Monday, 23 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Irfan Chandio
  4. Maa Ji Bhi Kitni Saada Hain

Maa Ji Bhi Kitni Saada Hain

ماں جی بھی کتنی سادہ ہیں

گائوں کے لوگ بھی کافی دلچسپ اور سادہ ہوتے ہیں یقیناً آپ کا کبھی نہ کبھی گائوں جانا ضرور ہوا ہوگا کیونکہ شہر میں رہنے والے اکثر لوگ گائوں کی تازہ ہوا کو پیٹ کی بھوک کی وجہ سے چھوڑ آتے ہیں یا پھر آپ کا کوئی ایسا دوست یا رشتے دار ضرور ہوگا جو گائوں میں رہائش پزیر ہو لیکن آپ جب بھی گائوں جائیں گے آپ کو گائوں میں چند ایسے دلچسپ لوگ ضرور ملیں گے جو کہ بیٹھے بٹھائے آپ کو سارے پاکستان کا حال منٹوں میں سنا دیں گے اس کے علاوہ آپ کو وہاں مختلف تجزیہ نگار بھی ملیں گے جو پاکستان کی معیشت، سیاست اور فوجی خبریں ایسے سنائیں گے جو آپ نے کسی نیوز چینل سے بھی نہیں سنی ہوں گی۔

گائوں کے لوگوں کی ایک دلچسپ بات اور بھی ہے کہ حکومت چاہے کسی کی بھی ہو اُن کو فرق نہیں پڑتا بس اُن کے نزدیک مہنگائی نہیں ہونی چاہیے بس جس حکومت نے منگائی کر دی وہ حکومت گائوں کے لوگوں کے نزدیک بہت مطلق العنان حکومت ہے چونکہ راقم بھی گائوں ہی سے تعلق رکھتا ہے اور سارا بچپن گائوں میں ہی گزارا ہے اس لیے راقم کبھی کبھار اپنے گھر ضرور چکر لگا آتا ہے رات کے کوئی 8 بجے راقم ماں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوئے ملکی حالات سے باخبر رہنے کے لیے خبریں بھی سن رہا تھا کہ اتنے میں مہنگائی کے متعلق ایک خبر چلی کہ؛ "وزیراعظم پاکستان کا ملک کی غریب عوام کے لیے بڑا اعلان، مہنگائی جلد از جلد کنٹرول کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی"۔

مہنگائی کا نام آتے ہیں ماں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا بولیں! بس پچھلی حکومت میں بھی تم نے ایسے ہی کہا تھا یہ الفاظ جوں ہی میرے کانوں تک پہنچے میں نے بہت تعجب کے ساتھ ماں کی طرف دیکھتے ہوئے کہا اماں جی پچھلی حکومت میں یہ وزیراعظم نہیں تھے۔ ماتھے پہ تعجب کے بل ڈالتے ہوئے اماں بولیں! نہیں تھے؟ بیٹا پچھلی حکومت میں بھی بلکل ایسی ہی باتیں ہوتی تھی ہم مہنگائی کو کم کر رہے ہیں یا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹیمیں بنا رہے ہیں اماں جی یقین کو اپنے چہرے پہ لاتے ہوئے جارحانہ انداز میں بولیں؛ جب سے میں خبریں سننے لگی ہوں تب سے یہ ہی وزیراعظم ہے۔

میں نہ کہا ایسا بلکل نہیں ہے جیسا آپ کہہ رہی ہیں اے عزت مآب اماں جی آپ ٹی وی پر دیکھیں یہ پی-ٹی-آئی کی حکومت ہے اس سے پہلے نواز شریف کی حکومت تھی اور اُس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کی اور یہ سب الگ الگ پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں اور سیاست کے سمندر میں ایک دوسرے پر مخالفت، لعن و طعن کی لہریں ایک دوسرے کی طرف بھیجتے رہتے ہیں۔ اماں جی نے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا اوہ میڈا اللہ! اچھا اگر ایسی بات ہے تو پھر سب ایک جیسی ہی باتیں کیوں کرتے ہیں یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ یہ صرف پارٹی کا نام تبدیل کر لیتا ہو مگر بندہ وہی ہو۔ یہ سننے کے بعد میں نے ادب کو ملخوص خاطر رکھتے خاموشی اختیار کر لی اور خیالی دنیا میں خود کو سامنے بیٹھا کر کہا، اماں جی بھی کتنی سادہ ہیں بھلا ایسا بھی کہیں ہوتا ہے۔

Check Also

Mein Kalla e Kafi Aan

By Syed Mehdi Bukhari