Riwayati Siasatdan
روایتی سیاست دان
کتنی عجیب بات ہے کہ 1955 میں اردو کے ایک ماہنامہ میں پاکستان کے روایتی سیاستدان کی "پروڈکشن" کا سہرا جس "مجرب نسخہ" کے سر باندھا گیا تھا۔ وہ آج بھی کسی کمی و بیشی کے بغیر بڑےکامیابی کیساتھ "ہاٹ کیک" کی طرح ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ بلکہ ہر گزرتا لمحہ اس کے "نتائج" میں اثر پذیری کو مزید موثر و دیرپا بنا رہا ہے۔
اس پر مزید کسی تبصرہ آرائی کے مذکورہ نسخہ بطور ہدئیہ پیش خدمت ہے۔ ذرا آزما کر تو دیکھئیے۔ کامیابی نہ ملے تو اجزاء وترتیب کو دوبارہ ذرا سے غور سے پڑھ لیں، انشاءﷲ نتائج توقع کے عین مطابق ہوں گے۔
1=برگ خیانت______5 تولے
2=بیج کبر ________5 تولے
3=عرق رشوت______5 تولے
4=پوست تحم بدی__5 تولے
5=عرف مردم آزاری__5 تولے
6=روغن حق تلفی___5 تولے
7=تخم خود غرضی__5 تولے
8=جوہر بد اخلاقی__5 تولے
9=آب جہالت ______10 سیر
ترکیب استعمال۔
ان تمام ادویات ک ملا کر نخوت کے کھرل میں ڈالیں، بے ایمانی اور مکاری کے سوٹے سے رگڑ کر تعصب کی چھلنی میں چھان لیں۔ جس کے بعد نااتفاقی کی ہانڈی میں ڈال کر حرص کے چولہے پر چڑھائیں اور متواتر ضمیر فروشی کی آگ دیں جب پک جائے تو ناشکری کی شکر ڈال کر صبح و شام بیغرتی کے چمچے سے حلق میں ڈالیں اور پھر رکن اسمبلی بن کر حسب ضرورت مقدار بڑھاتے جائیں یہاں تک کہ شرم+حیاء+عزت وغیرت اور ضمیر کی راکھ بھی ختم ہوجائے۔ اب آپ پاکستان کی روایتی سیاست کے میرٹ پر پورے اتر تے ہوئے بیشک بحر ظلمات میں کامیابی کیساتھ گھوڑے دوڑا سکتے ہیں۔