Saturday, 11 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Azhar Hussain Bhatti
  4. Film Jawan Aur Shah Rukh Khan

Film Jawan Aur Shah Rukh Khan

فلم جوان اور شاہ رخ خان

نوکیا موبائل سے کون واقف نہیں ہے؟ ایک وقت تھا کہ جب اِن کا طوطی بولتا تھا۔ ہر ہاتھ میں صرف نوکیا موبائل ہی ہوا کرتا تھا۔ میں اکثر یہ بات بولتا کہ یار کیا کبھی یہ بھی دیکھنے کو ملے گا کہ لوگوں کے ہاتھوں میں نوکیا موبائل کے علاوہ بھی کوئی اور موبائل ہوگا؟

پھر وقت نے پلٹا کھایا اور سب نے دیکھا بھی کہ نوکیا کمپنی گھاٹے میں جانے لگی، ان کی سیل میں کمی ہونے لگی اور ایک دن سب ختم ہوگیا۔ نوکیا کمپنی کے زوال کی دو وجوہات ہیں۔

1- وقت کے مطابق خود کو اپڈیٹ نہیں کیا

2- غلطی کرنے کا ڈر

بالکل، نوکیا تبدیلی کو اپنانے سے گریز برتتا رہا۔ وقت اور حالات کے مطابق خود میں کوئی بدلاؤ نہ لایا اور اِس ڈر سے کہ وہ کوئی غلطی نہ کر بیٹھیں اُنہوں نے جدیدیت کو اپنانے سے انکار کر دیا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ نوکیا کے سی ای او کا بھی یہی کہنا تھا کہ وہ کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتے تھے اور یہی چیز اُن کے زوال کی وجہ بنی ہے۔

بالی وُڈ کا ایک دور تھا، بےحد پیارا، سلجھا ہوا اور رومانس سے بھرپور مگر دوسری طرف بنگالی فلموں نے اپنا لوہا منوانا شروع کر دیا تھا۔ شاہ رُخ خان جسے بالی وڈ کا بےتاج بادشاہ کہا جاتا ہے، کی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہونے لگیں، را-ون، زیرو، فین، ہیپی نیو ائیر جیسی فلاپ فلموں کے بعد ہر طرف یہی چرچا ہونے لگا کہ شاہ رُخ خان کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ لیکن سب بھول گئے کہ شاہ رخ خان، نوکیا کمپنی نہیں ہے کہ جو غلطی ہونے کے ڈر سے ڈر جائے گا یا جو وقت کی چالوں کو سمجھنے سے رہ جائے گا۔

شاید گووندہ نے ہی کہا تھا کہ شاہ رخ خان نے بہت جلد ہی وہ چیزیں سمجھ لیں تھیں، جن کو ہمیں سمجھنے میں بڑا وقت لگا۔ تو یہ وہ شاہ رخ خان ہے جو کچھ الگ کرنے کے دھن میں رہتا ہے۔ اس نے اپنے انداز اور ورسٹائلٹی کے مدنظر رکھتے ہوئے الگ الگ موضوعات پر فلمیں بنائیں مگر سب کی سب فلاپ ہوئیں اور پھر اُس نے وہی کیا جو وقت اور حالات کا تقاضا تھا اور شاہ رخ خان کی فلموں کی کمائی نے کئیوں کے منہ بند کرکے یہ ثابت بھی کیا کہ وہ ہم سے بہتر جانتا ہے۔

پٹھان، جوان نے جہاں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے وہیں اب وہ اپنے پرانے انداز میں راجو کی فلم "ڈنکی" میں بھی جلوے بکھیرتا نظر آئے گا۔ ایک ہی سال میں ہزار ہزار کہ تین فلمیں دینے والا وہ انڈین فلم انڈسٹری کا پہلا ہیرو ہوگا اور اِس ریکارڈ کو توڑتے توڑتے کئی دل جلے دنیا سے ہی اُٹھ جائیں گے مگر وہ شاہ رخ خان کو پیچھے نہیں چھوڑ پائیں گے۔ شاہ رخ خان نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ واقعی آخری سٹار ہے۔

آپ شاہ رخ خان کو لاکھ باتیں کریں، اس کو کوسیں مگر وہ بہت تیز ہے وہ اُڑنا بھی خوب جانتا ہے اور سب سے آگے رہنا بھی۔ راستے کو چھوڑیں وہ اُس نے حالات کے مطابق خود چُن لیا ہوا ہے۔ یاد رکھیں وہ کبھی مار نہیں کھائے گا کیونکہ وہ شاہ رخ خان ہے۔

Check Also

Bulbul To Chehke Hai

By Abu Nasr