Sunday, 12 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Mazhar Rasheed
  4. Mosam e Barsat Mein Ehtiati Tadabeer

Mosam e Barsat Mein Ehtiati Tadabeer

موسم برسات میں احتیاطی تدابیر

آپ سب جانتے ہیں کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ رات سے صوبہ پنجاب سمیت وطن عزیز پاکستان کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارشیں ہورہی ہیں محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ یہ سلسلہ چند روز جاری رہے گا اور اس حوالے سے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے جانی ومالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے، روزانہ گھر سے نکلنے سے پہلے شہرکے حالات اور موسم سے متعلق آگہی ہوناضرور ی ہے، گلیوں، سڑکوں کے اطراف لگے بجلی کے کھمبوں اور خاص طور پر گری تاروں کے پاس گزرنے سے مکمل اجتناب کریں، گھروں میں بچوں کو بجلی کے آلات اور ساکٹ سے دور رہنے کی تلقین کرتے رہیں گیلے ہاتھ اور ننگے پاؤں بجلی کے آلات کو چھونے سے گریز کریں، خاص طور پر استری، واشنگ مشین کو چلاتے ہوئے احتیاط برتیں۔

گیلے ہاتھوں سے دروازے کی گھنٹی بجانے سے اجتناب برتیں بارش اور تیز ہوا میں بجلی کے ٹرانسفارمر کے قریب گزرنے سے گریز کریں، گھر میں کیبل کی تار کو گیلے یاننگے پاؤں چھونے سے بھی اجتناب برتیں، نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اپنا قیمتی سامان بالائی منزل پریا گھر میں اونچی جگہ پر شفٹ کریں، گھر میں چھت یا دیواروں کی لیکج، ڈرینج سسٹم اور گٹر باقاعدگی سے چیک کرواتے رہیں تاکہ زیادہ بارش میں نکاسی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو سکے، گھر میں، لیمپ، ٹارچ، ماچس، موم بتیاں بھی لازمی ہونی رکھیں، پیڈسٹل فین، گیلی تار یا ٹوٹی ہوئی تار کو ہاتھ لگانے سے پہلے سوءچ بند ہونے کی تسلی کر لیں، الیکٹریشن سے ٹوٹی تاریں درست کروائیں، دوران بارش کسی بھی بجلی کی چیز کو ننگے پاؤں یا گیلے ہاتھ نہ لگالیں، موٹر پمپ کو گیلے ہاتھوں چھونے سے مکمل اجتناب برتیں غیر ضروری بجلی کے آلات کو بند رکھیں اگر گھر میں پانی داخل ہوجائے تو گیس اور بجلی کے مین سوءچ بند کردیں گلی سڑک پرموجود بجلی کے کھمبوں اور سائن بورڈ سے دوررہیں۔

ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اداروں کو مدد کے لئے فون کریں اور ان اداروں کے نمبر واضح طور پر گھر میں لکھ لیں تاکہ وقت ضرورت نمبر تلاش کرنے میں وقت ضائع نہ ہو، ڈرائیونگ کرتے وقت بڑی گاڑیوں خصوصاً ٹرک اور بسوں کے پیچھے گاڑی مت چلائیں کیونکہ یہ گزرتے وقت پانی پھیلاتی ہیں اور وہ گاڑی کی اسکرین پر گرنے کا احتمال ہوتا ہے جس سے ڈرائیونگ میں دشواری پیش آ سکتی ہے، بارش میں گاڑی کی ہیڈ لاءٹس آن رکھیں اور سامنے والی گاڑی کے اشاروں کو دیکھ کر ڈرائیو کریں، غیر ضروری طور پر بارش میں سفر کرنے سے گریز کریں اور سڑک کے بیچ کھڑے پانی میں سے گاڑی گزارنے سے اجتناب کریں، پہاڑی علاقوں میں خطرناک جگہوں میں جانے سے گریز کریں اور سرکنے والی جگہوں سے گزرتے ہوئے انتہائی احتیاط کریں اور گاڑی انتہائی احتیاط سے چلائیں، طبی وبائی امراض خصوصا ہیضہ جلدی بیماری سے بچنے کیلئے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔

سیلابی ریلے، ندی نالوں اور دریاؤں کو پیدل یا کسی سواری کے ذریعے عبور کرنے کی کوشش نہ کریں، برساتی نالوں اور سیوریج سسٹم کے اندر کوڑا کرکٹ، ملبہ خصوصی پلاسٹک بیگ اور بوتلیں پھینکنے سے اجتناب کریں، پالتوجانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور ان کے چارے کا بندوبست کر کے رکھیں دوران بارش ڈرائیونگ سے گریز کریں، گاڑی، موٹر سائیکل کی رفتار کم رکھیں اور آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، چند ایک احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بڑے حادثات سے بچا سکتے ہیں اللہ تعالی ہر ایک کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔

Check Also

Naye Saal Ke Naye Khawab, Kya Aap Tayyar Hain

By Muhammad Saqib