Wednesday, 25 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Noor Hussain Afzal
  4. Dunya Ke Ameer Tareen Muslim Tic Tokers Ki Ajeeb Dastan

Dunya Ke Ameer Tareen Muslim Tic Tokers Ki Ajeeb Dastan

دنیا کے امیر ترین مسلم ٹک ٹاکرز کی عجیب داستان

خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے۔

کسے معلوم تھا، داغستان سے تعلق رکھنے والا پستہ قد نوجوان حسب اللہ مخمدوف دنیا کے مشہور اور امیر ترین ٹک ٹاکرز کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ حسب اللہ مخمدوف کا تعلق داغستان کے ایک مسلم گھرانے سے ہے جو صرف دو سال قبل یعنی 2020 تک گمنام تھے، کوئی انہیں نہیں جانتا تھا، جس کے بعد انہوں نے تفریحاً ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیو بنانا شروع کیں۔

اس وقت انہیں یہ معلوم بھی نہ تھا کہ ان کا یہ تفریحاً مزاحیہ ویڈیوز بنانا، انہیں دنیا بھر میں نہ صرف شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دے گا، بلکہ ان کو اتنی دولت حاصل ہو جائے گی، جو ان کے گمان میں بھی نہ تھا۔ 19 سالہ حسب اللہ میں پیدائشی طور پر نمو پانے والے ہارمون کی کمی تھی، جس کے بعد وہ پستہ قد رہ گئے، لیکن ان کی بھولی بھالی صورت اور مشہور شخصیات سے مذاق کی ویڈیو دنیا بھر میں خوب مقبول ہوئیں۔

اب وہ فلمی ستاروں کی طرح شہرت پاچکے ہیں، اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ فٹ بالر میسی سے زیادہ مشہور ہیں۔ حسب اللہ نے شروع میں مذاق پر مبنی (پرینک) ویڈیو بنائیں، جس میں وہ کرتب دکھاتے ہوئے بھی نظر آئے۔ اس کے بعد انسٹا گرام پر اب تک ان کے فالوورز کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ ٹک ٹاک ویڈیوز 4 ارب 70 کروڑ مرتبہ دیکھی جاچکی ہیں، اور وہ اتنے مشہور ہیں کہ کئی مہنگی برانڈز کے سفیر بھی مقرر ہوگئے ہیں۔

مکسڈ مارشل آرٹ کے کھلاڑی محمد خبیب بھی ان کے ذاتی دوستوں میں شامل ہیں، جس کے بعد حسب اللہ کو ان کے مداحوں نے "چھوٹا خبیب" کا نام بھی دیا ہے۔ اس کے بعد 2021 میں انہوں نے اپنا کارٹون این ایف ٹی کی صورت میں ریلیز کیا تھا۔ چند برس قبل تک گمنامی اور قدرے غربت میں زندگی گزارنے والے حسیب اللہ کی شہرت ان کے لائف اسٹائل میں بھی تبدیلی لے کر آئی ہے۔

اور وہ سادہ طرز رہائش سے نکل کر اب پرتعیش زندگی گزارنے لگے ہیں۔ ان کی پرتعیش زندگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حال ہی میں وہ سڈنی کے دورے پر گئے، تو اس دورے میں سیکیورٹی گارڈز ان کے ساتھ تھے، حسب اللہ نے معیاری ڈیزائنر سوٹ کے ساتھ ڈولچی اینڈ گبانا کے سوا لاکھ مالیت کے جوتے اور ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا گوشی بیگ اٹھا رکھا تھا۔

جب کہ سڈنی ایئرپورٹ سے انہیں رولز رائس کار میں ہوٹل تک لے جایا گیا۔ اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ اپنی عزت وعظمت کی دعائیں کرنی چاہیے، اور عزت و عظمت بھی ایسی ہو، جس میں ایمان کی سلامتی اور اخروی نجات ہو۔ شاعر سرور عالم راز سرور نے ایسے ہی موقع کے لئے یہ شعر کہا۔

خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آ ہی جاتی ہے۔

Check Also

Pakistan Ke Missile Program Par Americi Khadshat

By Hameed Ullah Bhatti