Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Saleem Zaman
  4. Shukr Hai Jaan Chooti

Shukr Hai Jaan Chooti

شکر ہے جان چھوٹی

مجھے اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے جو ہوتا ہے بہتری کے لئے ہوتا ہے۔ اب جو کہ یہ جو لیڈر شپ تبدیل ہوئی ہے اب سب ٹھیک بلکہ سکھی ہو جائے گا۔ شکر ہے ایک کرپٹ اور یہودی ایجنٹ سے جان چھوٹی۔ اب انشاءاللہ، شریف خاندان اور بھٹو خاندان اپنا باہر پڑا پیسہ، جائیداد اور انڈیا اسرائیل اور دیگر ممالک میں لگائی ہوئی سرمایہ کاری کو پاکستان منتقل کر کے، IM F اور دیگر قرضہ جات ان اداروں کے منہ پر ماریں گے۔ چند دنوں میں تیل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر پر آجائے گی اور قرضے ختم ہوجائیں گے۔

عوام شریف برادران اور زرداری اور ان کی پارٹی کا یہ احسان تمام عمر یاد رکھے گی کہ کس طرح ان دونوں پارٹیوں نے اس ملک کو قرضوں اور ذلالت کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا۔ اور ہاں اس مرتبہ یہودی ایجنٹ کا پیٹ پھاڑ کر ملک کا لوٹا ہوا پیسہ اس سے لینا مت بھولنا۔ اور وہ ایک امریکی پیزا "پاپا جونز" کا مالک جس کا چرچہ آپ سب نے بہت کیا تھا۔ اگر اس کی فرنچائیز اپنے امریکی تعلقات پر وہاں نیلام کروا کر، ایڈمرل منصور کی طرح اسے پاکستان لے آئیں تو ہم پاکستانیوں کی نسلیں آپ دونوں خاندانوں کی غلام رہیں گی۔

بھاگ لگے رہیں مولا خوش رکھے۔ آج نماز اور عبادت اور روزے میں خوب لطف آ رہا ہے کہ ایک عالم دین اور دو درد مند پاکستانی خاندانوں نے ملک سے گند اور عیاشی کا آڈا ختم کر دیا۔ اس دو تہائی اکثریت سے اگر مولانا صاحب اس ملک میں شریعت کا نفاذ فرما دیں، اور قادیانیوں کو اعلیٰ عہدوں سے ہٹا دیں تو یقین کریں۔ یہ خدمت ان کے لئے دنیا میں کامیابی اور آخرت کا توشہ ہو گی۔ مجھے خدا کی ذات پر پورا یقین ہے کہ جو شخص خاتم النبین نہیں ٹھیک سے بول سکتا تھا اس کی جگہ حق اور سچ کی تقریر اس مرتبہ UN میں ممتاز عالم دین اعلیٰ حضرت مولانا فضل رحمان مدظلہ فرمائیں گے۔

آج تمام دن ایک پر کیف سرور و وجد مجھ پر طاری رہا اور میں بس عالم وجد میں یہی ورد کرتا رہا۔

میرے رشکِ "قمر"، تو نے پہلی نظر، جب نظر سے ملائی مزا آ گیا۔

برق سی گر گئی، کام ہی کر گئی، آگ ایسی لگائی مزا آ گیا۔

پاکستان زندہ باد۔

Check Also

Platon Ki Siasat Mein Ghira Press Club

By Syed Badar Saeed