Tuesday, 30 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Awais Qayyum Rana/
  4. 5Th Generation Warfare

5Th Generation Warfare

ففتھ جنریشن وارفئر

ریاست کو متعدد محاذوں سے حملہ کرنے اندرونی اور بیرونی دونوں دشمن سے لڑنے کے لئے میڈیا خاص طور پر سوشل میڈیا کا کرداراہم ہوگیا ہے۔ پاکستان کو ابتداء سے ہی ہندوستان ایک روایتی حریف کے طور پر وراثت میں ملا اس ملک کو اپنی آزادی کے ایک سال سے بھی کموقت پہلے مسئلہ کشمیر پر اپنی پہلی جنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان برائے راست 3 جنگیں ہو چکیہیں اور LOC پر متعدد بار جھڑپیں جاری رہتی ہیں۔

لیکن اب جنگ کے طریق کار بدل چک ہے۔ اب 5th جنریشن وار کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کے 5th جنریشن وار فئیرہے کیا؟ 5th جنریشن وار کا مقصد پروپیگنڈا اور انفارمیشن اٹیک کے استعمال سے اسٹریٹجک مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ بیرونی دشمنوں نے اب پاکستان کو بدنام کرنے اور ملک کی عوام میں فوج مخالف بیانیہ پیدا کرنے کے لئے الیکٹرانک اور معاشرتی ذرائع کو وسیع پیمانے پر استعمال کیا ہے۔ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت دنیا کی دو موجودہ سپر پاورز چین اور امریکہ کے لئے دلچسپی کا باعث ہے۔ جس کی وجہ سے اسے متعدد داخلی اور بیرونی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صرف 70 سالوں میں پاکستان ناقابل یقین بلندیوں پرپہنچ چکا ہے اور یہ بات بین الاقوامی کھلاڑیوں کی داخلی کارروائیوں میں دلچسپی سے ہی ثابت ہوتی ہے۔ پاک چین اتحاد اس کے جیوسٹریٹجک مقام فوجی استعداد بحر ہند میں روسی مفادات گہرے سمندرگوادر پورٹ، ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ اور افغانستان کے پڑوسی ملک کی حیثیت سے بین الاقوامی برادری میں پاکستان بہت قد آورملک ہے۔ ان تمام وجوہات سے پاکستان کو راڈار پر رکھنا یقینی بناتا ہے۔ انہیں وجوہات کی بنیاد پر پاکستان کو ہمہ وقت بہت سےدشمنوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

ہندوستان ہمیشہ سے RSS کے نظریہ پر چل رہا ہے جو اکھنڈ بھارت کا خواب لئے بھیٹا ہے۔ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کے وجودکو قبول نہیں کیا اور وہ اس پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اب بھارت اور پاکستان دونوں اٹامک پاور ہیں اس حیثیت نے دونوں کےمابین جنگ کے تصور کو بدل دیا ہے۔ ہائبرڈ وارفیئر ایک فوجی حکمت عملی ہے اس میں پروپیگنڈا، سائبر حملوں، ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، انتخابی مداخلت، اور جنگ کی طرف کثیر جہتی نقطہ نظر کے بہت سے مزید ذرائع شامل ہیں جو عسکریت پسند غیر ریاستی اداکار استعمال کرتے ہیں۔

خاص طور پر CPEC پروجیکٹ کے کے بعد پاکستان کو ہندوستان کے لئے براہ راست خطرہ سمجھا جانے لگا ہے۔ بھارت کا خیال ہے کہ وہ اس خطے پر اپنی گرفت کو کمزور کررہا ہے۔ اسی وجہ سے وہ پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کے لئے ہائبرڈ وار کااستعمال کررہا ہے۔ اب تک بھارت نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کے طور پر ریاستی اسپانسرڈدہشت گردی کا استعمال کیا ہے۔ شورشوں کو مالی اعانت فراہم کی ہے۔ دہشت گردی کے خانے چلائے ہیں اور یہاں تک کہ لڑاکا طیارےبھی پاکستانی فضائی حدود میں بھیجے ہیں۔

حال ہی میں یورپی یونین کے ڈس انفو لیب نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ ایک وسیع ہندوستانی نیٹ ورک پاکستان کے بارے میں غلطمعلومات کو فروغ دینے میں جارحانہ طور پر ملوث ہے۔ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف یوروپی یونین کی پارلیمنٹ کو متاثر کرنے کے لئےاین جی اوز، تھنک ٹینکس، اور جعلی میڈیا آؤٹ لیٹس کا نیٹ ورک بنایا ہے۔ بھارت اپنے مفادات کے حصول کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے خلاف بھی 750 جعلی میڈیا آؤٹ لیٹ استعمال کررہا ہے۔ بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے کھلے عام اطراف کیا کے وہ ریاست مخالف ملیشیا کی حمایت کرنے کے مشن پر کام کر رہا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت افغانستان سے بھی پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے۔

ہندوستان نے پاکستان کے اندر موجود باغی ملیشیا کو مالی اعانت اور تربیت فراہم کرکے پاکستان کے خلاف ففت جنریشن جنگ جاریرکھی ہے۔ یہ FATF جیسے بین الاقوامی اداروں میں بھی سیاست کر رہا ہے۔ گزشتہ روز ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جیشنکر نےنریندر مودی حکومت کو سہرا دیا کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کو ہم نے یقینی بنانا۔

ریاست کو متعدد محاذوں سے حملہ کرنے اندرونی اور بیرونی دونوں دشمن سے لڑنے کے لئے میڈیا خاص طور پر سوشل میڈیا کا کرداراہم ہوگیا ہے۔ یہ پریشان کن صورتحال بن چکی ہے کہ ملک کے نوجوانوں کا ایک بڑا گروہ اس جھوٹے اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کاشکار ہو رہا ہے۔ پاکستان میں یہ رجحان بن گیا ہے کہ وہ ملک میں پیدا ہونے والے تمام مشکل حالات کے لئے ریاستی اداروں کو موردالزام ٹھہرایا جانے لگا ہے۔ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ان ہائبرڈ جنگوں کا شکار ہورہی ہے۔ ریاست کے بارے میں گمراہ کن اور غلط معلومات دینے والے بیانیے کی ترسیل کے لئے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا ایک مفید زریعہ ہے۔ جسے پاکستاندشمن عناصر باخوبی انجام دے رہے ہیں۔

کسی کو یہ فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ ہائبرڈ جنگ غیر روایتی اور روایتی جنگ دونوں کا ایک مرکب ہے۔ اس سے ریاست کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ ہمارے اداروں نے بڑی حکمتِ عملی سے ان تمام چیلنجر کا مقابلہ کیا ہے اور کرتے آآ رہے ہیں۔ کسی ملک کی فوج عوام کی حمایت کے بغیر دشمن کے خلاف بے اختیار ہے۔ ریاست کا ستون اس کی عوام کی مدد سے کھڑا ہوتا ہے۔ اگر اس طرح کے خطراتکا موثر انداز میں مقابلہ اور روک تھام کرنا ہو تو ہمیں ریاست کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہونا ہو گا۔ تب ہی ہم اس جنگ کو جیت سکتے ہیں۔ پاکستان پائندہ آباد

Check Also

Solar Energy Se Bijli Hasil Karne Walon Ki Hosla Shikni

By Nusrat Javed