Saturday, 11 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Imtiaz Ahmad
  4. Punjab Ka Riwayati Raqs Mar Raha Hai

Punjab Ka Riwayati Raqs Mar Raha Hai

پنجاب کا روایتی رقص مر رہا ہے

چار پانچ برس پہلے کی بات ہے۔ لاہور میں لمز یونیورسٹی کے طلبہ کی ایک ویڈیو تھی۔ کلچر ڈے تھا شاید اور زیادہ تر طالب علموں نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے کرداروں کا روپ دھار رکھا تھا۔ وہ ویڈیو ایسی تھی کہ دوبارہ دیکھنے کو دل تک نہیں کیا۔

انہی دنوں میری نظر سے خالصہ کالج کے طالب علموں کی ایک ویڈیو نظر سے گزری، جس میں وہ جھومر ڈال رہے تھے۔ وہ دن اور آج کا دن میں یوٹیوب پر خالصہ کالج کا جھومر مقابلہ ہر سال دیکھتا ہوں۔

یہ جھومر دیکھنے کے بعد سب سے پہلا خیال یہ تھا کہ ہمارا روایتی رقص کہاں کھو گیا ہے؟ اور اس ثقافتی زوال کا ذمہ دار کون ہے؟

مجھے بڑا یاد ہے کہ شادی بیاہ پر تایا جی لُڈی ڈالا کرتے تھے۔ میں چھوٹا سا تھا محلے کی خواتین اور امی جی شادی بیاہ پر گدا ڈالا کرتی تھیں۔ ایک گدا اس وقت ڈالا جاتا تھا، جب بارات روانہ ہو جاتی تھی اور پیچھے محلے کی اور گھر والوں کی چند خواتین بچتی تھیں، جنہوں نے گھر کی دیکھ بھال کرنا ہوتی تھی۔

خیر اب ہمارے ہاں بھی مہندی کی رات فقط ماہیے اور ٹپے ہی باقی بچے ہیں۔ پاکستان کے پنجاب کا روایتی شدت پسندی کی گلیوں میں کہیں گم ہو چکا ہے۔

امید کی کرن یہ ہے کہ حالیہ چند برسوں سے پنجاب کی نئی نسل اپنی شناخت کی تلاش میں ہے۔ ہو سکتا ہے کبھی پاکستانی پنجاب میں بھی اکیڈمیاں کھلیں، جھومر، لڈی اور بھنگڑا ایسے ہی واپس آئیں، جیسے بھارتی پنجاب میں زندہ ہیں۔

Check Also

Fauj Aur Smuggling

By Najam Wali Khan