Saturday, 18 May 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Hania Irmiya
  4. Corona Ki Chothi Lehar

Corona Ki Chothi Lehar

کرونا کی چوتھی لہر

کرونا کی تباہ کاریاں پھر پوری آب وتاب کے ساتھ نیوز کا حصہ بننے لگیں۔ اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس آنے والی لہر سے بچوں کے متاثر ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ واضح رہے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے یکم اگست تک ہیں۔ صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سکولزگرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر نجی مالکان تعلیمی ادارے کھولنا چاہیں تو ایس اور پیز کے ساتھ کھول سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اب نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اہم فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں کئےجائیں گے جبکہ این سی او سی اجلاس ایک سےدو روز میں بلوایا جاسکتاہے۔ اس کے علاوہ نہم اور گیارھویں کے امتحانات بھی ملتوی کرنے کی رائے دی گئی ہے۔

کرونا وبا کے باعث تعلیم کا ناقابلِ تلافی نقصان نہ صرف پاکستان کو بلکہ دنیا بھر کے ممالک کو بھگتنا پڑا ہے۔ اور بہت سارے ایسے ممالک بھی ہیں جہاں تعلیمی ادارے ان ڈیڑھ سالوں بمشکل ایک یا دو ماہ ہی کھل پائے ہیں۔ ورنہ تمام کام آن لائن ہو رہا ہے لیکن اگر پاکستان کے تعلیمی حال پہ بات کریں تو وہ تو کرونا سے پہلے بھی بےحال ہی تھا۔ ڈگری کی دوڑ میں بچوں کو بھگایا جا رہا ہے تاکہ وہ اِس کے بعد خود کے لیے روزگار کا حصول ممکن بنا سکیں۔ ورنہ تربیت اور شعور سے محروم انسان کو اگر تعلیم یافتہ کہا جائے تو میں اسے علم کی توہین کہوں گی۔ کیونکہ تعلیم وہ زیور ہے تو آنکھ سے نظر نہ آنے کے باوجود انسان کے وجود کے ہر حصے کو نکھار دیتا ہے۔ اور اب اس کرونا وبا سے بچوں کی جو تھوڑی بہت ذہنی آبیاری ہو رہی تھی وہ بھی رک گئی ہے۔ تعلیمی اداروں نے اپنی دکانداری بچائے رکھنے کے دو راستے اپنا رکھے ہیں یا تو آن لائن کلاسز شروع کروا دی جاتی ہیں۔ یا رجسڑ کا تحریری کام دے دیا جاتا ہے۔ دونوں ہی صورتوں میں نقصان نسلوں کا ہی ہو رہا ہے۔

آئندہ وقت میں امید ہے کہ ملک اس کرونا بحران سے نجات پا لے گا۔ اور تعلیمی نظام کو پہلے کی طرح بحال کیا جائے گا۔ فی الوقت ایسی صورت نظر نہیں آتی۔ اقبال صاحب ایسی صورتحال کے متعلق خوب فرماتے ہیں۔

ملت کے ساتھ رابطہ استوار رکھ

پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ

Check Also

Khawaja Saraon Par Tashadud Ke Barhte Waqiat

By Munir Ahmed Khokhar