Friday, 19 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Saira Kanwal/
  4. Sasta Atta Ya Maut Ka Parwana

Sasta Atta Ya Maut Ka Parwana

سستا آٹا یا موت کا پروانہ‎‎

حکومت وقت نے سستے اٹے اور غریب عوام کے لئے مفت اٹے کی اسکیم شروع کی بہت خوشی ہوئی، جب یہ خبر سنی۔ مگر کیا کریں ہم پاکستانیوں کو خوشیاں راس نہیں آتی ہیں۔ کیوں کہ فوراً ہی مختلف چینلز ہر ان لوگوں کے بارے میں خبریں چلنا شروع ہوگئیں۔ جو آٹے کے حصول میں جان سےگزر گیے، میں عوام کو قصور وار سمجھتی ہوں، کیونکہ میں نے دیکھا ہے۔ جہاں کسی بھی قسم کی کوئی شے مفت مل رہی ہو۔

ہماری عوام مرنے مارنے پر تل جاتی ہے۔ اپ صرف ایک ہزار روپے لے کر خیرات کی صورت میں لوگوں کو بانٹنا شروع کریں۔ یا تو آپ دھکم پیل میں گر جائیں گے یا پھر اپ کے اپنے کپڑے نوچ لیے جائیں گے۔ وجہ صرف غربت اور مہنگائی نہیں بلکہ ٹریننگ کی کمی ہے، نا ہمیں قطار بنانا سکھایا جاتا ہے۔ اور نا ہی ہمارے اندر صبر ہے۔ کبھی اپ نے شادیوں پر کھانے کے وقت لوگوں کی حالت دیکھی ہے۔

لوگون کی کھانے پر یلغار دیکھ کر ایسا لگتا ہے یہ ان کی زندگی کا آخری اچھا کھانا ہے۔ ہمارے اسکولز میں اور ناہی ہمارے گھروں میں یہ تربیت دی جاتی ہے۔ تو پھر ایسی عوام کا ایک مفت اٹے کے تھیلے کے پیچھے جان کی بازی لگا دینا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ لیکن میں یہ بھی سمجھنے سے قاصر ہوں کہ اس حکومت کا کیا کیا جائے؟ جو صاحب اقتدار لوگ عوام کو ریلیف دینے کا طریقہ نا وضع کر سکے ان کو ڈوب مر جانا چاہئے۔

کیا اپ لوگ اقتدار میں صرف کرسی کے مزے لینے اتے ہیں؟ کس کام کی یہ بیوروکریسی۔ یہ وزیر اور مشیر، جب ان کے اندر اتنی بھی صلاحیت نہیں کہ مستحق لوگوں تک حکومتی امدار پہنچا سکیں۔ مبارک ماہ رمضان کی آمد آمد ہے۔ بجائے اس کے کہ پرسکون یوکر عبادت کی جائے عوام الناس بیچاری آٹے کے حصول میں خوار ہو رہی ہے۔ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے الگ عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔

مجھے تو یہ خوف آرہا ہے کہ کہیں پٹرول پمپس پر پچاس روپے لٹر پٹرول کے حصول کے لئے قتل وغارت ہی نا شروع ہو جائے۔ جاوید چوہدری صاحب نے اپنے ایک کالم میں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر فرمایا تھا کہ شہباز شریف کا مقابلہ خود شہباز شریف سے ہوگا۔ مجھے لگتا ہے، اس مقابلے میں خادم اعلیٰ شہباز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہرا دیا۔

Check Also

America, Europe Aur Israel (1)

By Muhammad Saeed Arshad