Monday, 23 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Maaz Bin Mahmood
  4. Lahori Tail Aur Channe

Lahori Tail Aur Channe

لاہوری، تیل اور چنے

میری پسندیدہ کتابوں میں سے ایک Daniel Kahneman کی کتاب Thinking Fast and Slow میں غالباً کچھ ایسا درج تھا کہ امریکہ میں ججوں کی جانب سے لنچ سے پہلے خالی پیٹ فیصلہ دینے میں سزاؤں کی شرح زیادہ ہوتی جبکہ انہی ججوں کی جانب سے لنچ کے بعد دیے جانے والے فیصلوں میں سزاؤں کی شرح کم ہوتی۔ ویسے تو مجھے ہمیشہ ہی اس مثال سے بھوکا ثاقب ناسور یاد آجاتا ہے لیکن فی الوقت مدعا وہ ابن الروس نہیں سو جانے دیتے ہیں۔

گرمیاں آنے کو ہیں۔ آج کل میکائیل کو رات میں میرے ساتھ بیٹھ کر فشنگ ویڈیوز دیکھنی ہوتی ہیں۔ میں بھی انجوائے کرتا ہوں۔ اسی چکر میں آج سارا دن کام کرنے کے بعد میکائیل کے ساتھ بیٹھا ویڈیوز دیکھ رہا تھا۔ میکائیل اتنے میں سو گیا۔ ایک غیر محسوس خودکار سے طریقے سے میں نے فوڈ ویڈیوز دیکھنی شروع کر دیں۔ آنے والے کل کا مینیو پہلے سے طے تھا مگر میرا دل ہوا لاہوری چنے کا۔

میں نے ویڈیوز سرچ کیں۔ پہلی ہی ویڈیو میں تیل کے کنویں دیکھ کر جی متلا گیا۔ میں کسی اور کھابے کی جانب ٹر گیا۔ دو چار عرب پکوان ایک آدھ پشتون کھابے کی ویڈیو دیکھ کر تذبذب کا شکار ہوا کہ استاد رات کے گیارہ بجے فوڈ ویڈیوز دیکنا بھوک کے cause کا effect ہے یا بھوک ویڈیوز دیکھنے کے cause کا effect ہے۔ خیر انسان کو سادی زندگی جینی چاہیے۔ پس یہی سوچ کر دن کا عمومی ایک کھانا رج کر کھا لینے کے بعد بھی گزشتہ روز کی بنی مندی لحم چھک لی۔

کھا پی کر فارغ ہوا تو احساس ہوا اب فوڈ ویڈیوز دیکھنے کا موڈ نہیں رہا۔ اس کے باوجود جہاں خارش نہ ہو رہی ہو وہاں کھرکنے کی مانند ایک بار پھر زبردستی لاہوری چنے کی ویڈیوز سرچ کر لیں۔

کافی دیر تک سرچ ریزلٹ دیکھنے اور ان پر غور کرنے کے بعد نتیجہ یہ نکالا کہ استاد۔۔ لاہوریوں کے لیے لاہوری چنے کی ویڈیوز کے تھمب نیل میں چنے دکھائے جانا اتنا ہی اہم ہے جتنا ایک عدد لاہوری دکھایا جانا اہم ہے۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ چنوں کو لاہوری ثابت کرنے کے لیے لاہوری کی تصویر لگانا قابل فہم ہے مگر۔۔ اے لاہوری برادران و خواتین۔۔ آپ چنوں کے ساتھ لاہوری کی تصویر نہ بھی لگائیں تو تیل کا کنواں دیکھ کر باآسانی سمجھ آجاتی ہے کہ یہ چنے لاہوری ہی ہو سکتے ہیں۔ میں تو کہتا ہوں اس ڈش کا نام بدل کر لاہوری تیل اور چھتیس دانے چنے رکھ دیں، زیادہ سوٹ کرے گا۔

خیر ہمیں کیا۔۔ ہم تو اپنے ہاتھ شریف کی بنی مندی لحم پھوڑنے کے بعد سونے جا رہے ہیں۔

Check Also

Mein Kalla e Kafi Aan

By Syed Mehdi Bukhari