Monday, 13 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Waseem Bozdar
  4. Cantonment Board Elections 2021

Cantonment Board Elections 2021

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشنز 2021

12 ستمبر کو ملک بھر میں کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز پر انتخابات ہوۓ جبکہ 7 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی مقابلہ کامیاب ہوچکے تھے۔ انتخابات میں ملک بھر کی تقریبا تمام بڑی اور چھوٹی جماعتوں نے حصہ لیا جبکہ آزاد امیدواروں کی بھی ایک بہت بڑی تعداد انتخابی میدان میں تھی۔ ملک بھر سے 684 امیدواروں نے جماعتی جبکہ 876 امیدواروں نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا۔ تحریک انصاف 183 امیدواروں کے ساتھ سرفہرست جبکہ مسلم لیگ نون 144 امیدواروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

ان الیکشنز کے نتائج بہت دلچسب رہے، تحریک انصاف 63 نشستوں کے ساتھ جرنل الیکشن کی طرح ایک دفع پھر سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی مسلم لیگ نون 59، پیپلز پارٹی 17، ایم کیو ایم 17 جبکہ جماعت اسلامی نے 7 نشستیں حاصل کرسکی آزاد امیدواروں نے بھی 52 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ تحریک انصاف ان انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں سے نشستیں حاصل کرنے والی واحد جماعت بھی بن گئی مگر پنجاب میں تحریک انصاف کو قدر کم نشستیں ملیں لاہور اور راولپنڈی ڈویژن میں مسلم لیگ نون نے قریبا کلین سویپ کیا، کھاریاں اور جہلم میں تحریک انصاف نے میدان مارا جبکہ جنوبی پنجاب میں ملتان کی 7 نشستوں پر تحریک انصاف کا کوئی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا جو کہ تحریک انصاف کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی نتائج یہ واضح کرتے ہیں کے پنجاب میں مسلم لیگ نون کا ووٹ بنک ابھی بھی مستحکم ہے۔ جبکہ سندھ میں تحریک انصاف کی کارکردگی قدر بہتر رہی کراچی میں تحریک انصاف 14 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی جبکہ پیپلز پارٹی 11 نشستوں کے دوسرے نمبر پر اور جماعت اسلامی 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ ماضی میں شہر کی سب سے بڑی جماعت رہنے والی ایم کیو ایم صرف 3 نشستیں ہی حاصل کر پائی جو کہ ایم کیو ایم کے لیے بڑا لمحہ فکریہ ہے۔ کراچی کی نسبت حیدر آباد میں ایم کیو ایم نے قدر بہتر کارکردگی دکھائی اور 10 میں سے 7 نشستوں پر کامیاب حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی بھی 3 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

خیبر پختونخوا کی بات کریں تو یہاں تحریک انصاف کی مقبولیت برقرار ہے یہاں تحریک انصاف 18 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی، مسلم لیگ ن 5، پیپلز پارٹی 3، جبکہ اے این پی نے بھی 2 سیٹوں پر کامیابی سمیٹی۔ بلوچستان میں تحریک انصاف نے 3 نشستیں حاصل کیں جبکہ حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی 2 نشستیں حاصل کرسکی۔ ملک بھر میں انتخابات مجموئی طور پر پرامن رہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کا ہونا مستقبل میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی طرف ایک اچھا قدم ہے ملک بھر میں اب فوری بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہے اختیارات کی نچلی ستح پر منتقلی ہی جمہوریت کی مضبوطی کا راستہ ہے۔

Check Also

Vietnam Aisa Na Tha

By Khalid Mehmood Rasool