Apna Sitara Le Kar Chalen
اپنا ستارہ لے کر چلیں
اپنی ڈائری سے منتخب کچھ خاص چیزیں آپ کے اعلی ذوق کی تشفی کے لیے۔۔
1۔ آپ ایک اچھائی اپنے آپ میں پیدا کر لیں مثلاََ ٹائم کی پابندی کرنا شروع کریں تو یہ ایک اچھی عادت مزید تیرہ اچھائیوں کو آپ کے ساتھ کنیکٹ کرتی ہے۔
2۔ اسی طرح ایک بری عادت مثلاََ جھوٹ بولنا، وعدہ خلافی کرنا، حق دبانا اپنے ساتھ تیرہ بیماریوں کو لے کر آتی ہے۔
3۔ اپنی خوراک کو قلیل رکھیں ہماری 90 فیصد بیماریاں غلط خوراک کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔
4۔ دولت امیر نہیں بناتی تو عذاب ہے۔
خوراک صحت مند نہیں بناتی تو مضر ہے۔
اولاد عزت نہیں دیتی تو آزمائش ہے۔
عبادت اگر آپ کو نیک اور عاجز نہیں بناتی تو غور و فکر کی ضرورت ہے۔
5۔ ہم فیل نہیں ہوتے ہمارے پروجیکٹ فیل ہوتے ہیں انسان فیل ہوگا تو ہی گرو کرے گا۔
6۔ اپنے بارے میں اچھا سوچنے کی پریکٹس کریں مشہور باکسر محمد علی اپنا منہ ہلاتے رہتے تھے پوچھنے پر بتایا کہ میں اپنے آپ سے کلام کرتا ہوں اور یہ کہتا ہوں۔۔
I am the greatest
I am the winner
I am the champion
7۔ نالائق لوگوں کے پاس ٹائم بہت ہوتا ہے۔ اکثر ماں کی بے جا ہمدردی اور لاڈ پیار کی وجہ سے بچہ نالائق ہو جاتا ہے۔
8۔ دوست بناتے ہوئے اس میں سات خوبیاں دیکھیں ان خوبیوں میں سب سے پہلے نمبر پر جسمانی صحت ہے۔
9۔ اچھا لکھنا اور اچھا بولنا کامیابی نہیں ہے۔ اچھا کام کرکے دکھانا کامیابی ہے۔
10/
ہر گہر نے صدف کو توڑ دیا
تو ہی آمادہ ظہور نہیں
11۔ پرندوں اور درختوں سے باتیں کرنا شروع کریں۔
12۔ ہنر نہیں ہے تو زندگی پھیکی ہوگی۔ لسٹ بنائیے کہ کیا کیا ہنر آپ کے پاس ہیں۔
ایسا کام جو آپ جلدی کر دیں یا لوگ تعجب میں آجائیں تو یہ ہنر ہے۔
13۔ جذبات قابو میں نہیں ہیں تو الفاظ بھی آپ کے قابو میں نہیں ہیں۔
14۔ سکرین ٹائم کم کر دیں بچہ بولنا شروع ہو جائے گا اور اس سے پہیلیاں پوچھیں۔
15۔ برائی میں حصہ نہ ڈالیں آپ پروقار لگیں گے۔
16۔ جس زبان میں سوال پوچھا گیا ہے۔ آپ بھی اسی زبان میں بات کریں۔
17۔ جس شخص سے آپ بات کر رہے ہیں اس کے انٹلیکچول لیول کے مطابق بات کریں۔
18۔ ہم 50 طریقوں سے سانس لیتے ہیں اور 80 طریقوں سے مسکراتے ہیں۔
19۔ سٹیج پر ایک بڑے گروپ کے سامنے بات کرتے ہوئے اونچا نہ بولیں مائیکرو فون کا استعمال کریں۔
20۔ بولنے کے لیے وارم آپ کرنا چاہیے سلو ٹون سے ہائی ٹون میں جائیں آپ کا گلا ایک میوزیکل انسٹرومنٹ ہے اس کو ٹیون کریں۔
21۔ اگر آپ کی باڈی کمپوز ہوگی تو آواز بھی کمپوز ہوگی۔
22۔ آپ جو بول رہے ہیں وہ صاف ہو اور سننے والے تک پہنچے۔ آپ کی آواز میں کلیرٹی ہو۔ دھیما، تیز اور درمیانہ لہجہ استعمال کریں۔ بات کرنے کے دوران باڈی لینگویج کا استعمال کریں۔
23۔ اپنے آپ سے پوچھیں۔۔
جینے آیا ہوں یا جیتنے آیا ہوں
بڑا بننا ہے یا بڈھا بننا ہے۔
24۔ بڑا بننا ہے تو رسک لینا ہے لیکن رسک میں اپنے آپ کو ڈالیں اپنی فیملی کو نہیں۔
25۔
جس کو سرکشی کی خواہش ہو
اپنا ستارہ لے کر چلے