Tuesday, 24 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Maaz Bin Mahmood
  4. Upload Season 1

Upload Season 1

اپلوڈ سیزن ون

Conscience لغوی معنی میرا خیال ہے ضمیر۔ تاہم ضمیر کے جو معنی اردو میں عمومی طور پر استعمال ہوتے ہیں اس سے ہٹ کر بھی ایک تعریف موجود ہے جو عموماً جسمانی تشخص سے بالا اپنی ذات کے بارے میں ایک شناخت کے بھی ہیں۔ یہ شناخت آپ کی سوچ، آپ کی یادداشت اور آپ کے نظریات پر مشتمل ہوتی ہے۔ زندہ رہتے ہوئے آپ کا ضمیر دوسرے زندہ لوگوں سے انٹرایکٹ کر سکتا ہے۔ یہ انٹرایکشن زبانی کلامی بھی ہو سکتا ہے اور چونکہ آپ زندہ رہتے ہوئے ایک جسم بھی رکھتے ہیں لہذا یہ انٹرایکشن جسمانی بھی ہو سکتا ہے جو بہرحال رہتا آپ کے ضمیر (شناخت کے تناظر میں) کے تابع ہے۔

موت۔۔۔ آپ کے ضمیر کی حیات افراد کے ساتھ انٹرایکشن کا خاتمہ کرتی ہے۔ چونکہ موت کے بعد زندہ انسان مرے ہوئے شخص سے رابطہ نہیں کر سکتا لہذا ہم نہیں جانتے کہ مرنے کے بعد ضمیر کے ساتھ کیا ہوتا ہے، وہ زندہ رہ کر دوسرے مرحومین سے انٹرایکشن کر سکتا ہے یا نہیں ہم نہیں جانتے۔ سائینس کے حساب سے بعد از موت ضمیر کا کوئی ثبوت نہیں لہذا سائینس اسے ماننے سے انکاری ہے۔ مذہب دوسری جانب آپ کی زندگی میں کیے گئے اعمال کی بنیاد پر مواخذے کا تصور دیتا ہے اور اسی بعد از موت زندگی کو سزا و جزا کا میدان بنا کر پیش کرتا ہے۔

فرض کیجیے مستقبل میں سائینس کسی طرح موت کے بعد بھی آپ کے ضمیر کے سفر کو ویسے ہی جاری رکھنے پر قادر ہوجاتی ہے جیسے موت سے پہلے جاری تھا۔ اس کے لیے سب سے پہلے تو آپ کے حیات ضمیر کو بعد از موت manage رکھنے کی ٹیکنالوجی چاہیے ہوگی۔ چونکہ موت کے ساتھ ہی آپ کا جسم فنا ہوجاتا ہے لہذا آپ کی سوچ کو حقیقی بنانے کے لیے کسی قسم کی simulation کی ضرورت ہوگی جو مرنے والے کو بعد از موت اس کا جسم اور ارد گرد دنیا دونوں فراہم کر سکے۔ مرنے سے پہلے ضمیر حقیقی دنیا سے ورچول دنیا میں ٹرانسفر ہوتا ہے جسے ہم اپلوڈ Upload کہہ لیتے ہیں۔ فرض کیجیے ایک کمپنی جس کا نام Horizen ہے موت کے بعد آپ کے اپلوڈ کے لیے حقیقی دنیا کی طرح ایک ورچول دنیا فراہم کرتی ہے جس پر آپ کا پورا کنٹرول ممکن ہے۔ مثلاً آپ کا ضمیر یا روح جھیل کنارے ہٹ میں رہنا چاہتا ہو اور ہورائزن یہ فراہم کرنے کی اہل ہے۔

اب مسئلہ یہاں یہ ہے کہ دنیا کے کیپٹلسٹ۔ لہذا اس ورچول دنیا میں موجود سہولیات و آسائش میں بھی پیسہ ملوث ہوجاتا ہے۔ آپ کا اپلوڈ بیسک سبسکرپشن میں فری ہے تاہم آپ کو بالفرض فیراری چلانی ہے تو اس کے لیے پیسہ لگانا پڑے گا۔ یہ پیسہ مرحوم کی روح بھی لگا سکتی ہے اگر زندہ رہتے اس نے اتنا پیسہ چھوڑا یا پھر مرنے والے کے لواحقین، اگر افورڈ کر سکتے ہوں۔

یہ سیریز ۲۰۳۳ میں ایک ایسی دنیا فرض کر کے بنائی گئی ہے جہاں یہ سب ممکن ہے۔ نیتھن جو بذات خود ایک سافٹوئیر ڈیویلپر ہے، ایک حادثے کا شکار ہوتا ہے جس کے نتیجے میں اس کی موت تقریباً یقینی ہے۔ نیتھن ایک مڈل کلاس جوان ہے تاہم اس کی گرل فرینڈ انگرینڈ ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہے جس کے پاس ہورائزن میں لامتناہی ریسورسز ہیں۔ انگرینڈ نیتھن کے نہ چاہتے ہوئے بھی آخری لمحات میں اسے ایک سادہ موت کی بجائے ہورائزن کی ورچول دنیا میں اپلوڈ ہونے پر رضامند کروا لیتی ہے۔ باقی کی کہانی سیریز دیکھ کر جانیے۔

ایک آخری بات۔۔۔ سیریز میں ایڈلٹ طنز و مزاح بھی اچھا ہے جس پر میری ٹائم لائن پر اس سے پچھلی پوسٹ میں سیزن کا ایک چھوٹا سا کلپ پیش خدمت ہے۔ سیزن امیزون اوریجنل ہے اور امیزون پرائم پر دستیاب ہے۔

Check Also

9 Lakh Ki Azmat Aur Awam Ka Qarz

By Muhammad Salahuddin