Wednesday, 27 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mazahir Baig Suto
  4. Aboori Suba

Aboori Suba

عبوری صوبہ

میری نظر اچانک حیاتِ شیخ چلی منشی سجاد حسین کی تصنیف کردہ سوانحِ عمری پر پڑی، جس میں اس مشہور کردار کے حالات ظریفانہ طور پر بیان کیے گئے ہیں۔ اس کتاب کےایک صفحہ پر مصنف لکھتے ہیں۔

"مرزا شاہ نواز بیگ قاقشال جب اکبر کی طرف سے ابراہیم عادل شاہ کے پاس سفارت پر گیا، ابراہیم نے اکبر اعظم کے لیے بہت سے تحفے دیے اس میں تمباکو کا بھی ایک ڈبہ تھا۔ یہ نئی چیز جب دربار اکبری میں پہنچی اس پر بڑے مباحثے ہوئے۔ آخر خاص طبیب شاہی شفاء الملک کے امتحان اور مشورے کے بعد تمباکو حقے میں بھرا گیا اور سر دربار اکبر کے سامنے پیش ہوا۔ شیخ نے اس کے پینے سے بے محابا اختلاف کیا اور وجہ یہ بیان کی کہ چلم سے جس طرح دھواں کھچ کے منہ میں پہنچتا ہے، اگر کوئی چنگاری پیٹ میں اتر جائے تو غضب ہی ہوجائے"

بالکل اس طرح حکومت پاکستان بھی سر زمین بے آئین گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی ایک نئی چیز تحفہ دینا چاہتی ہے میرا مطلب عبوری صوبہ ہے، اس نئی چیز پر گلگت بلتستان کے لوگوں میں بڑی بحث چھڑی ہوئی ہے۔ کیا گلگت بلتستان کے لوگوں کو چلم سے دھواں کھج نا چاہی ہے یا نہیں ؟ کچھ لوگوں کا خیال ہے اس دھواں کو کھج نا چاہی ہے لیکن کچھ لوگوں کا یہی خیال ہے کہ چنگاری پیٹ پر اتر جائے تو عضیب ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر ِقانون فاروق نسیم کے بیان کے بعد تو یہی لگ رہا ہے سچ مچ جنگاری پیٹ پر اتر جائے گی، نیا تحفہ یعنی عبوری صوبہ کے بعد بھی الیکشن پاکستان کے ساتھ نہیں ہونگے تو عبوری صوبہ بنانے کا کیا فائدہ؟ گلگت بلتستان کے لوگوں کا سب سے اہم مسلئہ ہی یہی ہے کہ لوگوں تک پانچ سال کی ADPsنہیں پہنچتی ہیں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تو 2023 میں اپنی مدت پوری کرے گی جب کہ گلگت بلتستان حکومت کی مدت تقریباً دو سال رہ جاے گی، پاکستان میں بننے والی نئی حکومت پھر پچھلے حکومتوں کی طرح دو سال کی ADPکھا جائے گی۔

اس علاہ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عبوری صوبہ 74 سال کے محرمیوں کا ازالہ کر ےگا؟ کیا عبوری صوبہ ہی تمام مسائل کا حل ہے؟ کیا عبوری صوبے کے بعد تمام مسائل حل ہونگے؟ سب سے اہم سوال کیا عبوری صوبہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے خلاف نہیں ؟ کیا حکومت پاکستان، گلگت بلتستان کے لوگوں کو کشمیر کی طرز پر سیٹ اپ نہیں دے سکتی ہے؟ گلگت بلتستان کے نمائندوں کو چاہیے کہ ان تمام سوالوں کے جوابات تلاش کریں اور لوگوں کی مرضی کے مطابق کوئی فیصلہ کریں۔

نمائندے تو ایک مہینے سے باری باری دبئی ایکسپو پر ناچنے پر مصروف ہیں۔ چنگاری پیٹ پر اتر جائے تو پیٹ تو عوام کاہی جلے گا، ان کا کیا جائے گا؟ اور اگر عبوری صوبہ بنانے سے پہلے تحریک انصاف کی حکومت گر جاتی ہے تو پھر عبوری صوبے والی بات ہی ختم ہو جائے گی۔

About Mazahir Baig Suto

Mazahir baig suto is student of LLB in international Islamic university islamabad. He is writing columns since 2020.

Check Also

Fahash Tarkari

By Zubair Hafeez