Friday, 29 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Faislan Shafa Isfahani
  4. Muharram Ul Haram

Muharram Ul Haram

محرم الحرام

ڈراموں اور افسانوں پر رونے والی قوم آل محمد کے غم میں رونے والوں پہ فتوے دیتے ہیں۔ مسلمانوں کے اندر اس بات پر اعتراضات چل رہے ہیں کہ وہ حسین کا غم کس طرح مناتے ہیں۔ جس طرح بھی مناؤ حسین سب کا ہے سب کے طریقے الگ ہے سب کا کرنے کا طریقہ الگ ہے سب کا عمل کرنے کا طریقہ الگ ہے لیکن جس طرح بھی کرو بات ایک ہے۔

محرم الحرام کا مہینہ قریب آتا جا رہا تھا میں روز یہی سوچتا آ رہا تھا کہ محرم الحرام اور حسین ابن علی علیہ السلام کے فضائل میں اگر موقع ملے تو میں بھی اپنے الفاظ سے حسین علیہ السلام کے بارے میں کچھ الفاظ مولا کی شان میں رکھ دو۔ میں نے قلم ہاتھ میں لیا اور بسمہ اللہ الرحمن الرحیم لکھا اور مولا کا نام لکھ کر دل میں یہی حسرت لے کر لکھنا شروع کیا کہ آج مجھ جیسے نا چیز کو حسین علیہ السلام کے بارے میں کچھ لکھنے کا موقع ملے۔

بہت سارا وقت میرا اسی طرح گزر گیا کہ میں شروع کہا سے کرو۔ قلم آگے بڑھ نہیں رہا تھا اور میں اپنی سوچ سے واپس آ نہیں رہا تھا ایک عجیب سا سماء تھا۔ آنکھیں کھل نہیں رہی، قلم آگے بڑھ نہیں رہا اور جو کربلا کا وہ میدان اور وہ منظر جو آج تک ہم پڑھتے آ رہے ہیں اور سنتے آ رہے ہیں وہ آنکھوں میں سماء گیا تھا اور روح جسم میں تھی یا کہا کچھ پتا نہیں چل رہا تھا۔ آنکھیں کھولنے کی کوشش کرو تو کھلے نہیں قلم آگے بڑھاؤں تو بڑھے نہیں۔ پھر ایک وقت ایسا آیا کی میری آنکھ کھول گئی اور ابھی تک مولا حسین علیہ السلام کی شان میں کچھ لکھنے کا چناؤ میں کر نہیں پا رہا تھا۔

پھر یوں ہوا کہ میں نے خود سے کہا ابھی میں اس قابل نہیں ہوں کی میں حسین ابن علی علیہ السلام کی شان میں کچھ لکھ سکوں اور پھر یہی سوچ کر میں نے قلم کو وہی کا وہی چھوڑ دیا اور وہ سوچ جس کو لے کر میں نے لکھنا چاہا تھا وہ بھی وہی پہ ختم ہوئی اور میں نے فیصلہ کر لیا کہ انشاءاللہ زندگی میں اگر مجھے کچھ بہت اچھا لکھنے کا موقع ملا اور میں اس قابل ہوا اور اللہ نے توفیق دیا تو سب سے پہلے میں حسین علیہ السلام کی شان میں کچھ لکھوں گا، کچھ الفاظ ادا کروں گا۔

Check Also

Amjad Siddique

By Rauf Klasra