1.  Home/
  2. Blog/
  3. Basharat Hamid/
  4. Fraud Ki Nayi Wardat

Fraud Ki Nayi Wardat

فراڈ کی نئی واردات

کچھ روز قبل ہماری ایک قریبی عزیزہ نے فیس بک پر بچوں کی کچھ استعمال شدہ چیزیں بیچنے کے لیے ایک گروپ جوائن کیا۔ وہاں کوئی خاتون اپنے گھر کا صوفہ سیٹ اور ڈائننگ ٹیبل یہ کہہ کر سستے داموں بیچ رہی تھی کہ میں دوبئی شفٹ ہو رہی ہوں اور گھر کا سارا سامان کم ریٹ پر جلدی فروخت کر رہی ہوں ساتھ فرنیچر کی تصاویر بھی لگا رکھی تھیں۔

جو صوفہ ساٹھ ستر ہزار کا ہونا چاہیئے تھا اس کی قیمت پچیس ہزار۔۔ ڈائیننگ ٹیبل بھی اسی رینج کا اس کی قیمت بھی پچیس ہزار لگا رکھی تھی۔

دیئے گئے فون نمبر پر بات چیت ہوئی۔۔ سودا طے پا گیا۔۔ دونوں چیزوں کا ایڈوانس 9000 روپے آن لائن منگوا لیا جبکہ باقی پیمنٹ سامان ڈلیور ہونے پر کرنا طے ہوا۔

9000 روپے وصول کرنے کے بعد اس خاتون نے ہماری عزیزہ سے کہا کہ لوڈر گاڑی آ رہی ہے کچھ دیر میں سامان لوڈ کرکے بھیج دوں گی۔۔ اس کے بعد خاموشی چھا گئی۔۔ رات کو عزیزہ نے میسجز کرکے پوچھا۔۔ میسجز فوری دیکھ لئے گئے لیکن کوئی جواب نہ دیا۔۔

متعدد میسجز کے بعد رات دو بجے ایک میسج آیا کہ ہماری فیملی میں ایمرجنسی ہوگئی تھی فون پاس نہیں تھا اس لئے جواب نہیں دے سکی۔۔ یہ میسج کرکے سامان کے بارے میں پھر خاموشی اور کوئی آپ ڈیٹ نہیں۔۔

اگلے روز پھر کالز اور میسجز کئے لیکن کوئی ریسپانس نہیں۔۔ اس خاتون نے اپنی رہائش کا شہر سرگودھا بتایا تھا اور اس کے اس نمبر پر ساری کمیونیکیشن ہوئی۔۔ 03477648433

اس کے بعد ہماری عزیزہ کے نمبر کو بلاک کر دیا گیا ہے اور یہ نمبر بند ہوگیا ہے۔

اگرچہ اس میں زیادہ قصور تو ہماری عزیزہ کا ہی ہے کہ سستے فرنیچر کے لالچ میں آ کر بغیر کسی سے مشورہ کئے پیسے بھیج دیے۔۔ لیکن جس عورت نے یہ فراڈ کیا اس نے جانے کتنے لوگوں کے ساتھ یہی کام کرکے کتنے پیسے اکٹھے کر لئے ہوں گے۔۔

Check Also

Gandum, Nizam e Taleem, Hukumran Aur Awam (2)

By Zia Ur Rehman