Saturday, 11 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mujtaba Butt
  4. Bharti Adalti Dehshat Gardi

Bharti Adalti Dehshat Gardi

بھارتی عدالتی دہشتگردی

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی آفاقی اصولوں اور سچائی کو کیسے برداشت کرسکتے ہیں۔ آر ایس ایس اور بی جے پی آزادی کشمیر کے حق میں اُٹھنے والی ہر آواز کوفوجی طاقت اور بھارتی عدالتی دہشت گردی کے ذریعے کچل دینا چاہتی ہے انکی جھوٹی کارروائی پر، کٹھ پتلی پٹیالہ ہائوس کورٹ کے جج پروین سنگھ، نے آسیہ اندرابی ان کی نڈر اور جانباز ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کے خلاف کالے قوانین کے تحت، مضحکہ خیز الزامات عائد کرتے ہوئے، سیکشن 120کے تحت سازش، 121کے تحت حکومت کے خلاف جنگ، 121.Aکے تحت، غداری، 153Aکے تحت مختلف گروپوں میں اختلاف پیدا کرنا وغیر ہ شامل ہیں، کے تحت کیس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کے بھارتی گورنمنٹ اور فوج اس سے پہلے بھی کئ بار کشمیر کے بے گناہ لوگوں کے ساتھ ایسا کر چکے ہیں۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی جبر اور انسانیت سوز مظالم پر بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو بھارتی فوجی مظالم سے بچائے اورغیر قانونی طورپر قائم کئے گئے جھوٹے مقدمات ختم کروا کے حریت راہنما آسیہ اندرابی اور دیگر کارکنوں اور راہنمائوں کو اسیری سے نجات دلائے۔

غیر قانونی قابض بھارتیوں کو یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ لاکھوں، ننھے کشمیری بچوں، بچیوں، بزرگوں، اور خواتین کے قاتل ہیں، خواتین کی عصمت دری اور توہین کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہے ہیں، یقینا ان کی ذاتی اور ادارہ جاتی تربیت میں یہ شامل ہے۔ جس کا عملی نمونہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیش کررہے ہیں۔

پٹیالہ ہائوس کورٹ کا کشمیرکی بیٹی کے خلاف چارج شیٹ کا، جانبدارانہ اور متعصبانہ فیصلہ بھارتی ریاستی وعدالتی دہشت گردی کے گھناونے عزائم کا عکاس ہے۔ محترمہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی خواتین عزم وہمت کے بے مثال پہاڑ ہیں، جنہیں دنیا کی کوئی بھی طاقت اپنے مقصد سے ہٹا نہیں سکتی۔ ان کا نام تحریک آزادی کشمیرکے لئے ایک تابندہ ستارہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ان کی قربانیاں لازوال ہیں۔ وہ نہ صرف کشمیری قوم بلکہ پاکستان اور عالم اسلام میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں اور ان کا نام عزت سے پکارا جاتا ہے۔ اور ہمیشہ ایسے ہی پکارا جائے گا۔

تحریک آزادی کی کامیابی کا سفر ان ہی جیسے لیڈروں اور ان کے عظیم ساتھیوں کی قربانیوں سے مزین ہے۔ وہ بھارتی مظالم اور نتائج سے بے پرواہ ہوکرناجائز قابض افواج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑرہی ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں وکشمیر، خالصتان سمیت دیگر مقبوضہ ریاستیں آزادی کا سورج دیکھیں گی اور بھارت بدترین شکست کے بعد ٹکڑے ٹکڑے ہوگا۔

Check Also

Westa Ki Pujaran

By Khalid Isran