Wednesday, 08 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Kiran Arzoo Nadeem
  4. Pakistan Ke Liye

Pakistan Ke Liye

پاکستان کے لئے

اللہ کا لاکھ شکر ہے کہ پاکستان میں پر امن الیکشن ہو گئے۔ دشمن اپنے ارادوں میں نا کام رہا۔ ہر پاکستانی چاہے اُس کا تعلق تحریک انصاف سے ہو، چاہے پیپلز پارٹی سے، چاہے مسلم لیگ ن سے۔ سب پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور اُسے آگے بڑھنا دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن مثالی لیڈر کون ہے؟ آپس میں لڑائی، جھگڑے اور بلا وجہ کی بحث جاری رہتی ہے، صرف اِسی وجہ سے کہ ہر کوئی اپنی پارٹی کو حق پر سمجھتا ہے اور دوسروں کو غلط! لیکن پاکستان سے سب مخلص ہیں۔

کل مجھے میرا چھوٹا بھائی کہتا ہے کہ آپ ن لیگ کو ووٹ مت ڈالیں، آپ اپنی آخرت خراب کر رہی ہیں۔ میں نے اپنا پہلا ووٹ عمران خان کو دہا تھا صرف اِسی تلاش میں کہ شاید اب پاکستان کو وہ لیڈر مل گیا جس کی ہمیں تلاش تھی۔ ایاک نعبدُ کے لفظوں میں بڑی تاثیر تھی۔ لیکن میرے خواب آہستہ آہستہ چکنا چور ہونے لگے، کیونکہ خان صاحب نے خلافتِ راشدہ کا نام لیا تھا۔ خلافتِ راشدہ کے دور میں خلیفہ کی زندگی کیسی ہوتی تھی!

حضرت صدیق اکبر رظہ نے اپنے ذاتی اخراجات کے لئے جو وظیفہ مقرر کیا تھا وہ ایک مزدور کی آمدنی کے برابر تھا، لیکن اس کے باوجود اس کا احساس اس قدر شدید تھا کہ آپ نے اپنے مرض الموت میں اپنے متعلقین سے فرمایا کہ میں نے جس قدر رقم بیت المال سے اپنے اخراجات کے لئے لی ہے، معلوم نہیں کہ اس کے مطابق امت کا کام بھی کیا ہے یا نہیں، اس لئے آپ میرا مکان فروخت کر دیں اور یہ رقم بیت المال میں داخل کر دیں۔ چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔ حضرت صدیق اکبر رظہ یہ کہہ کر اطمینان کا سانس لیا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں کم از کم اس رقم کے محاسبہ خداوندی سے تو سُر خُرو ہوگیا۔

اِسی خلافتِ راشدہ کا نام لینے والے خان صاحب ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ سے وزیر اعظم ہاوس آتے جاتے تھے اور سب کو خوف کے بت توڑنے کا کہہ کر خود بالٹی سر پر رکھ کر نکلتے بھی دیکھا گیا۔ زمان پارک کے باہر ان کو گرفتار نہ کرنے کے لئے، عورتیں، بچے، جوان بٹھائے گئے۔ یہ کیسے خوف کے بت تھے جن کو وہ خود توڑ نہ سکے۔ جس ادارے نے ہماری حفاظت کرنی ہے اگر ہم اِسی میں دڑاریں ڈال دیں گئے تو ہم اپنے ہاتھوں سے اپنی سرحدیں کمزور کر دیں گئے!

مجھے یہ سب کچھ نظر آ رہا تھا۔ میں نے نواز شریف کو چھوڑ کر پہلا ووٹ عمران خان کو اسی لئے دیا کہ شاید اب کی بار ہمارے خواب پورے ہو جائیں!

اب جبکہ پاکستان کی کشتی ڈولنے لگی، چائنہ سعودی عرب، سب کو نواز شریف چاہیے کیونکہ انھیں اس کی زبان اعتبار پر ہے۔ خلافتِ راشدہ تو اس وقت قائم ہوگئی جب یہ ملک مضبوط ہوگا اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا، اسی لئے میں نے ڈیڑھ کلو میٹر پیدل چل کر نواز شریف کو ووٹ ڈالا۔ نواز شریف کو چھوڑ کر پہلا ووٹ عمران خان کو ڈالا تھا! پاکستان کے لئے!

اور اب عمران خان کو چھوڑ کر اپنا ووٹ نواز شریف کو ڈالا!

پاکستان کے لئے!

Check Also

Urdu Ke Liye Aik Dabaiye

By Abu Nasr