Saturday, 21 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Khateeb Ahmad
  4. Imam Masjid Aur Ustad Ki Tankhwa

Imam Masjid Aur Ustad Ki Tankhwa

امام مسجد اور استاد کی تنخواہ

ہر جگہ یہ شکوہ کیا جاتا ہے کہ امام مسجد کی تنخواہ بہت کم ہے۔ ٹیچرز کی تنخواہیں بہت کم ہیں۔ اتنے کم پیسوں میں گزارہ نہیں ہوتا۔ یہ بات بالکل درست ہے۔ مگر ایسا کہہ دینے سے کہیں سے پیسے آ تو نہیں جاتے؟ کچھ کرنا پڑتا ہے ایسا جو کسی دن نہ بھی کریں تو گزارا ہو جائے۔ نوشہرہ میں اپنے محلے کی مسجد کے امام صاحب نے ایک ہفتہ پہلے میری فیس بک پوسٹ پڑھی جس میں سپیشل افراد کو آلو چنا، گول گپے، دہی بڑے، کریم فروٹ چاٹ، وغیرہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق ریڑھی لگانے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے صرف 2500 کی سیکنڈ ہینڈ ریڑھی لی۔ گھر میں ہی موجود برتنوں میں تین دن پہلے آلو چنے لگا لیے ہیں۔ کہتے، دو سے تین سو کا سامان بنا کر ظہر کے بعد آتا ہوں اور شام تک ایک ہزار تک کی سیل ہوجاتی ہے۔ یعنی 7 سے 8 سو منافع وہ بھی بغیر کسی ادھار کے۔ ان کی تنخواہ سے زیادہ پیسے وہ اس چھوٹے سے کام سے کمانا شروع ہو چکے ہیں۔

اساتذہ اکرام اور علماء اپنی تنخواہوں میں اب اپنی سفید پوشی کا بھرم بھی قائم نہیں رکھ پا رہے۔ سیکنڈ ٹائم یہ دونوں حضرات کچھ بھی ایسا ضرور شروع کریں جو آپ کر سکتے ہیں۔ میرا تجربہ بائیکس میں کافی ہے۔ سوچ رہا ہوں بائیکس کا لین دین شروع کر لوں، وہ میری انٹرسٹ کا کام ہے۔ بڑی، چھوٹی ہر کمپنی کی بائیکس اب تک چلا چکا ہوں۔ ایک ایک پرزے کا پتا ہے اور جاب کے ساتھ ایزیلی ہو بھی سکتا ہے۔ بہت زیادہ ٹائم اور انویسٹمنٹ بھی نہیں چاہیے۔

زیادہ انویسٹمنٹ والے اساتذہ اور علماء گاڑیوں کے لین دین کا کام کر سکتے ہیں۔

آپ اپنی مرضی کا کوئی کام دیکھ سکتے ہیں۔ آغاز چھوٹے پیمانے سے ہی کریں، تجربے کے ساتھ ان شاءاللہ کام بڑھتا جائے گا۔ کوشش کریں جو بھی کریں، وہ کوئی سروس دیں یا کسی کو کوئی شے دیں۔ آپ استاد اور عالمِ دین اپنی ذات میں اپنے نام کے ساتھ جڑے شعبے کو لےکر ایک برانڈ بنیں۔ جہاں سے کسی کو دھوکہ نہیں مل سکتا۔ لوگ خود دوسروں سے بھی کہیں ماسٹر صاحب یا حافظ صاحب، قاری صاحب کے پاس جانا وہ کبھی بھی غلط شے نہیں دیں گے اور اسی کام میں موجود ان پڑھ لوگوں سے مشورہ بھی اچھا ہی دیں گے۔

ہم لوگ یہاں فیس بک پر ایک دوسرے سے فیملی کی طرح جڑے ہیں۔ اپنے تجربات، اپنی اسکلز اور لائف لیسنز سے دوسروں کو ان مالی و جذباتی مشکلات سے نکلنے میں مدد کریں۔ جن میں ہم خود کئی سال رہے ہیں اور ہماری تھوڑی سی کوشش سے وہ بہت جلد مشکل سے نکل کر آسانی میں آسکتے ہیں۔

Check Also

Khushaal Zindagi Jeene Ke Asaan Formulae

By Sadiq Anwar Mian