Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Ashfaq Khokhar
  4. Doctor Anokha

Doctor Anokha

ڈاکٹر انوکھا

ڈاکٹر انوکھا، مارول Marvel سیریز Series کا ایک کریکٹر ہے۔ جو بہت بڑا جادوگر ہے۔ ڈاکٹر انوکھا کے جادوگر بننے کی کہانی کچھ اس طرح دکھائی گئی ہے کہ ڈاکٹر انوکھا امریکا کا ایک مشہور نیورو سرجن ہوتا ہے۔ جو ناممکن آپریشنز بھی نہایت آسانی سے کر لیتا ہے۔ ایک روڈ ایکسڈنٹ میں اس کے ہاتھ شدید زخمی ہوتے ہیں۔ وہ دنیا میں موجود ہر قسم کے روایتی علاج سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

مگر اس کے ہاتھ پہلی کی طرح نہیں ہو پاتے اور اس کے ہاتھ کپکپاتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر انوکھا کو اپنے فزیکل ٹرینر سے پتہ چلتا ہے کہ تبت کی ہمالیہ پہاڑوں کے اوپر ایک عظیم قدیمی جادوگر رہتا ہے، وہ اس کہتا ہے کہ تم وہاں پر کوشش کرو، تمہارا علاج ہو جائے گا۔ ڈاکٹر انوکھا وہاں سے نکلتا ہے اور ڈھونڈتے ہوئے، بلآخر وہ وہاں پر جا کر پہنچتا ہے۔ وہاں جا کر ڈاکٹر انوکھا کو پتہ چلتا ہے کہ عظیمی قدیمی جادوگر ایک عورت ہے۔

ان دونوں میں بحث ہو جاتی ہے، اور ڈاکٹر انوکھا انسان کے روشنی والے جسم یعنی نسمہ یا ایسٹرل باڈی Astral Body سے انکار کر دیتا ہے۔ عظیم قدیمی جادوگر کو پتہ چل چکا ہوتا ہے کہ یہی وہ انسان ہے، جو اس کے ورثے کو سنبھالے گا، اس لیے وہ ڈاکٹر انوکھا کی تیسری آنکھ Third Eye کھول دیتی ہے۔ جس سے ڈاکٹر انوکھا کے اوپر کائنات کا فورتھ ڈائمینشن یعنی وقت کھل جاتا ہے۔

اور اس میں وہ بٹر فلائی افیکٹ Butterfly Effect بھی دیکھ لیتا ہے۔ اور اسے پتہ چل جاتا ہے کہ جس کائنات کے رخ کو انسان حقیقت سمجھ رہا ہے، وہ انسان کے دماغ کا بنایا ہوا کائنات کا ایک ایسا روپ ہے، جو دھوکہ ہے۔ وہیں پر ڈاکٹر انوکھا مارشل آرٹ اور قدیم جادو سیکھنا شروع کرتا ہے۔ اور وہیں اس پر کائنات کا اہم ترین اور طاقت ترین قیمتی ہیرا، جس کے ذریعے وقت کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، مل جاتا ہے۔ اور وہ اسے چلانا بھی سیکھ لیتا ہے۔

قدیمی عظیم جادوگر کو اس کے دشمن مار دیتے ہیں، اس وجہ سے ڈاکٹر انوکھا قدیمی عظیم جادوگر کی جگہ لے لیتا ہے اور قدیمی عظیم جادوگر کے دشمنوں سے بدلہ لیتا ہے۔ ڈاکٹر انوکھا، اوینجرز سیریز میں بہت اہم کردار ہے، اسی کی وجہ سے ساری سپر ہیرو واپس آکر تھینوس Thanos کی بہت اچھی ٹھکائی کرتے ہیں۔

اس وقت ڈاکٹر انوکھا سیریز کا دوسرا پارٹ آچکا ہے، جو ہر آن لائن ویب سائٹ پر پہلے نمبر پر ہے۔ یہ واقعی ایک بہترین فلم ہے۔ جس میں پیرالل یونیورسز Parallel Universes اور Alternate Realties کو بہت بہترین طریقے سے فلمایا گيا ہے۔

Check Also

Dil e Nadan Tujhe Hua Kya Hai

By Shair Khan