Sunday, 14 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Saira Kanwal
  4. Awam Ka Field Marshal

Awam Ka Field Marshal

عوام کا فیلڈ مارشل

کہتے ہیں، انسان جیسے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے، اعلی عہدے حاصل کرتا جاتا ہے۔ اس کے کندھے پر ذمہ داریوں کے بھاری تھیلے مزید بھاری ہو جاتے ہیں اور اگر عہدہ اہم ادارے کا ہو تو عوام کی توقعات بڑھ جاتی ہیں۔ دوستوں کے ساتھ دشمنوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ہونٹوں پر مبارکباد اور دل میں زہر رکھنے والے منافقین کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔

سید عاصم منیر صاحب ہمارے آرمی چیف تھے۔ ہم عام عوام نے ادھر ادھر سے کن سوئیاں لیں تو پتا چلا کہ ماضی میں بھی بہت پروفیشنل تھے اور اسی وجہ سے بانی کے عتاب کا شکار بھی ہوئے۔

حالیہ کامیاب آپریشن کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے انھیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر صاحب کو مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد بھی عہدے پر برقرار رکھنے کا حکم صادر فرمایا۔ کوئی شک نہیں دونوں اس کے درست حقدار ہیں۔

ویسے بھی وزیر اعظم شہباز شریف اپنی ٹیم کو ہمیشہ سے سراہنے کے لیے مشہورِ ہیں۔ پنجاب میں ان کا دور حکومت اس بات کی گواہی دیتا ہے۔

بدنیت ہمسائے نے جب ہمیشہ کی طرح رات کو حملہ کیا تو پاک فوج نے ناصرف اپنا بھرپور دفاع کیا بلکہ آپریشن بنیان المرصوص کی صورت میں ایسا جواب دیا کہ دشمن حواس کھو بیٹھا ہے۔ اسی بدحواسی میں بدنیت ہمسائے نے پھر سے گھر کے غداروں سے مل کر معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ اسکول بس پر یہ گھٹیا حملہ ناقابل برداشت ہے۔

ہم عام عوام کو مکمل یقین اور بھروسہ ہے کہ ہماری پاک فوج اس دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے نکال پھینکے گی۔

التجا ہے کہ خوش ہونے میں جلدی اور مبارکبادوں کے سلسلے کو طویل نا کیا جائے۔ شہداء کے گھرانے غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ عام عوام بچوں ہر حملے کے بعد پریشان ہے۔

ابھی کام بہت باقی ہیں۔ لہذا وقت کو غنیمت جان کر عوام سے دعائیں لینے والے کام کیے جائیں۔ ایسی دعائیں جو ںے لوث ہوں، پیڈ نہیں۔ مجھے عام عوام کی حیثیت سے امید ہے کہ ہمارے فیلڈ مارشل صاحب عام عوام کے فیلڈ مارشل بنیں گے اور عام عوام کے ہی دلوں پر راج کریں گے۔ انشاءاللہ

Check Also

Dar Hai Sab Aisa He Chalta Rahe Ga

By Khalid Mehmood Rasool