Hum Kaise Log Hain?
ہم کیسے لوگ ہیں ؟
جنرل فمر باجوہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو کر جا چکے ہیں۔ اور نئے آرمی چیف پاک فوج کی کمان سنبھال چکے ہیں۔ اگر سوچا جائے تو یہ ایک نارمل پروسیجر ہے۔ پرانے لوگ چلےجاتے ہیں اور ان کی جگہ لینے کے لئے نئے لوگ ا جاتے ہیں۔ مگر کیا کریں ہم ایسی قوم سے تعلق رکھتے ہیں جو کوئی بھی کام تماشا کیے بغیر نہیں کرتی۔۔
پہلے پورے پاکستان میں کبھی5 اور کبھی6 جرنیلوں کے نام گونجتے رہے۔ سوشل میڈیا پر باقاعدہ پولنگ کروائی گئی۔ اور معصوم لوگ اس سوچ میں غرق دکھائی دیئے کہ ہمارا آرمی چیف کسے ہونا چاہیے؟ آرمی چیف جس نےبننا تھا وہ تو طے تھا لیکن اتحادی حکومت بڑی خوبصورتی اور کامیابی سے عوام کی توجہ خوفناک مہنگائی سے ہٹانے میں کامیاب ہوگئی۔
یہ مرحلہ طے ہو ہی گیا۔ جب ٹی وی ان کرو سمری پر دستخط۔ پھر کمان کی تبدیلی پھر نئے آرمی چیف کی وزیراعظم اور صدر سے ملاقات سب کچھ آخر ہو ہی گیا۔ عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ لیکن ہم کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہم پاکستانی قوم ہیں ہماری زندگیاں پر سکون کیسے ہو سکتی ہیں؟
اب سابق آرمی چیف کے بارے میں نت نئے شوشے چھوڈے جا رہے ہیں۔ ادھر عمران خان خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے اپنا پسندیدہ کام یعنی یو ٹرن لینا شروع ہو چکے ہیں۔ اتحادی حکومت بھی خوش ہیں کہ اسی طرح وقت گزرجائے اور اگلا الیکشن ا جاتے اور ہم کہیں۔۔
تحریک انصاف والوں نےتو ہمیں کام ہی نہیں کرنے دیا۔ عوام پھر الیکشن کی گہما گہمی میں گم ہو جائے۔ آخرعوام کے مسائلِ کے حل پر توجہ کب مرکوز ہوگئی؟