Tuesday, 26 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Waseem Bozdar
  4. Saal 2023 Aur Pakistan Ki Economy

Saal 2023 Aur Pakistan Ki Economy

سال 2023 اور پاکستان کی اکانومی

سال 2022 بھی پچھلے کئی سالوں کی طرح سیاسی افراتفری کی نظر ہوگیا، پاکستان کی 75 سالہ سیاسی تاریخ میں ایک اور وزیراعظم اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے اقتدار سے رخصت ہوگیا، اس کے بعد کی کہانی شاید اب قوم کو زبانی یاد ہوگئی ہے مگر جو اصل چیلج پاکستان کو اب درپیش ہے وہ گرتی ہوئی معیشت کا ہے، ملک کے زرمبادلہ ذخائر خوفناک حد تک گر کر 4 سے 5 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جو صرف ایک ماہ کی درآمدات کے لئے کافی ہونگے، اس کے بعد کیا ہوگا اسکا جواب فی الحال کسی کے پاس نہیں۔

درآمدی مال کے کنٹینر پورٹ پر پڑے ہیں مگر ایل سیز نہیں کھل رہیں، ماہرین معیشت اس بات پر متفق ہیں کہ جلد یا بدیر موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف پروگرام بحال کروانا ہوگا اور ایک ارب ڈالر کی قسط لینی ہوگی اس کے بعد ہی مزید عالمی ادارے اور دوست ممالک پاکستان کی مالی مدد کریں گے۔ لیکن یہاں مسئلہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف اگلی قسط اسی صورت میں دینے کو تیار ہے جب آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کیا جائے۔

اور اس بار آئی ایم ایف کی شرائط اتنی سخت ہیں کہ موجودہ حکومتی جماعتیں خاص کر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا یہ خیال ہے کہ اگر انہوں نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی تو مہنگائی کی ایسی لہر آئیگی جس کا سامنا کرنا عوام کے لئے بہت مشکل ہوگا اور مہنگائی میں پسے عوام مذید مہنگائی میں دھنس جائیں گے اور شاید اس کے بعد موجودہ حکومتی پارٹیوں کی الیکشن میں کامیابی کی کوئی امید نہ رہے۔

ان حالات میں تمام پارٹیوں کو بیٹھ کر ملکی مسائل کا حل نکالنا چاہیے یا کم از کم معیشت کی حد تک ایک جامع پالیسی بنائی جائے جس پر آنے والی حکومتیں بھی عمل درآمد کریں۔ ملکی معیشت اب اس نہج پر پہنچ گئی ہے جہاں اب سیاست کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔ موجودہ حکومت اور اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ الیکشن اور دیگر معاملات پر مل بیٹھ کر فیصلہ کریں تاکہ معیشت کہ حوالے سے ضروری اقدامات جلد از جلد اٹھائے جا سکیں اور جمود کی کیفیت ختم ہو۔

Check Also

Ghair Yahudion Ko Jakarne Wale Israeli Qawaneen (2)

By Wusat Ullah Khan