Sunday, 12 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Waseem Bozdar
  4. Nao Jawano Ke Khwab Aur Halat

Nao Jawano Ke Khwab Aur Halat

نوجوانوں کے خواب اور حالات

ضرورتیں بعض اوقات انسان سے وہ کام کرواتیں ہیں جنہیں اکثر انسان عام حالات میں کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا، یہ کرونا وبا کے بعد کا عرصہ تھا جب پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فری لانسنگ کے شعبے نے بے پناہ ترقی کی، ہر دوسرا نوجوان جس کے پاس نوکری تھی یا نہیں، جو ملازمت پیشہ تھا یا طالب علم ہر ایک نے فری لانسنگ کی دنیا میں قدم رکھا کیوں کہ کوروں ا وبا کے بعد پاکستان میں بہت سے لوگ اپنی نوکریاں کھو چکے تھے۔

سال 2020 میں فری لانسگ پاکستان میں ایک ٹرینڈ تھا جس میں ہر ایک نے اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لیا، خود ہمارے جاننے والے بہت سے دوست رشتہ داروں نے بھی اسی عرصے میں ہی فری لانسنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کے سال 2020 میں پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی میں 69 فیصد کے قریب اضافہ ہوا (پائینور کی ایک رپورٹ کے مطابق)۔ یہ پاکستانی نوجوانوں کے لئے کچھ نیا تھا، پہلی دفعہ پاکستانی میں بہت بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل فری لانسنگ کی دنیا میں اتنے بڑے پیمانے پر کام ہوا مگر افسوس کے یہ مستقل نہ رہا۔

آہستہ آہستہ حکومت اور ہمارے لوگوں دونوں کی توجہ اس طرف کم ہوتی گئی اور آج ملکی حالات دیکھ کر ایک دفعہ پھر ہمارے اکثر نوجوان ایک اور ٹرینڈ کے پیچھے ہیں اور اب ٹرینڈ ہے جلد از جلد پاکستان سے باہر جانا، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری سے بچنے کا جو واحد حل اب ہمارے نوجوانوں کے نزدیک بچا ہے وہ یہی ہے جتنا جلدی ہو سکے پاکستان سے باہر جا کر اپنے زندگی کو بہتر کرنا۔

لیکن کیا صرف ملک سے باہر جانا ہی اب واحد حل ہے؟ اگر آپ تعلیم حاصل کرنے جا رہے ہیں، آپ کوئی ہنر سیکھنے جا رہے تو پھر یہ بہتر ہے مگر اگر آپکے پاس مطلوبہ تعلیم یا ہنر نہیں اور آپ اس خواب کے لئے صرف اس سوچ اور سمجھ سے پاکستان سے نکل کر کسی بھی ملک جانا چاہتے ہیں کہ وہاں کی زمین پر قدم رکھتے ہی آپکی زندگی آسان ہوجائے گی اور آپکو وہ تمام سہولیات میسر ہونگی جو اپنے ملک میں نہیں، تو خدارا اس خواب سے باہر نکل آئیں۔

ابھی کل ہی کی بات ہے کہ بہت سے پاکستانیوں نے اٹلی کے غیر قانونی سفر کے دوران کشتی کے حادثے کے شکار ہونے کے بعد اپنی جانیں کھو دی ہں، میری تمام دوستوں سے جو بس کسی نہ کسی طریقے سے جلد از جلد پاکستان چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے اندھے خواب کے پیچھے نہ بھاگیں، ہمیشہ کسی مقصد سے کوئی کام کریں اور سب سے بڑھ کر اپنے ملک کی قدر کریں اگر آپ اپنے وطن اور اپنے لوگوں سے دور جائیں تو بھی ملک کے لئے کچھ بہتر کرنے کے لئے، اور ایک دن وطن واپس لوٹنے کے لئے۔

Check Also

Kaptan Mafi Mangen

By Umar Khan Jozvi