Announcement!

اب اپ ہمارے یوٹیوب چینل کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اب آپ کی تحریر کے ساتھ آپ کی آواز اور تصویر بھی دنیا تک پہنچے گی۔ اپنی تحریر کو اپنے موبائل سے بصورت ویڈیو ریکارڈ کریں اور ہمیں ارسال کر دیں۔

مزید تفصیلات کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔۔

  1.  Home
  2. Blog
  3. Ayesha Batool
  4. Wafadar Janwar Hote Hain, Insan Imandar Hote Hain

Wafadar Janwar Hote Hain, Insan Imandar Hote Hain

وفادار جانور ہوتے ہیں، انسان ایماندار ہوتا ہے

اکثر لوگ کہتے ہیں کہ "جانور انسان سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں"۔

یہ بات کسی حد تک درست بھی لگتی ہے، کیونکہ جانور اپنی فطرت کے مطابق محبت اور وابستگی نبھاتے ہیں۔ وہ نہ مطلب جانتے ہیں، نہ دکھاوا اور نہ ہی مفاد۔ اگر کسی سے گل مل جائیں تو برسوں بعد بھی اسے پہچان لیتے ہیں۔ اسی لیے جب کوئی جانور اپنے مالک کے پاس واپس آتا ہے یا اس کا ساتھ نہیں چھوڑتا تو لوگ اس کی مثال دیتے ہیں۔ لیکن اگر گہرائی سے سوچا جائے تو انسان اور جانور میں ایک بڑا فرق موجود ہے۔

جانور اپنی فطرت کے مطابق چلتے ہیں، جبکہ انسان کے پاس عقل، شعور اور اختیار ہوتا ہے۔ انسان سے غلطیاں بھی ہو جاتی ہیں، وہ کبھی کمزور بھی پڑ جاتا ہے، مگر اصل انسان وہی ہے جو اپنی غلطی مان لے، سچائی اختیار کرے اور ایمانداری کے ساتھ زندگی گزارے۔

میرے نزدیک انسان کے لیے سب سے خوبصورت صفت ایمانداری ہے، کیونکہ ایماندار انسان ہی اصل انسان ہوتا ہے۔ وہ کسی کی مدد صرف دکھاوے یا مفاد کے لیے نہیں بلکہ اللہ کی رضا کے لیے کرتا ہے۔ وہ اپنے ضمیر کے ساتھ بھی سچا ہوتا ہے اور اپنے رب کے سامنے بھی خلوص رکھتا ہے۔

آج کے دور میں جب جھوٹ، مطلب پرستی اور خود غرضی عام ہو چکی ہے، وہاں اگر کوئی انسان خاموشی سے دوسروں کا سہارا بنتا ہے تو یہی اس کی اصل پہچان ہے۔

وفاداری جانوروں کی فطرت ہو سکتی ہے، مگر انسان کی پہچان اس کی ایمانداری، سچائی اور کردار سے ہوتی ہے۔ ایک جانور محبت اور وابستگی نبھا سکتا ہے، مگر ایک ایماندار انسان اپنے اخلاق، نیت اور عمل سے معاشرے میں روشنی پھیلاتا ہے۔

انسان کی اصل خوبصورتی اس کے چہرے یا حیثیت میں نہیں بلکہ اس کے کردار، سچائی اور دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرنے میں ہوتی ہے۔ کیونکہ اچھا انسان وہی ہے جس کے لفظوں اور عمل سے دوسروں کو سکون ملے۔

اس لیے شاید یہ کہنا زیادہ درست ہوگا کہ: "وفادار جانور ہوتے ہیں، مگر انسان اپنی ایمانداری سے پہچانا جاتا ہے"۔

اللہ تعالیٰ ہمیں سچا، ایماندار، باکردار اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والا انسان بنائے اور ہمارے دلوں میں خلوص اور انسانیت ہمیشہ قائم رکھے۔ امین۔ میری آپ سب سے درخواست ہے اپنے آپ کو ڈاکٹر انجینیئر وکیل ٹیچر بنانے سے پہلے ایک اچھا اور ایماندار انسان بنانے کی کوشش کرے۔ ایمانداری والدین اساتذہ کے جملوں سے زیادہ آپ کی اپنی کوشش میں چھپی ہوتی ہے۔ دوسروں کے لیے نہیں خود کے لیے ایماندار بنے اپنے ضمیر کے لیے ایماندار بنے اور ایمانداری سے کام کریں۔

یاد رکھیں انسان تمام مخلوق سے بہتر مخلوق ہے۔ اگر جانور وفاداری سے جانا جاتا ہے۔ تو میں اور آپ انسان ہیں۔ اب ہماری زندگی کا یہ مقصد ہونا چاہیے کہ ہم ایماندار انسان بننے کی کوشش کریں۔ جانور وفاداری سے پہچانا جاتا ہے اور انسان ایمانداری سے پہچانا جاتا تھا۔ ائے آج میں اور آپ مل کے ایک فیصلہ کرتے ہیں۔ ہم زندگی میں حاجی بنے یا نہ بنے نمازی بنیں یا نہ بنے لیکن چھوٹی چھوٹی نیکیاں ضرور کمائیں گے اور ایماندار انسان بننے کی پوری پوری کوشش کریں۔ انشاءاللہ۔ ایسے انسان بنیں گے کہ جانور کی وفادداری سے بھی زیادہ انسان کی ایمانداری کے چرچے ہوں اس دنیا میں۔

Check Also

Wafadar Janwar Hote Hain, Insan Imandar Hote Hain

By Ayesha Batool