Sunday, 12 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Waseem Bozdar
  4. Kaptan Aur Pakistan Ki Siyasat

Kaptan Aur Pakistan Ki Siyasat

کپتان اور پاکستان کی سیاست

اتوار کی رات پاکستان کے طول عرض میں جو مناظر دیکھے گئے وه سب کے لیے نہ صرف غیر متوقع بلکہ انتہائی حیران کن تھے، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں عوام کا اس قدر جم غفیر کبھی کسی سیاسی لیڈر کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلا جتنا اتوار کی رات پاکستان کے لوگ عمران خان کی حمایت میں باہر نکلے۔

ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں بھرپور مظاہرے ہوۓ اور رات گئے تک جاری رہے۔ ویسے تو عمران خان بھی پاکستان کے باقی وزرائے اعظم کی طرح اپنی مدت پوری نہ کرسکے مگر وه اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہیں کے عوام کی بہت بڑی تعداد آج بھی انکی پرستار ہے۔

ساڑھے تین سال کی حکومت میں عمران خان نے صحت کارڈ، ڈیمز کی تعمیر شروع کرنا، اور آزاد خارجہ پالیسی دینے جیسے اچھا کام کئے وہیں دوسری طرف ان سے بے پناہ غلطیاں بھی ہوئیں، وه ہونا احتساب کا ایجنڈا پورا نہ کرسکے، جبکہ بے پناہ مہنگائی نے بھی عوام کا جینا دوبھر کئے رکھا مگر اس کے باوجود لوگ چاہتے تھے کے انکی حکومت اپنی مدت پوری کرے اور عمران خان اپنی مدت پوری کرنے والے پہلے وزیر اعظم بنیں۔

مگر بہرحال ہمیشہ کی طرح انہیں بھی وقت سے پہلے اقتدار سے رخصت کردیا گیا اور یہ سمجھا گیا کے شاید وه بھی سابق وزرائے اعظم کی طرح گھر بیٹھ جائیں گے یا کسی ڈیل کی صورت میں باہر چلے جائیں گے لیکن جس کسی نے بھی یہ سارے اندازے لگائے وه غلط ثابت ہوۓ۔ اتوار کی شام عوام جس بڑی تعداد میں انکے حق میں نکلے وه اس بات کی طرف واضح اشارا ہے کے سیاسی میدان میں عمران خان اب بھی پورے قد سے کھڑا ہے۔

انکی مقبولیت کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اب آگے کیا ہوگا؟ شہباز شریف صاحب وزیر اعظم بن جائیں گے تو انکی حکومت کتنے عرصے تک قائم رہے گی؟ کیا اپوزیشن اتحاد برقرار رہ پائے گا؟ کیا عمران خان واقعی خطرناک ہوجائیں گے اور کیا شفاف انتخابات ہوپائیں گے؟ یہ وه سوال ہے جو اوقت ہر پاکستانی کی زبان پر ہے۔

Check Also

Begum Nama

By Syed Mehdi Bukhari