Dil Se Kahi Baatein
دل سے کہی باتیں

محترم دوستو، زندگی میں سیکھنے کا سفر جاری رہتا ہے، مختلف کورسز اور کتابوں سے اخذ کردہ کچھ نایاب چیزیں آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔
1۔ آپ نے ان لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا ہے جو لکی ہوں، خوش ہوں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ٹائم گزاریں۔
2۔ اگر آپ اپنے آپ کو بدقسمت سمجھتے ہیں تو دنیا کا کوئی کوچ آپ کو صحیح نہیں کر سکتا۔
3۔ کسی چیز کو چھوڑنے کا بھی قرینہ سیکھیں۔ جاب سے ریزائن کرنا، بزنس پارٹنر شپ ختم کرنا، کرائے کا مکان تبدیل کرنا محلہ چھوڑنا، کسی رشتے کو ختم کرنا۔ یہ سٹیپ اٹھاتے ہوئے اصولوں کو سامنے رکھ کر ایک پروٹوکول ترتیب دیں۔
4۔ اپنی بے عزتی برداشت نہ کریں۔ آپ کوئی لیبارٹری نہیں ہیں جہاں ہر شخص آپ کے اوپر تجربات کرتا رہے۔ ایک بات یاد رکھیں کوئی بندہ آپ کی مرضی کے بغیر آپ کی انسلٹ نہیں کر سکتا۔
5۔ لوگوں کے مسئلوں کا حل نکالنا یہی کاروبار ہے۔ مثال کے طور پر اپنی رہائشی محلے میں صبح سویرے سکول جانے والے بچوں کے لیے لنچ باکس بنائیں۔ کراچی کی بات کروں تو اگر یہ باکس فریش فوڈ سے بھرا ہو تو یعنی آپ نے صبح چار بجے یہ کام شروع کیا اور کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کیا تو کچھ ہی ہفتوں میں بزنس چل پڑے گا۔
6۔ بڑی میٹنگ سیمینار میں جائیں، سی- ای- اوز کے ساتھ سیلفی لیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ اسے ہم اٹریکشن مارکیٹنگ کہتے ہیں۔
7۔ نصرت فتح علی خان کا مشہور سونگ "آکھی جا ملنگا سارے اپی من لین گے" ذہن میں رکھیں۔ اپنی پروڈکٹ اپنے نام کو بار بار دہرائیں۔ لوگ خود ہی مان جائیں گے۔
8۔ جتنا آپ کا ذکر ہوگا، وہ آپ کی کامیابی ہے۔ اس کو بڑھائیں۔ ہر روز اپنی پروڈکٹ کے بارے میں کنٹینٹ ڈالیں۔ میری فیس بک پروفائل کو دیکھیں کہ اس میں کس ترتیب سے ہر روز ایک پوسٹ آتی ہے۔
9۔ ممی ڈیڈی ٹائپ کے لوگوں سے بچیں۔ ٹائم ضائع کرنے والے بندوں سے بچیں۔ برگیڈیئر عاطف کی بات یاد آگئی کہتے ہیں: میں نے وقت کی پابندی نہ کرنے والے لوگوں کو طویل عمر نہیں پایا۔
10۔ وہ لوگ جنہوں نے خود زندگی میں کچھ بڑا نہیں کیا، آپ کو کہیں گے کہ آپ بھی زندگی میں کچھ بڑا نہیں کر سکتے۔ ناکام لوگوں سے مشورہ نہ کریں۔
11۔ آپ اپنے خوابوں سے بڑے نہیں ہو سکتے۔
12۔ جو چیزیں آپ کے اختیار میں نہ ہوں، ان کی ٹینشن نہ لیں۔
13۔ فیس بک پر ٹیوشن پڑھائیں، انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو بھی پڑھائیں، گروپ ٹیوشن بھی آفر کریں۔
14۔ جو کام آپ کے اختیار میں ہے، وہ کریں، باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔
15۔ دس سال کی ناکامی کے بعد آپ کیا کہیں گے کہ میں پچھلے 10 سالوں میں روز کئی گھنٹے سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ سیاستدان کا دفاع کرتا تھا؟ یاد رکھیں، اگر آپ فیس بک پر پیسے نہیں کماتے تو فیس بک آپ پر حرام ہے۔
16۔ کسی امپورٹنٹ میٹنگ میں جانا ہو تو فیملی میں موجود "چول" کو ساتھ لے کر نہ جائیں۔
17۔ وقت کے ساتھ آپ کی چوائسز کم ہو جاتی ہیں بڑی عمر میں ریکوری کا ٹائم نہیں ہوتا۔
18۔ اگر آپ جاب کرتے ہیں تو اپنی کمپنی کے لیے کتنے پیسے کما رہے ہیں کتنے پیسے بچا رہے ہیں اور کتنے لوگوں کو اس کا پتہ ہے۔
19۔ ہر بڑی چیز ایک ڈسپلن کا نتیجہ ہے۔
20۔
مُسکراؤ، خُوشی کی بات کرو
رونے والو! ہنسی کی بات کرو
یہ اندھیرے کے تذکرے، کب تک؟
دوستو! روشنی کی بات کرو
خُونفشاں موت آئے گی، اک دن
گلفشاں، زندگی کی بات کرو
اھلِ محفل، اُداس بیٹھے ھیں
اب کوئی، دِل لگی کی بات کرو
پھول مُرجھا گئے، تو کیا غم ہے
کِھلنے والی، کلی کی بات کرو
کل کی باتیں کریں گے، کل والے
وجؔد! تم آج ابھی کی بات کرو