Tuesday, 07 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Muhammad Waseem Bozdar/
  4. Digital Census Of Pakistan 2023

Digital Census Of Pakistan 2023

ڈیجیٹل سینسز آف پاکستان 2023

مردم شماری سے مراد معاشی، سماجی اور حیاتیاتی مواد کو اکھٹا کرنا اسے مرتب کر کے اس کا تجزیہ کرنا ہے۔ مردم شماری کے عمل میں کسی بھی ملک میں موجود لوگوں کو گنا جاتا ہے اور ان سے متعلق دیگر معلومات کو بھی جمع کیا جاتا ہے۔ مردم شماری اس لئے ضروری ہے کہ یہ اہم سماجی اور معاشی عوامل کی نشان دہی کرتی ہے، مثال کے طور پر آبادی کی شرح میں اضافہ، اس کا پھیلاؤ، دیہی اور شہری آبادی کی تقسیم، شرح خواندگی، ملازمت اور دیگر بنیادی سہولیات کے بارے میں نشاندہی۔

پاکستان میں اب تک چھ دفعہ مردم شماری کا عمل کیا گیا ہے مگر اس دفعہ اس کا طریقہ کار روایتی طریقہ سے کچھ ہٹ کر ہے اور اس میں پہلی دفعہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہو چکا ہے، جس میں ایک لاکھ 26 ہزار شمار کنندگان ٹیبلیٹس کی مدد سے گھر گھر جا کر معلومات کا اندراج کر رہے ہیں۔ جبکہ اس سے پہلے پاکستان میں جتنی دفعہ بھی مردم شماری ہوئی اس میں کاغذ اور قلم کا استعمال کیا گیا تھا جبکہ اس پہلی دفعہ اس سارے عمل کو ڈیجیٹل ٹیبلیٹس کی مدد سے سرانجام دیا جا رہا ہے۔

مردم شماری کے اس عمل میں بلاک مرکزی حیثیت رکھتا ہے، ایک بلاک 200 سے 250 گھروں پر مشتمل ہے اور ملک بھر میں کل 185509 بلاک بنائے گئے ہیں، جبکہ ہر شمار کنندہ کو دو بلاکس کا انچارج بنایا گیا ہے جو وہاں سے معلومات جمع کرے گا۔ مردم شماری کے دوران ہر گھر میں رہنے والے افراد سے انکے رہن سہن، عمر، جنس، زبان، بنیادی سہولیات، تعلیم، مذہب، ملازمت جیسی ضروری معلومات جمع کی جائیں گی۔ ان معلومات کی روشنی میں پھر حکومت کو مستقبل میں لوگوں کی ضروریات کے لئے اقدامات کرنے میں آسانی ہوگی۔

اس بار ادارہ شماریات نے ایک قابل تحسین کام یہ بھی کیا ہے کہ لوگوں کو اپنے اور اپنے گھرانے کے افراد کو خود سے شمار (رجسٹر) کرنے کا سسٹم بھی متعارف کروایا ہے۔ شہری اپنی معلامات درج کروانے کے لئے اپنے موبائل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے، پی بی ایس کے بنائے گئے پورٹل پر لاگ ان کر سکتے ہیں۔ ایک بار جب کوئی شہری اپنا مردم شماری فارم مکمل کر کے جمع کروا دیگا تو اسے ایک کیو آر کوڈ جاری کیا جائیگا اور پہر جب بھی شمار کنندگان انکے گھر آئیں وہ اس کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے ڈیٹا کی تصدیق کر لیں گے۔

Check Also

Mil Kar Bara Ho Sakta Hai

By Arif Anis Malik