Saturday, 17 May 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saqib
  4. Bare Khwabon Ka Aghaz Aik Khwab Se Hota Hai

Bare Khwabon Ka Aghaz Aik Khwab Se Hota Hai

بڑے خوابوں کا آغاز ایک خواب سے ہوتا ہے

کالم لکھنے میں کچھ وقفہ آنا شروع ہوگیا آپ لوگوں کی محبت کا مشکور ہوں کہ آپ اس بارے میں پوچھتے رہتے ہیں۔

کامیاب پاکستانی لوگوں سے انٹرویوز کا سلسلہ پھر سے شروع کر رہا ہوں اور جلد ہی آپ کو کالم باقاعدگی سے پڑھنے کو ملیں گے۔ اس کالم میں اپنی ڈائری سے منتخب کردہ کچھ خاص چیزیں۔۔

1: میں سوتا ہوں تو بھی پیسے کماتا ہوں اپنے آپ کو اس جملے کے تناظر میں دیکھیں۔

2: فیس بک اور واٹس ایپ پر تمام گروپس کو چھوڑنا ہے وہ سارے دوست جو آپ کو جوکس اور خواہ مخواہ کی پوسٹ بھیجتے ہیں انہیں اپنی فرینڈ لسٹ سے باہر نکالیں۔

3: کسٹمرز اور آفیشل کام کے علاوہ وٹس ایپ پہ جتنے گروپس ہیں سب سے باہر نکل جائیں۔

4: فیس بک اور واٹس ایپ پر یہ کام کرکے کسی ایک بندے کی بھی ڈیتھ ہو جائے تو میں ذمہ دار ہوں۔

5: اگر آپ فیس بک سے پیسے نہیں کما رہے تو وہ آپ پر حرام ہے۔

6: نیٹ فلیکس پر سیزن کی اگلی قسط اب آپ نہیں دیکھیں گے۔

7: جس شخص کی روزی روٹی موبائل نوٹیفکیشن سے نہیں آرہی اس کے موبائل کا بجنا ٹائم کا ضیاع ہے۔

8: موبائل سے ساری گیمز ان انسٹال کر دیں۔

9: انسان کا بچہ بننا ہماری زندگی کا اصل مقصد ہونا چاہیے۔

10: بڑے بڑے خوابوں کا آغاز ایک خواب ہی سے ہوتا ہے آج سے ایک فگر دماغ میں لے کر آئیں کہ اتنے پیسے کمانے ہیں وہاں تک نہ بھی پہنچیں تو اسے نیچے نہیں لے کر آنا۔

11: اپنے گول کو دماغ میں بار بار دہرانا ہے اپنے کام کو کامیاب ہونے کے لیے وقت دیں گرم گرم منہ میں ڈالیں گے تو منہ جل جائے گا۔

12: اپنی فیلڈ کا بندہ دیکھیں کہ وہ کیسے کامیاب ہوا ہے۔

13: اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہر بندہ آپ سے خوش ہو تو جا کر آئس کریم بیچیں لیڈر نہ بنیں۔

14: پتھر ایک ضرب سے نہیں بلکہ سو بار ضرب لگانے سے ٹوٹتا ہے۔

15: فوکس کے لیے اپنی آنکھوں پر گھوڑے والے "کھوپے" لگائیں ہر وقت اپنا گول سامنے رکھیں کہ ایک سال میں کیا حاصل کرنا ہے اپنی فیلڈ سے ہٹ کر ویڈیو بھی نہ دیکھیں۔

16: بڑھاپے میں دو چیزیں کام آئیں گی پیسے اور صحت۔

17: زیادہ انگریزی بولیں گے تو لوگ آپ سے دور ہو جائیں گے لکھنے والی انگریزی کے بغیر گزارا نہیں ہے اور بولنے والی انگریزی کی ضرورت نہیں ہے۔

18: اتنا فالو آپ کریں کہ کسٹمر یا تو بائی کر لے یا ڈائی ہو جائے۔

19: قسطوں پر کوالٹی آف لائف نہ خریدیں بینک لون اور کریڈٹ کارڈ سے دور رہیں۔

20: کوئی مصیبت پیش آئے تو اپنا آکسیجن ماسک پہلے چڑھائیں اس کے بعد دوسروں کی فکر کریں۔

About Muhammad Saqib

Muhammad Saqib is a Mental Health Consultant with over a decade of experience in hypnotherapy, leadership development, mindfulness and emotional intelligence.

He is also a seasoned writer, having authored over 150 columns and a renowned book. Alongside his work as a corporate trainer, he actively researches, compiles and documents the success stories of remarkable Pakistani personalities through the lens of Mind Sciences.

If you know someone with an inspiring story worth sharing, you can refer them to him. Muhammad Saqib will personally interview them to document their journey.

For Mind Sciences Consultation and Sales Training, you can reach him via WhatsApp at 0300-9273773.

Check Also

Bunyan Marsoos, Masla Kashmir Aur Trump

By Shafaqat Abbasi