Tuesday, 14 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Saleem Zaman/
  4. Ishq Ki Dastan Hai Pyare Apni Apni Zuban Hai Pyare

Ishq Ki Dastan Hai Pyare Apni Apni Zuban Hai Pyare

عشق کی داستان ہے پیارے اپنی اپنی زبان ہے پیارے

اگر آپ 100 روپے کا کارڈ لوڈ کرائیں تو 30 روپے کم وبیش آپ سے حکومت ٹیکس کاٹ لیتی ہے۔ اور عید، شب رات، سب معراج، جمعہ مبارک ویلنٹائن ڈے پر بہت سے "مفت" میسج بھیجنے کا آپشن دے کر موبائل کمپنیاں باقی 70 روپے اڑا جاتی ہیں۔ ہم اپنے نفس کی تسلی کو شب ِبرات پر معافی کا میسج سینڈ کرنے کے لئے کم از کم 100 روپے خرچ کر دیتے ہیں۔ اب پاکستان میں 12 کروڑ سے زیادہ ایکٹیو سیل فون یوزرز ہیں تو یہ ایک رات میں صرف 100 روپے خرچ کرنے پر اربوں روپے کا فائدہ ہم ثواب کی نیت سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پہنچا دیتے ہیں۔

اور یہ سلسلہ مبارکباد یا معافی کا شروع میں یہ کمپنیاں فیس بک انسٹا خود کراتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ایسی تمام مبارک راتیں ہماری پھر سے اسکرین کے سامنے گزرتی ہیں۔ اب فرض کر لیں کہ آپ 10 منٹ سب کو شب رات کی معافی کا میسج کرنے میں گزارتے ہیں۔ جس سے آپ کسی بھی کمپنی کے یہودی یا عیسائی یا پاکستانی منافع خور کی جیب بھر رہے ہیں۔ ان دس منٹ میں آپ 10 بار درود پاک یا کم وبیش 100 مرتبہ سورہ اخلاص یا 300 مرتبہ سبحان اللہ وابحمدہ سبحان اللہ العظیم پڑھ سکتے ہیں۔

اب سو مرتبہ درود پاک کا حدیث کے مطابق 1000 درجات بلند ہوتے ہیں 1000 گناہ معاف ہوتے ہیں۔ اور 1000 نیکیاں نامہ اعمال میں بڑھتی ہیں۔ اسی طرح 3 مرتبہ سورہ اخلاص کا ثواب حدیث پاک کے مطابق ایک قران پڑھنے کے برابر ہے۔ تو 33 مرتبہ قران پاک ختم کرنے کا ثواب ملا۔ اب سبحان اللہ وابحمدہ سبحان اللہ العظیم ایک مرتبہ پڑھنے سے جنت میں اللہ کریم ایک درخت ایک مسلمان کے لئے لگاتے ہیں۔ 10 منٹ میں 300 درخت کا باغ۔ ماشاءاللہ

اب اگر اسی سو روپے کو کسی بھی نیک رات آپ 4 روٹیاں لے کر خیرات کر دیں تو 1 نیکی یا ایک روپے کی خیرات صرف خدا کی رضا کے لئے، کا اجر قران کے مطابق 700 گنا ہے۔ یعنی ایک روپے کے بدلے دنیا میں 700 روپے۔ تو 100 روپے کے بدلے 70000 تو یقینی آپ کو دنیا میں ملیں گے اور آخرت کا اجر جدا۔

اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ لوگوں کے آگے اچھے بنیں اور اپنی موبائل ٹھرک پوری کریں۔ یا 10 منٹ بیٹھ کر کوئی ایک چیز خدا اور ان کے حبیب کریمﷺ کی رضا کے لئے پڑھ کر یہ دعا کر دیں۔ کہ یا اللہ میں گنہگار ہوں نجانے میں نے کتنے لوگوں کو اذیت دی دل دکھایا۔ تو نبی کریمﷺکے واسطے اس رات میں مجھے معاف فرما اور میرے اس ذکر اور خیرات کا ثواب ان سب کو نصیب فرما دے انہیں اس ثواب میں حصہ دار بنا دے جن کا جانے انجانے میں نے دل دکھایا یا اذیت دی۔ میرے ماں باپ کو اور تمام مسلمانوں کو بخش دے۔ آمین

یقین کریں۔ دونوں جہان میں آپ اس چھوٹی سی خدمت اور محنت کا اجر پائیں گے۔

خدا کے لئے ان کمپنیوں کے ہاتھوں اپنے قیمتی راتوں اور مبارک لمحوں کو ضائع نہ کریں۔ اور نہ ہی منافقت کے تعلق رکھیں۔ کہ منافق جہنم میں سب سے زیادہ ذلیل مقام پر ہو گا۔

Check Also

Intezamia Aur Muqanana Kis Ko Chithi Dalen?

By Irfan Siddiqui