Wednesday, 25 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Noor Hussain Afzal
  4. Indian Apne Mulk Ki Shehriyat Kyun Chor Rahe Hain

Indian Apne Mulk Ki Shehriyat Kyun Chor Rahe Hain

انڈین اپنے ملک کی شہریت کیوں چھوڑ رہے ہیں

انڈیا کی وزارت داخلہ کے مطابق 2021 میں کل ایک لاکھ ترسٹھ ہزار تین سو ستر (163370) افراد نے انڈیا کی شہریت چھوڑی، پارلیمنٹ میں پیش کی گئی، دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ان لوگوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر شہریت ترک کرنے کا فیصلہ کیا، ان میں سے 78284 افراد نے امریکی شہریت کے لیے انڈیا کی شہریت ترک کی۔ 23533 افراد نے آسٹریلیا کی شہریت کے لیے۔

جبکہ 21، 597 لوگوں نے کینیڈا کی شہریت کے لیے انڈیا کی شہریت چھوڑی۔ چین میں رہنے والے 300 انڈین شہریوں نے وہاں کی شہریت اختیار کی، جبکہ 41 لوگوں نے پاکستان کی شہریت لی۔ سنہ 2020 میں انڈیا کی شہریت چھوڑنے والوں کی تعداد 85256 تھی، جبکہ سنہ 2019 میں 144017 لوگوں نے انڈیا کی شہریت کو خیرباد کہا۔

اسی طرح اگر دیکھا جائے تو سنہ 2015 سے 2020 کے درمیان آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد نے انڈیا کی شہریت چھوڑ دی۔ سنہ 2020 میں شہریت ترک کرنے کے اعداد و شمار میں کمی دیکھی گئی تھی، لیکن بظاہر اس کا سبب کورونا کی وبا کو سمجھا گیا ہے۔ خارجہ امور کے ماہر ہرش پنت کے مطابق "اس بار اعداد و شمار میں اضافے کی وجہ یہ ہو سکتی ہے۔

کہ گذشتہ سال کورونا کی وجہ سے کچھ افراد کو بیرون ملک شہریت ملنے کا عمل رک گیا تھا، اس لیے انھیں بھی اس سال شہریت ملی" واضح رہے کہ انڈیا میں قانونی طور پر دوہری شہریت نہیں رکھی جا سکتی، یعنی اگر آپ کسی دوسرے ملک کی شہریت چاہتے ہیں تو آپ کو انڈیا کی شہریت چھوڑنی ہو گی۔ انڈیا کے شہری اپنے ملک کی شہریت کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

اس پر بی بی سی نے ایک سروے کیا اور مختلف انڈین شہریوں سے بات کی، جنھوں نے ملک سے باہر رہنے کے لیے اپنے آبائی ملک کی شہریت ترک کی۔ اس کے ساتھ ایسے بھی افراد سے بھی بات کی گئی، جو ملک اور شہریت چھوڑنا چاہتے ہیں، جبکہ ماہرین سے بھی رائے لی گئی۔ ایک انڈین شہری کے مطابق " بیرون ملک رہنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ جن کا حصول دور دور تک ہمارے ملک میں ممکن نہیں۔

امریکہ میں رہنے والی بھاونا (فرضی نام) کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا کی شہریت چھوڑنے والوں کی شرح کو کنٹرول کرنا ہے، تو حکومت میں بہت سے اقدامات کرنا ہوں گے، ان کے مطابق نئے مواقعوں سے لے کر بہتر سہولیات پر غور کرنا ضروری ہے۔ بھاونا سنہ 2003 میں نوکری کے سلسلے میں امریکہ گئی تھیں۔ انھوں نے وہیں رہنے کا فیصلہ کر لیا۔ ان کی بیٹی وہاں پیدا ہوئی۔

پھر انھوں نے گرین کارڈ کے لیے درخواست دی، اور چند سال پہلے انھیں امریکہ کی شہریت مل گئی۔ بھاونا کہتی ہیں کہ " یہاں زندگی بہت آسان ہے۔ زندگی کا معیار بہت اچھا ہے۔ بچے اپنی پڑھائی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انھیں انڈیا کے مقابلے بہتر مواقع بھی ملیں گے۔ اس کے علاوہ، کام کا ماحول بہت اچھا ہے۔ آپ جتنا کام کرتے ہیں، اس کے مطابق آپ کو اچھی تنخواہ ملتی ہے۔

اس وقت انڈیا کی آبادی ایک ارب 35 کروڑ کے قریب ہے، اور اس میں ایک بہت بڑی تعداد دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے، اگر اس میں کچھ لاکھ لوگ انڈیا کی شہریت چھوڑ کر بہتر ملک میں قیام پذیر ہوکر وہاں کی شہریت لیتے ہیں، اس پر نہ انڈیا کو کوئی اعتراض ہے، اور نہ شہریت دینے والے ملکوں کو، یہ شخص اپنی مرضی اور بہتر مستقبل کے لیے یہ سب کچھ کر رہا ہے، تو اس میں اسے آزادی ہونی چاہیے۔

Check Also

Dunya Ke Mukhtalif Mumalik Ki Shahkaar Kahawaten

By Noor Hussain Afzal