Saturday, 27 July 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saqib
  4. Zarkhez Zameen Ke Zarkhez Log

Zarkhez Zameen Ke Zarkhez Log

زرخیز زمین کے زرخیز لوگ

1-

میں نے اپنے خوف کو قابو کر لیا اس سے پہلے کہ میرا خوف مجھے قابو کرتا

(اداکار جاوید کوڈو)

موسم اچھا، پانی وافر، مٹی بھی زرخیز
جس نے اپنا کھیت نہ سینچا وہ کیسا دہقان

حالات کا شکوہ کرنے والوں کے لیے یہ اوپر والا شعر ہے۔

ڈھونڈ کے اپنی خاک میں جس نے پایا اپنا آپ
اس بندے کی دہقانی پہ سلطانی قربان

یہ شعر جاوید کوڈو جیسے لوگوں کے لیے ہے۔

2-

ڈھونڈن والا رہیانہ خالی
ڈھونڈن کیتی جس سچی

ڈھونڈ کریندا جو مڑ آیا
ڈھونڈ اوہدی ایک کچی

(میاں محمد بخش)

پچھلے ایک سال سے بے روزگار رہنے والا نوجوان میرے پاس آیا کہ مارکیٹ میں جابز نہیں ہیں۔ آپ اپنے ریفرنس سے مجھے کہیں سیٹ کروائیں۔

میں نے پوچھا پچھلے ایک سال میں آپ نے کتنی جگہوں پر اپلائی کیا اور انٹرویو دیا جواب دیا دو سے تین جگہوں پر اپلائی کیا تھا۔ (پورے سال میں)

3-

ہمیں نئے منظر کو پانے کے لیے پرانے منظر سے آنکھیں ہٹانی پڑتی ہیں۔

نئی منزل پر قدم جمانے سے پہلے پرانی جگہ چھوڑنی ضروری ہے۔

نئے سمندروں اور جزیروں کی دریافت کے عمل میں ساحل کے سکون اور تحفظ کو خدا حافظ کہنا اولین شرط ہے۔

(قیصر عباس رائٹر)

محترم دوستو، پچھلے کچھ سالوں سے آپ زندگی میں آگے نہیں بڑھ پا رہے۔ وہی این ایل پی کا پرنسپل اپلائی ہوگا اگر تم وہی کچھ کرتے رہو گے جو ہمیشہ سے کرتے آ رہے ہو تو تمہیں وہی کچھ ملے گا جو ہمیشہ سے ملتا آ رہا ہے۔

4-

اگر آپ فیس بک استعمال کرکے پیسے نہیں کماتے تو فیس بک آپ پر حرام ہے۔

بڑے بڑے خوابوں کا آغاز ایک خواب سے ہی ہوتا ہے۔

فلم کے پہلے ہاف میں ہیرو کو پھینٹی پڑتی ہے اس لیے بڑا گول بنایا ہے تو ابتدائی مشکلات سے نہ گھبرائیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہر بندہ آپ سے خوش ہو تو جا کر آئس کریم بیچیں لیڈر نہ بنیں۔

(اشرف چودری سیلز ٹرینر)

5-

کامیابی کا اصول بڑا سادہ سا ہے جو قطار میں ہے وہی شمار میں ہے۔

زندگی میں پھنس جائیں تو بار بار بٹن دبانے کی جگہ بلب تبدیل کریں

(پروفیسرعبدالمتین لائف کوچ)

محترم دوستو، آپ نے آخری بار اپنی سٹریٹجی کب تبدیل کی تھی۔

6-

مجھے بچپن میں بہت غصہ آتا تھا اب غصہ آئے تو کھڑا ہو جاتا ہوں چلنے لگتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ اگر یہ غلطی مجھ سے سرزد ہوتی تو کیا میں معافی کا حقدار نہ ہوتا۔

میں نے آٹھویں جماعت سے لے کر کبھی نماز نہیں چھوڑی۔

زندگی کا ایک مقصد موت بھی تو ہے اچھی موت۔

مجھے یہ تو معلوم نہیں کہ مجھے کیا ملے گا لیکن میرے نزدیک شب و روز محنت ہی زندگی کا حسن ہے۔

غربت اکیلے رہ جانے کا نام ہے۔

(ڈاکٹر رشید چوہدری فاؤنٹین ہاؤس)

7-

ہیڈ ماسٹر نے کہا تم بڑے آدمی بنو گے میں بڑا آدمی بننا چاہتا تھا لیکن پہلی بار کسی نے مجھ سے کہا کہ تم بڑے آدمی بنو گے۔

(آپ نےآخری بار اپنے بچے کی حوصلہ افزائی کب کی تھی۔)

ایک نوجوان نے قائدا اعظم کا ہاتھ چوم لیا قائد نے جھٹکے سے ہاتھ چھڑایا اور کہا جنٹلمین اپنی جگہ کھڑے رہیں اور دوبارہ یہ کام نہ کریں یعنی بے جا عقیدت اور خوشامد ان کے نزدیک ایک گناہ کی طرح تھی۔

کتابیں بند کر دو صرف خواب دیکھو۔

(ملک معراج خالد-سابق وزیراعظم)

8-

میرے اندر ناموری کی آرزو تھی ایسا آدمی جو اپنی خوشیوں کے ساتھ دوسروں کو بھی مسرت عطا کرے۔

سیکھنے کے لیے جوانی کے ماہ و سال نہیں جستجو کی شدت درکار ہے۔

زندگی میں سب سے بڑا سبق یہ سیکھا، جو شےآسانی سے مل جائے وہ زیادہ عرصہ پاس نہیں رہتی اصل شے وہی ہے جسے حاصل کرنے کے لیے خون پسینہ ایک کیا جائے۔

انعامات جان توڑ محنت کا ثمر ہوتے ہیں۔

بہت سے لوگ اچھا کام کرنے کے لیے کسی اور دن کا انتظار کرتے ہیں لیکن زندگی میں کوئی اور دن کبھی نہیں آتا جو لمحہ موجود ہے وہی غنیمت ہے۔

(سر گنگا رام)

9-

اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت ہر محبت سے بڑی ہوتی ہے۔

اخوت کے پلیٹ فارم سے قرض لینے والی ایک خاتون سے پوچھا قرض لے کر اپنا کام کرنے سے زندگی میں کیا فرق پڑا خاتون نے جواب دیا پہلے میرے بچے رات کو ایک روٹی کھاتے تھے اب دو روٹیاں کھاتے ہیں

یوں بھی جو لوگ خدمت کرتے ہیں وہ شکایت نہیں کرتے انتظار کرتے ہیں۔

آپ نے زندگی میں کسی خواجہ سرا کا جنازہ پڑھا، حضرت علیؓ کے فرمان کا مفہوم دہرایا "اگر کوئی شخص آپ کی تعریف کرے اور آپ خود کو اس کا اہل نہ سمجھیں تو اللہ کے حضور دعا کریں کہ وہ آپ کو ایسا ہی بنا دے"۔

دائمی تبدیلی لانی ہو تو اس شخص کا راستہ کاغذ، قلم اور کتاب سے جوڑ دو۔

نعمتوں کے شکر کا ایک راستہ یہ بھی ہے کہ ہم اپنے بچے کے ساتھ کسی اور بچے کو اپنا لیں۔

ایک ہی حادثہ تو ہے
اور وہ یہ ہے کہ آج تک

بات نہیں کہی گئی
بات نہیں سنی گئی

(ڈاکٹر امجد ثاقب)

About Muhammad Saqib

Muhammad Saqib is a mental health consultant who has been working in the fields of hypnotherapy, leadership building, mindfulness and emotional intelligence for over ten years. Apart from being a corporate trainer, he is involved in research and compilation and documenting the success stories of Pakistani personalities in the light of Mindscience. Well-known columnist and host Javed Chaudhry is also a part of the trainers team.

Check Also

Aslam Adil Bhi Rukhsat Hue

By Mubashir Ali Zaidi