Sunday, 28 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Noor Hussain Afzal/
  4. Qatar World Cup Mein Hayya Card Ki Ahmiyat

Qatar World Cup Mein Hayya Card Ki Ahmiyat

قطر ورلڈ کپ میں ھیا کارڈ کی اہمیت

قطر میں رواں سال کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ کی تیاری زور و شور سے جاری ہے، اور اسی سلسلے میں قطر نے ھیا کارڈ جسے فین کارڈ بھی کہا جا رہا ہے متعارف کروایا ہے، جس کی سعودی عرب نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے نیا ملٹی انٹری وزٹ ویزا متعارف کرایا ہے، جو فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 ھیا کارڈ رکھنے والے تمام افراد کے لیے دستیاب ہو گا۔

(1) ھیا کارڈ کیا ہے؟ ھیا کارڈ کو فین آئی ڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ قطر کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک قسم کی دستاویز ہے۔ یہ دستاویز خصوصی طور پر فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کی گئی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کا کوئی بھی میچ دیکھنے کے لیے اس کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔ میچ دیکھنے کے لیے ھیا کارڈ اور میچ کے ٹکٹ ضروری ہیں، اس کے بعد ہی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ اس کارڈ کی خاصیت یہ ہے کہ ایک بار آپ یہ کارڈ لے چکے ہیں، پھر آپ کو اسے بار بار لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کارڈ ہر میچ کے لیے کارآمد ہو گا۔

(2) کیا ھیا کارڈ لازمی ہے؟ ھیا کارڈ ایک لازمی کارڈ ہے کیونکہ یہ ورلڈ کپ کے ایونٹ کے دوران اسٹیڈیم اور پبلک ٹرانسپورٹ تک سہولت فراہم کرتا ہے۔

(3) ھیا کارڈ کے ساتھ آپ قطر میں کب تک رہ سکتے ہیں؟ ھیا کارڈ کے ساتھ کوئی بھی شائقین فٹ بال فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے دو ہفتے پہلے سے لے کر ٹورنامنٹ کے اختتام تک رہ سکتا ہے۔

(4) ھیا کارڈ کے فوائد یہ ہیں، اس کارڈ کو ٹورنامنٹ کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کی شناخت کے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا، اور اس کے حاملین کو متعدد خدمات فراہم کی جائیں گی جن کا مقصد قطر میں رہتے ہوئے ان کے تجربے کو بڑھانا ہے۔

ھیا کارڈ آپ کو ھیا سروسز تک رسائی بھی فراہم کرے گا۔ ھیا کی کچھ خدمات تیسرے فریق کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہیں، اور ان خدمات کی فراہمی فریق ثالث کے سروس فراہم کرنے والے کی شرائط و ضوابط کے تابع ہو سکتی ہے۔ ھیا کارڈ، میچ ٹکٹ کے ساتھ، اسٹیڈیم میں داخلہ، بین الاقوامی شائقین کے لیے قطر میں داخلہ، میچ کے دنوں میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ تک رسائی (شٹل بسیں اور میٹرو) اور ھیا موبائل کے ذریعے سمارٹ سفر کی منصوبہ بندی فراہم کرے گا۔

قطر گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ 20 نومبر سے شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے 15 سے 17 لاکھ افراد اب تک ھیا کارڈ کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں۔ قطر کو امید ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے 15 لاکھ سے زائد غیر ملکی آئیں گے۔ یکم نومبر سے قطر میں داخلے کے لیے تمام مسافروں کے لیے، چاہے وہ ورلڈ کپ کی غرض سے آ رہے ہوں یا نہیں، ضروری ہے کہ ھیا کارڈ حاصل کریں۔

ھیا کارڈ بطور ویزہ، میچ ٹکٹ، اندرون شہر سفر اور ورلڈ کپ کے لیے قائم کردہ فین زونز تک رسائی کے لیے کارآمد ہو گا۔ بڑی تعداد میں شائقین کی قطر آمد کے پیش نظر دبئی اور سعودی عرب نے بھی اعلان کیا ہے کہ ھیا کارڈ کے حامل افراد قلیل مدت کے ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل خالد الشماری کا کہنا ہے کہ ھیا کارڈ کے حامل افراد کو ایک سے زائد بار داخلے کا مفت ویزہ دیا جائے گا، ویزہ حاصل کرنے والے افراد 11 نومبر سے 20 دسمبر تک اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ سعودی عرب سے زمینی راستے سے قطر آنے والے افراد بس کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں، جبکہ اپنی گاڑی پر آنے والے افراد 1375 امریکی ڈالر کی فیس ادا کرنا ہو گی۔

مشرق وسطیٰ میں فٹبال شوق سے کھیلا اور دیکھا جاتا ہے، اور جیسے جیسے 20 نومبر کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے، ان کا ذوق اور شوق بڑھتا جا رہا ہے۔

Check Also

Nineties Ke Ashiq

By Khateeb Ahmad