Friday, 26 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Muhammad Waseem Bozdar/
  4. The Way Forward

The Way Forward

دی وے فارورڈ

پچھلے 8 ماہ سے ملک جس ہیجان کا شکار تھا اب اس میں کسی حد تک کمی آئی ہے جس کی دو وجوہات ہیں، سب سے پہلی تو یہ کہ ملک میں نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل بہت ہی احسن طریقے سے انجام پایا، جبکہ دونوں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو اپنے عہدے سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ جبکہ دوسری وجہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا پُر امن اختتام ہے۔

عمران خان نے اس موقع پر راولپنڈی سے اسلام آباد کی طرف نہ جانے کا فیصلہ کر کے ایک بہت بڑے بحران کو ٹال دیا جس کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا مگر ساتھ ہی انہوں نے موجودہ اسمبلیوں سے نکلنے اور کے پی کے اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عمران خان کے لانگ مارچ کے خاتمے سے جہاں حکومت کو کچھ ریلیف ملا ہے وہی اب حکومت کو ایک نئے امتحان کا سامنا ہے کہ آخر کس طرح سے وہ اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے بچائیں؟

کیوں کہ اگر عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پی ڈی ایم اتحاد ک وفاق میں قائم حکومت کا چلنا بھی ناممکن یا کم از کم بہت مشکل ہو جائیگا، کیونکہ اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں الیکشن کمیشن کو 450 نشستوں پر دوبارہ الیکشن کروانا ہونگے اور اس وقت اگر یہ الیکشن ہو جاتے ہیں تو عمران خان باآسانی سے دوبارہ سے 5 سال کے لئے دونوں صوبوں میں اپنی حکومت قائم کر لیں گے جس کا یقینََ ان جماعتوں کو نقصان ہوگا جو اس وقت حکومتی اتحاد میں شامل ہیں۔

جبکہ عام انتخابات میں بھی پنجاب اور کے پی کی حکومتیں اپنی جگہ قائم رہیں گی جس کا تحریک انصاف کو فائدہ ہوگا۔ حکومتی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ عمران خان سے محاز آرائی کرنے کے بجائے انہیں مذاکرات کی طرف لا کر دوبارہ پارلیمنٹ میں لیکر آئیں اور قبل از وقت انتخابات پر اتفاق کیا جائے، کیونکہ انتخابات ہی اب آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

Check Also

Insaan Rizq Ko Dhoondte Hain

By Syed Mehdi Bukhari