Sunday, 12 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Waseem Bozdar
  4. FBR Ka Point of Sale System Kiya Hai

FBR Ka Point of Sale System Kiya Hai

ایف بی آر اوف سیل کیا ہے

پوائنٹ آف سیل ایک خود کار شفاف نظام ہے، جو ریٹیل سیکٹر کی ساری سیلز کو اس کے کاروباری حجم کو ایک شفاف اور خودکار نظام کے تحت اس کا احاطہ کرتا ہے اور پوائنٹ آف سیل کے اوپر خریداروں سے وصول ہونے والے ٹیکس کو قومی خزانے میں ایک مربوط انداز میں لانے کا نظام ہے۔ جب بھی آپ کسی دکان سے شاپنگ مال سے کوئی سامان لیتے ہیں یا آپ کسی جگہ کھانہ کھاتے ہیں یا کوئی کوئی بھی چیز خریدتے ہیں ، تو اس پر آپکو سیلز ٹیکس دینا پڑتا ہے۔

جبکہ ریٹیلرز خود ٹیکس دینے سے بچ جاتے ہیں کیونکہ انکی حقیقی آمدنی کا حکومت کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا ہے اور ریٹیلر کی طرف سے آپکو ایک کچی رسید دی جاتی ہے، جس کا ایف بی آر یا کسی دوسرے ٹیکس جمع کرنے والے ادارے کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا، اس طرح حکومت کو مطلوبہ ٹیکس ہدف حاصل نہیں ہوپاتا ہے۔ ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک ہونے کے لئے پر ریٹیلرز کو ایک سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتا ہے جو کہ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد پرچون فروش ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک ہو جاتے ہیں اور تمام فروخت کا ڈیٹا ایف بی آر کے سسٹم پر نمودار اور محفوظ ہو جا تا ہے جبکہ ایف بی آر نشاندہی كرده ریٹلرز کو اس بات کا پابند بناتا ہے کہ وه اس پوائنٹ آف سیل سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کریں، دوسری صورت میں انکے خلاف کروائی کی جاسکتی ہے۔ اس نظام کی ایک بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ گاہک یا ٹیکس افسر موبائل ایپ یا ایف بی آر کی ویب سائٹ سے اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ پرچون فروش کی طرف سے جاری کردہ رسید ایف بی آر کے ریکارڈ میں شمار ہوگئی ہے اور عائد ٹیکس خزانے میں جمع ہو چکا ہے۔

حال ہی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی او ایس سے منسلک ٹیئر ون ریٹیل آوٹ لیٹس سے خریداری کرنے پر انعامی سکیم کا آغاز کیا ہے۔ ملک بھر میں موجود پی او ایس سے منسلک ریٹیل آوٹ لیٹس سے خریداری کا انتخاب کرنے والے خریداروں میں کروڑوں روپے مالیت کے ہزاروں انعامات کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ انعامی سکیم فنانس ایکٹ 2021 کے تحت متعارف کرائی گئی ہے، جس کی پیروی میں ایف بی آر نے 9 اگست 2021 کو انعامی سکیم کیلئے قواعد کا اجراء کیا تھا۔

انعامی سکیم کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی پر ماہ کی 15 تاریخ کو ہوگی اور پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری 2022 کو ایف بی از (بیڈ کوارٹرز)، اسلام آباد میں ہوگی، ابتدائی طور پر انعامات کی مالیت 00, 000، 10(پہلا انعام)، 000 500 روپے کے دو انعامات، 0 250000کے چار انعامات ا ور 000 50، روپے کے ایک ہزار انعامات مقرر گئی ہے۔ اس طرح کل انعامی رقم 5کروٹ 30 لاکھ پر ماه قرعہ اندازی کے بعد جیتنے والے 1007 افراد کو ہر ماہ دی جائے گی۔ اس وقت تک 2200 سے زائد ریٹیلرز کے 15000 ریٹیل آوٹ لیٹس ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک ہوچکے ہیں۔

جبکہ ریٹلرز کے لیے بھی خوش آئندہ بات یہ ہے کہ نظام سے اس نظام سے منسلک ہونے پر انہیں کم سیلز ٹیکس ریٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔ اب عوام کو صارفین کو چاہیے کے وه زمیداری کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاکر پوائنٹ آف سیل نظام سے منسلک ریٹیلرز کی لسٹ دیکھیں اور ان ہی سے خریداری کریں۔ بلاشبہ ایف بی آر جا پوائنٹ آف سیل نظام پاکستان کے ٹیکس سسٹم کے لیے کسی انقلاب سے کم نہیں یہ ڈائریکٹ ٹیکس کلیکشن کی طرف ایک بہت اہم اقدام ہے۔

Check Also

Kaptan Mafi Mangen

By Umar Khan Jozvi