Saturday, 23 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Waqas Rashid
  4. Afghan Cricket Team Ke Naam Khat

Afghan Cricket Team Ke Naam Khat

افغان کرکٹ ٹیم کے نام خط

اماری پیاری افغانی ٹیم۔

امید ہے آپ کا غصہ مُصہ ٹنڈا ہو گیا ہوئے گا۔ خوچہ بات یہ ہے کہ ام آج آپ سے کچھ دل کا بات کرنا چاہتا ہے۔ دیکھو افغانی بھائی سب سے پہلے تو ام اسی کھلے دل سے آپ کو کرکٹ کے میدان میں خوش آمدید کہتا ہے جیسے آپکو اپنے ملک میں خوش آمدید بولا تھا تمہارے کو یاد ہے ناں۔ نہیں؟ لگتا ہے بھول گیا اے چلو کوئی بات نہیں خوچہ سردیاں قریب ہیں جو بادام ودام ام آپ سے لیتا ہے وہ آپ کو کھلائے گا تو یاداشت اچھا ہو گا۔

خوچہ سنو۔ میرے کو لگتا ہے یہ یاداشت کی ہی وجہ ہے جو کل آپ بھول گیا کہ یہ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ ہے کوئی تورا بورا کا جنگ کا میدان نہیں ہے۔ آپ کے ہاتھ میں بیٹ ہے یہ کوئی کلاشنکوپ نہیں ہے۔ یہ گیند جو ہے ناں اسکا شکل گولے سے ملتا ہو گا مگر یہ گولا ہے نہیں بابا۔ اور آپ گیارہ کھلاڑی یہاں نہ شمالی اتحاد والوں سے لڑنے آیا ہے نہ بابر اعظم کوئی جنرل باجوہ کا سگا بھتیجا ہے اور نہ آصف کوئی فوجی رنگروٹ ہے ماڑا۔ کوئی خدا کا نام لو۔

دلبر جانی۔ کرکٹ کو شریف آدمی کا کھیل کہتے ہیں یعنی Gentleman's Sport۔ دوسرا بات یہ ہے کہ یہ انٹرنیشنل لیول ہے کوئی آپ چکری گراؤنڈ کندھار میں بوتلوں کے ڈالے کی شرط لگا کر تو نہیں کھیل رہے خوچہ۔ آپ کرکٹ تو اچھی کھیل رہے ہو لیکن سپورٹس اچھی نہیں کھیل رہے۔ تو مارا تھوڑا سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں خدا کا واسطہ۔

آپ نے اگر کچھ سبق شبق سیکھنا ہے تو اسی بات سے سیکھیں ماڑا کہ آپ نے جو 130 رنز کو اچھے طریقے سے ڈیفینڈ کیا اس میں آپکے ڈریسنگ روم میں بیٹھے ایک بولنگ کوچ کا بڑا کردار ہے جسکا تعلق اسی ملک سے ہے جس سے کل آپ معرکہءِ حق و باطل لڑ رہے تھے۔ جی ہاں عمر گل۔ ویسے عمر گل بھائی کا بھی قصور ہے اس نے آپ کو بالنگ تو سکھایا لیکن جتنا اچھا وہ اسپورٹس مین تھا وہ اسپرٹ نہیں سکھایا۔ ماڑا میں بار بار اسپرٹ کا نام لیتا ہوں تو کل کی ہار کا غم مٹانے کے لیے سپرٹ پی نہ لینا یہ وہ والا اسپرٹ نہیں ہے خوچے۔

رہی بات پاکستان کی ٹیم کی تو لالہ بات یہ ہے کہ ہماری قومی ٹیم کا آج سے نہیں شروع سے دل کرتا ہے عوام کے پیٹ میں مروڑ پڑ رہے ہوں۔ بی پی بالکل ڈاؤن چل رہا ہو۔ نیل کٹر کا خرچہ بچ جائے۔ ٹھنڈے پسینے آ رہے ہوں۔ دل زور زور سے دھڑک رہے ہوں۔ کرکٹ کے دیوانے پھڑک رہے ہوں۔ جب واپڈا والوں کے ساتھ کرکٹ ٹیم کو پڑنے والی گالیاں ایک دم برابر ہو جائیں تو پھر یہ آخری اوور میں جب قوم کے صحیح طریقے سے سُکا دیں تو پھر خوچہ اچانک سکور مُکا دیں۔

او خوچہ۔ او ماڑا بات اب ختم کرتا ہوں کہ پچھلی بار آپ کو یہی درس آصف نے دیا تھا لیکن کل کے میچ میں آپکا تکبر اور آکڑ یہ بتا رہی تھی کہ آپ نے اس سے کچھ سیکھا شیکھا نہیں ہے سو اس لیے اگر آپ سمجھو تو یہ ہار آپ کے لیے بہت ضروری تھی۔ تاکہ آئندہ آپ کو یاد رہے کہ یہ آخری بال تک کھیلنے اور لڑنے کا نام ہے۔ لڑائی مطلب ڈز ڈز کانہ نہیں بلکہ بلے اور گیند کا لڑائی، ہمت اور برداشت کا لڑائی، خوچہ ٹیکنیک اور ٹمپرامنٹ کا لڑائی۔ کیونکہ انکے بغیر جو لڑائی ہوتا ہے وہ تکبر، اکڑ، انتقام اور غصے کا لڑائی ہوتا ہے جو ہمیشہ ٹھاہ ہوتا ہے کیونکہ آصف کے بعد نسیم شاہ ہوتا ہے۔

رب راکھا

آپکا پاکستانی بھائی۔

Check Also

Hamare Khawab

By Azhar Hussain Bhatti