Sunday, 28 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Noor Hussain Afzal/
  4. Dubai Airport

Dubai Airport

دبئی ایئرپورٹ

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 30 ستمبر 1960ء کو ہوا تھا۔ مڈل ایسٹ ایئرلائنز کے طیارے نے پہلی اڑان بھری تھی۔ اس موقع پر تین ہزار افراد گاڑیوں اور بسوں سے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ گھوڑوں اور اونٹوں پر بھی لوگ افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ 62 برس بعد دبئی ایئرپورٹ نے پوری دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنا لی ہے۔ 2018ء میں اس ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی۔ دبئی نے ایک چھوٹے سے ایئرپورٹ سے اپنی ترقی کا سفر شروع کیا تھا، اور چند عشروں کے دوران سیاحت، تجارت، فنڈنگ اور ہوا بازی کے حوالے سے اب پوری دنیا میں سر فہرست ہے۔

1960ء میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار تھی، جبکہ 1970ء میں مسافروں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہو گئی تھی۔ یہ ایئرپورٹ 1997ء میں تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے ایئرپورٹس کے کلب میں شامل ہوا۔ دنیا کے دس تیز رفتار ترقی کرنے والے ایئرپورٹس میں چھٹے نمبر پر تھا۔ اس ایئرپورٹ نے 14فیصد شرح نمو ریکارڈ کرائی تھی، جو ایشیا اور یورپی ممالک کے بڑے ائیرپورٹس کی شرح نمو سے زیادہ تھی۔

یہ ایئرپورٹ 2014ء میں دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں 70.4 ملین مسافروں کے ساتھ سر فہرست رہا۔ اس وقت سالانہ 90 ملین افراد سفر کر رہے ہیں۔ 2023ء تک 118 ملین سے زیادہ افراد کو سفری سہولت حاصل ہوں گیں۔ یہ ایئرپورٹ دنیا کے بڑے ایئر کارگو سینٹرز میں سے بھی ایک ہے۔ 1970ء سے ستمبر 2020ء تک 40.8 ملین ٹن سے زیادہ سامان کی ترسیل کر چکا ہے۔

ایمریٹس نے 25 اکتوبر 1985ء کو صرف دو طیاروں سے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا۔ ابتداء میں بوئنگ 737 اور ایئر بس بی فور 300 کرایے پر حاصل کر کے کراچی کے لیے پروازیں شروع کی تھیں۔ رواں برس کے ابتدائی 4 ماہ میں 3 کروڑ 3 لاکھ 54 ہزار 349 مسافروں نے دبئی کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ استعمال کیا۔ اپریل 2018ء میں اِس ہوائی اڈے پر 76 لاکھ مسافروں کا استقبال کیا گیا۔

ہوائی اڈے پہنچنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 76 لاکھ 1 ہزار 155 رہی۔ یہ تعداد گزشتہ برس اپریل 2017ء میں 76 لاکھ 22 ہزار 946 مسافروں کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم رہی۔ رواں برس کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران یہ ہوائی اڈہ استعمال کرنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 54 ہزار 349 رہی۔ یہ تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران مسافروں کی تعداد 3 کروڑ 1 لاکھ 19 ہزار 542 کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔

مسافروں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جس کے مسافروں کی تعداد 10 لاکھ 27 ہزار 267 رہی۔ دوسری پوزیشن سعودی عرب کی رہی، جس کے مسافروں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 556 رہی۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک گھنٹے میں 10 ہزار افراد سفر کرتے ہیں۔ ہر منٹ میں 166 مسافروں کا یہاں سے گزر ہوتا ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ 52 ہزار افراد دبئی ایئرپورٹ سے سفر کرتے ہیں۔

اس طرح یہ ایئر پورٹ دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شامل ہو گیا ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں مسافروں کی تعداد میں 6 سے 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ نے جو ترقی کی ہے، یہ اس کے حکمرانوں کا ویژن اور بے انتہا محنت کی بدولت ہے، دبئی ایئرپورٹ میں وہ سہولیات دستیاب ہیں جو دنیا کے بڑے بڑے ایئرپورٹس پر بھی نہیں ہیں، اور اس میں مزید بہتری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

Check Also

Batu Caves Of Kuala Lumpur

By Altaf Ahmad Aamir