Office Nepotism
آفس نیپوٹیزم
Nepotism یعنی اقرباءپروری، اس کے بہت سے نام رائج ہں۔ کبھی سیاست، کبھی فلم ڈرامہ انڈسٹری، کبھی دربار/درگاہ، اور کبھی کاروبار کی سرگرمیوں میں۔ مگر جو بات میری زندگی کا سب سے عجب قسم کا nepotismبنا وہ تھا آفس نیپوٹیزم، ارے جناب یہ نارمل قسم کے nepotismسے بلکل الگ قسم کی دنیا ہے۔ یہاں maleاور female سٹاف دونوں کے لیئےآگے بڑھنے کے لئے برابر مواقع ہیں۔
یہاں آپ کو ترقی پانے کے لئے رشتہ داری کی بھی ضرورت نھیں۔ بس کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ترقی دی جاتی ہے اور یہ maleاور female staffدونوں کے لیے یکساں مفیدبھی ہے۔ مثلاً کوئی جناب حضرت جب یہ چاہے اب اسکی salary زیادہ ہونی چاہئے اورمحنت اسکے بس سے باہرہو، تو وہ کیا کرے گا؟ محنت، زیادہ دیر تک بیٹھے گا یا کچھ نیا سیکھے گا۔۔ نہیں نہی ںہnepotism categoryوالا یہ نہیں کرے گا وہ باس کے زیادہ قریب ہونے کے لیےہر حد تک جائے گا، وہ باس کیلئے ناشتہ بھی لائے گا، گفٹ کی آمد بھی شروع ہو جائے گی، باس کی بے جا تعریف، باس کو birthdayکے میسجز، باس کے گھر کے کام کاج، باس کو پارکنگ سے receiveکرنا اور چھٹی کے وقت seeoffکرنا۔ جسے دیکھ کر کچھ لوگ تو یہ بھی سوچتے ہیں کہ "باس کی تو کوئی بیٹی بھی نہیں ہے تو پھرہمیں اسمیں داماد والی feelingکیوں آ رہی ہے"vہر بات میں باس کی بے مقصد باتوں کو بھی Palto, Socratesبنا کر کوٹ کرنا اِن دنوں ایسے ورکرز کی عادت بن جاتی ہے۔
دوسری طرف جنس مخالف بھی کسی سے کم نہیں، وہ ان سب formalitiesکو کراس کرتے ہوئے اپنے makeup, HD look, matteup, Dewyglow, Airbrush, editoriallook, celebrity look, natural look, shimmer looks, smoky eyes, mineral makeup, evening makeover, Anti-aging, Prom makeup، پر بھرپور طریقے سے توجہ دیتی ہیں، اِن دنوں انکی ہنسی میں بھی romantic سی feelingابھر کرآجاتی ہے۔ جہاں تک attendance کا تعلق ہے تو male staffان دنوں روز آیئںگے اور ان بیبیوں کے "آلے دوالے" پھرتے نظر آئیں گے۔
دوستو اور عزیزو، انہی دنوں کام کی routinevبری طرح متاثر ہوتی ہے، meetingsکا schedule کام کی عدم توجہ کی وجہ سے بار بار change ہوتا ہے، کچھ نیا سیکھنے کا عمل بلکل رک جاتا ہے، ان لوگوں کی وجہ سے، باقی ماندہ پر شدید منفی نفسیاتی اثر پڑتا ہے۔ جسکا نتیجہ resignبھی ہو سکتا ہے۔ باس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے organisationکی productivityبہت کم ہو پاتی ہے، کیونکہ باس کے گرد خوشامدیوں کے ٹولے کی وجہ سے باقی لوگ نظر نہیں آتے جسکی وجہ سےسارا نظام جدت یا technical goals اپنانے سے محروم ہو جاتا ہے۔ اب ذرا سوچئے جس ملک کا تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے خوشامد، اقربا پروری اور لوٹ کھسوٹ کے عادی ہو جایں وہاں nepotismکے نئے نئے طریقے تو ایجاد ہو سکتے ہیں مگر new skillsنہ سیکھنے کی وجہ سے دنیا سے بہت پیچھے رہ سکتے ہیں۔
نوٹ: (یہ خصوصی protocolsصرف Appraisalsیا ACRsلکھنے تک جاری رہیں گے۔ پھر "تو کون اور میں کون")