اعزاز کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

لائن جناب عاشق علی باجوہ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیالکوٹ سن شائن لائن کلب نے عاشق علی باجوہ کا نام تجویز کیا اور ڈسٹرکٹ گورنر کے اعزاز سے نوازا۔

مختلف ڈسٹرکٹس اور کلبز نے لائن جناب عاشق علی باجوہ کے اعزاز میں تقریبات کا اہتمام کیا۔

اسی ضمن میں سیالکوٹ سن شائن لائنز کلب نے ایک شاندار اعزازی تقریب و عشائیے کا اہتمام کیا جس میں سیالکوٹ کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ ڈسٹرکٹ کے تمام لائنز کلبز نے شرکت کرکے لائن عاشق علی باجوہ کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض لائن جناب رضا علی صاحب نے سر انجام دیئے ایونٹ مینیجمنٹ کے فرائض لائن الیاس بٹ صاحب نے سر انجام دیئے

معزز مہمانان گرامی میں سیالکوٹ کی بہت بڑی شخصیات اس تقریب کا حصہ بنیں۔۔

جن میں لائن ایکٹینگ گورنر جناب فیضان کپور کے ساتھ ساتھ لائن جناب الیاس بٹ صاحب، لائن جناب رضا علی صاحب، لائن جناب خواجہ حیدر صاحب، لائن جناب اعجاز غوری صاحب اور بے شمار لائینز کی شرکت سے تقریب چمچماتی رہی۔۔

ایک خوبصورت ویل آرگنائز تقریب کا انعقاد بیشک سیالکوٹ سن شائن لائینز کلب کا ہی خاصہ ہو سکتا تھا تقریب کو مزید چار چاند اسلم شاہد صاحب کی کوشش سے اس صورت میں لگا جب ائیر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی کو انوائیٹ کیا اور نہ صرف انوائیٹ کیا بلکہ ان سے ایئر سیال کی لاہور ٹو کراچی ریٹرن ٹکٹ کی درخواست کی اور فضل جیلانی صاحب نے نہ صرف دعوت قبول کی بلکہ قرعہ اندازی کے ذریعے جیتنے والے نام کو بطور انعام ٹکٹ پیش بھی کی۔۔

پروگرام میں حلف برداری کے بعد خوبصورت عشایئے کا انتظام موجود تھا۔۔ تقریب کے احتتام پہ مہمانان خاص اور لیوز کو تحائف پیش کئے گئے۔۔

Check Also

Muhabbat Se Kab Tak Bhago Ge?

By Qurratulain Shoaib