Wednesday, 25 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Noor Hussain Afzal
  4. Dunya Mein Pakistani Overseas Ka Tanasub?

Dunya Mein Pakistani Overseas Ka Tanasub?

دنیا میں پاکستانی اوورسیز کا تناسب؟

پاکستان کی وزارت برائے سمندر پار پاکستانی نے رواں سال ملازمت کے سلسلے میں بیرون ملک افرادی قوت بھجوانے کا ہدف تین ماہ قبل ہی حاصل کر لیا۔ رواں سال کے پہلے نو ماہ میں پانچ لاکھ 30 ہزار 749 پاکستانی بیرون ملک گئے۔ سعودی عرب ایک بار پھر پاکستان کے بہترین دوست ہونے کا حق ادا کر دیا، تین لاکھ 21 ہزار پاکستانی محنت کشوں کا میزبان ملک بن کر پاکستانیوں کو باعزت روزگار فراہم کیا۔

گزشتہ سال دو لاکھ 88 ہزار پاکستانیوں نے بیرون ملک روزگار حاصل کیا تھا۔ جبکہ رواں سال کے لیے ہدف پانچ لاکھ مقرر کیا گیا تھا، جسے تین ماہ قبل ہی حاصل کر لیا گیا، اور اب کوشش کی جا رہی ہے کہ سال کے آخر تک اس تعداد کو ساڑھے چھ لاکھ تک پہنچایا جائے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانی ورکرز نے سعودی عرب میں ملازمتیں حاصل کیں، جن کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہے۔

جبکہ متحدہ عرب امارات میں 88 ہزار، عمان میں 56 ہزار، قطر میں 36 ہزار جبکہ بحرین نے 10 ہزار سے زائد پاکستانی ورکرز کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے گئے۔ سال 2019 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد نہ صرف تین لاکھ سے تجاوز کر گئی، بلکہ سال کے آخر تک اگر یہ تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرتی ہے، تو تین سال بعد 6 لاکھ والی حد عبور ہو سکے گی۔

پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد 2015 میں رہی، اس سال 9 لاکھ 46 ہزار افراد بیرون ملک گئے۔ اس کے بعد یہ سلسلہ کم ہونا شروع ہوا، اور سال 2019 میں 6 لاکھ 25 ہزار تک پہنچا۔ جب کورونا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تو اس کی وجہ سے یہ تعداد دو سال تک تین لاکھ سے بھی کم رہی۔ جبکہ اس دوران تین لاکھ کے قریب پاکستانی بےروزگار ہو کر وطن واپس بھی آئے۔ ان میں 95 ہزار سے زائد نے خود کو اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ساتھ رجسٹر بھی کیا، تاکہ پاکستان میں ان کے لیے روزگار کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزارت سمندر پار پاکستانی حکام کے مطابق کورونا کے باعث وطن واپس آنے والوں میں سے بڑی تعداد واپس جا چکی ہے، اور اب بھی اگر کوئی جانا چاہتا ہے تو اس کے لیے روزگار کے مواقع موجود ہیں۔ EOBI کے پاس اس وقت بھی ایک لاکھ 35 ہزار ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں، جن پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔ جو ملازمتیں اس وقت دستیاب ہیں ان میں اکثریت پیشہ وارانہ ورکرز کے لیے ہیں۔ اور زیادہ تر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

دنیا میں کہاں کہاں اور کتنے اورسیز پاکستانی آباد ہیں ذیل میں پیش خدمت ہیں۔

سعودی عرب میں 25 لاکھ سے زیادہ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں 12 لاکھ سے زیادہ، بنگلہ دیش میں 919000، ریاست ہائے متحدہ امریکا 700000، کینیڈا، 307000، اطالیہ، 100000، کویت، 100000، سلطنت عمان، 85000، قطر، 100000، یونان، 80000، فرانس، 60000، جرمنی، 49000، ہسپانیہ، 47000، بحرین، 45000، ناروے، 39134، آسٹریلیا، 31277۔

لیبیا، 30000، ڈنمارک، 21642، نیدرلینڈز، 19408، مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان پاکستانی کی اس محنت، کوشش اور کاوش کو شرف قبولیت عطا فرمائے، ایک حدیث میں فیملی کے لئے حلال رزق کمانے والے شخص کو جنتی کہا گیا ہے۔

Check Also

Shahbaz Gill Ka Kharaak, Shukria

By Nusrat Javed